فتنہ تقارب ادیان سے نبردآزمائی مجلس کے قیام کی تجویز:
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
پیش بندی، علاج سے بہتر ہے فتنہ تقارب ادیان سے نبردآزمائی مجلس کے قیام کی تجویز: ہمارے وہ اہل علم وفضل جو اس سے پہلے کئی ایک فتنوں کے خلاف سرگرم ہوچکے ہیں اور عامۃ المسلمین پر ان کے اثرانداز ہونے کی راہ میں کامیابی کے ساتھ رکاوٹ بنے ہیں، جیسے ان کا فتنہ قادیانیت، یا اس سے پہلے فتنہ نیچریت یا بعدازاں فتنہ انکارِ حدیث وغیرہ ایسے محاذوں پر امت کو ایک کامیاب جنگ لڑ کر دینا۔۔۔ ان اصحابِ خیر کی خدمت میں ہماری گزارش ہوگی کہ وہ آنے والے دنوں کے عظیم فتنہ ’’تقاربِ ادیان‘‘ کی کالی گھٹاؤں کو بروقت توجہ دیں۔ بلاتاخیرعلماء کی کوئی مجلس یا انجمن اس فتنہ کی سرکوبی کے لیے میدان میں لے کر آئیں۔ اور قبل اس کے ’چڑیاں چگ جائیں سب کھیت‘، مسلم معاشرے کو اِس بابت راہنمائی دیں۔ یہ تو ان دردمندانِ امت سے روپوش نہ ہوگا کہ اس فتنہ کو تعلیمی اور ابلاغی ذرائع کی جو مدد حاصل ہے اور اس پر کچھ عالمی اداروں کا جس قدر زور صرف ہوگیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ اس کے ساتھ پورا اترنے کے لیے یہ ہرگز کافی نہ ہوگا کہ اپنی ایک آدھ مسجد یا مدرسہ یا محدود حلقہ میں اس پر ایک آدھ خطبہ یا درس یا تقریر کر دی جائے۔ یہ ایک مستقل فتنہ ہے اور میدان میں اس کے حسب حال مزاحمت لے کر آنا ضروری ہے۔ عامۃ الناس میں سے ہر دردمند سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے حلقے میں وہ علماء اور دانشور طبقوں سے ہماری اِس گزارش کو توجہ لے کر دیں۔ واللہ ولی التوفیق
|
|
|
|
|
|