وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ (شرح قنوت 13
|
:عنوان |
|
|
اسلام وہ واحد دین ہے جس کا الہیات کا سب بیان درحقیقت خدا کی شان اور خدا کے کمال کا بیان ہے۔ یہ وہ امت ہے جو کوئی ایک بھی ایسی بات زبان پر لانے کی نہیں جو خدا کے شایان نہ ہو۔ |
|
|
شرح دعائے قنوت
تحریر: حامد کمال الدین
13
وَنُثْنِي
عَلَيْكَ الْخَيْرَ
"ہم تیری خوب سے خوب
تعریف کریں"۔
جان
رکھو: بندے کے پاس خدا کو دینے کےلیے کچھ نہیں سوائے اپنی تہی دامنی کے اظہار اور اُس کی شان اور تونگری کے اقرار کے۔
ہاں اُس مہربان کی یہ ایک سے بڑھ کر ایک تعریف کرتا ہے۔ جو اعلیٰ سے اعلیٰ
الفاظ اِس کی لغت میں ہیں یہ انہیں اُس کےلیے خاص کرتا ہے۔ ولِلّهِ الْمَثَلُ الأعْلى وهو العزيز الحكيم۔ شکر اور ستائش کے سوا کچھ اُس کو پیش کرنے کےلیے اِس کے
پاس نہیں۔
اور یہ
بھی جان لو کہ دنیا کا ہر مذہب خدا کی تنقیص پر قائم ہے اگرچہ وہ خدا کی ستائش کا
دعویدار کیوں نہ ہو، سوائے اسلام کے جوکہ انبیاء کا دین ہے اور مستند ذرائع سے
انسانوں کے پاس پہنچا ہے۔ ہاں اسلام وہ واحد دین ہے جس کا الہیات کا سب بیان
درحقیقت خدا کی شان اور خدا کے کمال کا بیان ہے۔ یہ وہ امت ہے جو کوئی ایک بھی
ایسی بات زبان پر لانے کی نہیں جو خدا کے شایان نہ ہو۔ کسی گمراہ ملت کی کوئی بات
جو وہ خدا کی بابت بولتی ہے، بامرمجبوری کبھی نقل کرنی ہی پڑے تو ’’نعوذ باللہ‘‘
یا ’’سبحانہٗ وتعالیٰ‘‘ ایسے الفاظ کئی کئی بار زبان سے بےساختہ نکل جاتے ہیں۔ خدا
کی بابت تنقیص کی کوئی عبارت سن کر اِن کے جسم میں جھرجھری آ جاتی ہے۔ خدا کی بابت
اچھے سے اچھے پیرائے جو انسانی لغت میں پائے جا سکتے ہوں وہ اِنہی کی زبان پر بستے
ہیں۔ اُس کی ثناءخوانی سے برگزیدہ تر عمل اِن کے ہاں کوئی نہیں۔ خدا کا ایسا ادب
کہیں ہے تو وہ اِس امتِ توحید کے ہاں۔ تو پھر کس کے پاس اس سے بڑھ کر کوئی وسیلہ
اُس کے آگے پیش کرنے کو ہوگا! ایسی اعلیٰ چیز! یہ نہ پیش کریں تو کیا پیش کریں!
اِس سے اوپر ہے کیا؟!
پورا کتابچہ ایک پی ڈی ایف فائل میں خطِ نستعلیق کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
قنوتِ وتر کی تینوں دعاؤں کے متن یکجا یہاں سے حاصل کریں۔
شرح دعائے قنوت مین پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔
|
|
|
|
|
|