عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-73 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فتح اللہ گولن اور اسکی جماعت۔ ایک مختصر سکیچ
:عنوان

یا پھر اس کے پیچھے کچھ ایسی قوتوں کا ایماء ہے جنہیں ترکی کے اندر ہونے والی حالیہ دینی و معاشی و صنعتی ترقی تکلیف دیتی ہے اور جوکہ ترکی کے اندر پوری دنیا کو نظر آتی ہے سوائے ایک فتح اللہ گولن کی جماعت کے

. احوال :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

فتح اللہ گولن اور اسکی جماعت۔ ایک مختصر سکیچ

 اس موضوع پر ہمارا مفصل مضمون ’’فتح اللہ کون ہے؟‘‘، پڑھنے کےلیے کلک کیجئے

ادارتی نوٹ:

شام کے ایک عالم، سوشل میڈیا کی ایک معروف شخصیت محمد وائل الحنبلی کی عربی تحریر، جس کو ادارہ ایقاظ نے اردو میں ڈھالا ہے:

یہ میرے وہ ٹویٹ ہیں جو میں نے گولن کی جماعت سے متعلق اپنا ذاتی علم شیئر کرنے کےلیے کیے تھے:

1.     فتح اللہ گولن کی جماعت سے متعلق میرا ذاتی علم دس سال پیچھے جاتا ہے۔ یہ لوگ دمشق میں تعلیم کےلیے آتے تھے۔ اوروں کی طرح ان کا بھی ہم پرتپاک استقبال کرتے۔

2.     گولن کے لوگ دمشق میں اپنی ہی ایک مخصوص دنیا بنا کر رکھتے۔ باقیوں کے ساتھ ویسا رہن سہن نہ رکھتے۔ ایک عجیب بات دیکھنے میں یہ آئی کہ شام میں یہ بڑےبڑے تاجروں کے متلاشی رہتے۔ اور اثر و رسوخ رکھنے والے طبقوں کے یہاں قربت کی جستجو کرتے۔

3.     ان کا معاملہ یوں دیکھنے میں آیا کہ یہ کسی تاجر کے پاس بیٹھتے تو کچھ ایسا تاثر دیتے کہ دین سب کا سب تجارت سے متعلق ہے۔ سیاستدان کے پاس بیٹھتے تو گویا دین سب کا سب سیاست سے متعلق ہے۔ وقِس علیٰ ذلک۔

4.     ظاہر ہے ان کی یہ ’عقلِ کل‘ حرکتیں مجھ پر، نیز کچھ دیگر اساتذہ پر، مخفی نہ تھیں۔ اس کے بعد تو جھوٹ اور دھوکہ دہی کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ بعض اساتذہ ان سے ایک پراسراریت محسوس کرنے لگے۔

5.     یہ لوگ احادیث و آثار کے ساتھ شغف رکھنے والی کسی علمی شخصیت سے ملتے تو کہتے: ہمارے شیخ فتح اللہ گولن کے ہاں روانہ کتبِ ستہ اور ان کی شروح پر درس ہوتا ہے۔

6.     تربیت کے موضوع سے شغف رکھنے والی کسی علمی شخصیت سے ملتے تو کہتے: ہمارے شیخ فتح اللہ گولن ہر روز ابن عربی کی فتوحات مکیہ کا درس ارشاد فرماتے ہیں۔ غرض اسی طرح کے حربے۔

7.     معلوم رہے، یہ میں ان کے عام طلبہ کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ یہ ان لوگوں کی بات ہے جو ان کی جماعت میں بڑے ذمہ داروں کی حیثیت رکھتے اور اپنے طلبہ کو وہاں باقاعدہ رہنمائی دینے کےلیے تھے۔

8.     تقریباً سات سال پرانی بات ہے، کویت میں علم حدیث کی ایک مجلس میں گولن کے سکول چین کا ایک ذمہ دار بھی مدعو تھا۔

9.     مجلس میں میں نے اسے اپنا تعارف کروایا تو اس نے مجھے پہچان لیا اور خوب اپنائیت کا اظہار کیا۔ کہا اس نے ترکی ٹی وی میں میرا ایک انٹرویو دیکھ رکھا ہے۔ اس کے بعد مجلس حدیث میں اس کو گفتگو کےلیے کہا گیا۔

10.تو وہاں فتح اللہ گولن کے اس شاگرد نے اپنے شیخ کو کچھ اس طرح پیش کیا گویا وہ وقت کے کچھ عظیم حفاظِ حدیث میں آتے ہوں اور گویا علومِ سنت کے علاوہ شیخ کا کوئی شغف ہی نہیں ہے!

11.                        جبکہ حال یہ ہے کہ جس نے بھی گولن صاحب کے دروس سن رکھے یا ان کی کتابوں کا کچھ بھی مطالعہ کر رکھا ہے، اسے اندازہ ہے کہ وہ موضوع اور جھوٹی احادیث کا پورا ایک مرجع اور مجمع ہے۔ اسی پر اس کے فکر کی پوری عمارت کھڑی ہے، اور اسی کو وہ خلق خدا کو گمراہ کرنے کے کام لاتا ہے۔

12. میں یہ قصہ یوں ہی بیان نہیں کر رہا۔ مقصد یہ کہ ہمارے عرب لوگ ان حضرات سے کن کن حربوں کے نتیجے میں دھوکہ کھاتے ہیں۔ تاکہ یہ لوگ ان کی بابت ہوشیار ہو جائیں۔

13.البتہ ان کی بابت خوفناک ترین بات میں اب شیئر کرنے لگا ہوں: پندرہ سال سے مجھے ترکی میں علمی مخطوطات اور وثائق کو دیکھنے کا موقع ملتا آ رہا ہے۔

14.فتح اللہ گولن کی جماعت میں اعلی ڈگریوں کی حامل شخصیات کو قریب سے جانتے ہوئے مجھے معلوم ہوا، یہ لوگ استنبول میں صلیبیوں کے حقوق اور اوقاف سے متعلق تحقیقات اور ان موضوعات پر نشر و کلام سے ایک  تعلق رکھتے ہیں۔

15. اور یہ ثابت کرنے کےلیے زور لگاتے ہیں کہ صلیبیوں کا کوئی بہت بڑا حق ترکی کے اندر غصب ہوا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ یہ مختلف شہروں کی بلدیہ میں یہ تحریک اٹھاتے رہے کہ یہ ان ’چھنے ہوئے‘ صلیبی حقوق کا احیاء کریں، عین اسی طرز پر جس طرح اسلامی اوقاف کا احیاء کیا گیا ہے۔

16. اس پر مستزاد: یہ لوگ ہر طرح کے خبط مارنے کےلیے کوشاں رہتے ہیں۔ کبھی یہ اپنی نسبت سلف سے کرتے ہیں تاکہ ’’تکفیر‘‘ پر اتھارٹی بنیں۔ اور کبھی صوفی بنتے ہیں تاکہ بعض جماعتوں کو اپنے قریب کریں۔

17. کسی وقت مغرب کےلیے رطب اللسان ہوتے ہیں کہ اصل ترقی، تہذیب اور آزادی تو وہاں آئی ہے۔ کسی وقت ان کا اینٹی عرب چہرہ ہوتا ہے گویا پسماندگی کا منبع یہی (عرب) ہیں، اور یہ کہ عثمانیوں کو گرانے والے بھی اصل میں عرب ہیں۔

18.یہ سب باتیں موقع اور مخاطب کا اندازہ کر کے! مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا کہ کس طرح یہ بعض عرب مخیر شخصیات کو شیشے میں اتارتے اور ان سے بڑی بڑی امدادیں نکلواتے ہیں۔

19.یہ ان کو قائل کرتے  ہیں کہ اسلام ترکی کے اندر اگر بچا رہ گیا ہے تو وہ ان کے شیخ گولن کے دم سے اور بس اس کی جماعت کی کوششوں سے! حالانکہ (ترکی میں) وہ کسی بھی دوسری جماعت کی طرح کی ایک جماعت ہیں۔

20.  پھر اس سے بھی گھناؤنی صورت ان کی یوں سامنے آئی کہ پچھلے سات سال سے یہ حالیہ ترکی حکومت کی مخالفت میں اس کے ہر (برے سے برے) مخالف کا ساتھ دے رہے ہیں، خواہ وہ نیشنلسٹ ہوں یا کمیونسٹ۔

21. جس کے پیچھے صرف ان کا کینہ اور بغض ہے۔ یا پھر اس کے پیچھے کچھ ایسی قوتوں کا ایماء ہے جنہیں ترکی کے اندر ہونے والی حالیہ دینی و معاشی و صنعتی ترقی تکلیف دیتی ہے اور جوکہ ترکی کے اندر پوری دنیا کو نظر آتی ہے سوائے ایک فتح اللہ گولن کی جماعت کے۔

22.  رہ گیا ان کا عالمی سطح پر خدا کے کچھ بڑے بڑے دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہونا، اپنے تمام تر میڈیا اور اپنے غیرمعمولی تاثیر کے حامل مجلات و جرائد اور الیکٹرونک چیلنز اور ویب سائٹس کے ساتھ... تو یہ اظہر من الشمس ہے۔ کسی بھی تحقیق کار کےلیے اس حقیقت کا پتہ لگانا چنداں مشکل نہیں۔

23.  (میرے یہ ٹویٹ) ایک طویل حکایت کا  اختصاریہ ہے۔ کیونکہ موقع اس سے زیادہ کا متحمل نہیں۔ جو کچھ کہا جا سکتا ہے اس کی جانب میں یہاں ایک اچٹتا اشارہ ہی کر پایا ہوں۔ اصل جھگڑے تو خدا کے ہاں جا کر نمٹیں گے۔ کل ترکی میں جو واقعہ پیش آیا، میرے نزدیک یہع خدا کی طرف سے ان کو گویا بےنقاب ہی کرنے کا ایک واقع ہے۔

24.  آخر میں، میرا مشورہ عالم اسلام کے اہل علم اور مخیر حضرات کےلیے: باہر سے آنے والوں کی چکنی چپڑی باتوں میں مت آئیے، جب تک تم اپنے یہاں کے ان لوگوں سے ان کے متعلق تحقیق نہ کر لو  جن کی معلومات (ان کے متعلق) پوری طرح قابل بھروسہ ہوں۔

شیخ محمد وائل الحنبلی: اصل عربی تحریر کا لنک

 

Print Article
  ترکی
  ناکام بغاوت
  حامد کمال الدین
  Hamid Kamaluddin
  Gullen
  اردوان
  اردگان
  گولن
  فتح اللہ گولن
  Erdogan
  Fethullah Gülen
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز