عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں
:عنوان

۔ "اصل" اور "خروج عن الاصل" کے مابین جو ایک فرق ہوتا ہے… اس کا ادراک اور احساس رہنا آپ کا ایک قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

2

جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں

تحریر: حامد کمال الدین

مضمون: خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس

پہلی قسط: مقدمہ، ابن تیمیہؒ کی ایک تأصیل سے

دوسری قسط: جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں

تیسری قسط: جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

چوتھی قسط: جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو

پانچویں قسط: جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟

چھٹی قسط: جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب

ساتویں قسط: "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز

آٹھویں قسط: دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں

دوسری قسط

کچھ شک نہیں، سیاسہ شرعیہ میں بہت مقامات پر آپ کو "اصل" سے نکلنا پڑتا ہے۔ اس سے انکار پر ہی ہمیشہ اڑے رہنا دین اور دنیا ہر دو دولت کھو دینے کا موجب ہو سکتا ہے۔ یہ ایک مبدأ principle ہے، جس پر مراسلہ نگار کی ذکر کردہ ہر ہر مثال میرے نزدیک حق ہے، خواہ وہ اسلامی تاریخ کے گزشتہ ادوار میں "اصل" سے کچھ عدول ہو جانے سے متعلق ہو، یا اُس مجوزہ چیز سے متعلق جسے دورِ حاضر کے حوالہ سے فاضل مراسلہ نگار نے "ابوالکلام آزاد اور ابوالاعلیٰ مودودی کا اجتہاد" قرار دیا ہے اور جس میں آزادؒ اور مودوددیؒ اکیلے نہیں، بہت سے اہل علم کی تقریر اس پر موجود ہے… اس مؤخرالذکر "اجتہاد" کی فی الحال تفصیل میں جائے بغیر۔

اس میں اتنی سی بات کا اضافہ کر لیا جائے کہ "اصل" اور "خروج عن الاصل" کے مابین جو ایک فرق ہوتا ہے… اس کا ادراک اور احساس رہنا آپ کا ایک قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔ اس اثاثے کی بقاء اسی ایک بات پر منحصر ہے کہ عاملینِ اسلام کے یہاں اٹھتے بیٹھتے اس کا ذکر ہو، اور پڑھنے سیکھنے والوں کا ٹھیک ٹھاک زور اسی"فرق" کی یاددَہانی پر صرف کروا رکھا جائے۔ سلامتی کا سب سامان سمجھیے اِسی میں پڑا ہوتا ہے۔ یہی، تربیت اور ذہن سازی میں آپ کے ہاں"معیار" قائم رہنے کی اصل کسوٹی۔ اس سے ہاتھ چھوٹنا، یا اس پر گرفت ڈھیلی ہونا، آپ کو پورے کھیل سے آؤٹ کروا دیتا ہے، جیسا کہ فی الوقت آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس محاذ پر ناکام رہنا مجھ طالب علم کی نظر میں اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ عندالضرورة "خروج عن الأصل" سے انکار پر اڑے رہنا، یا اس سے بھی کہیں بڑھ کر ضرررساں۔

پس یہاں دو انتہائیں ہوئیں: ایک تفریط۔ ایک اِفراط۔ جبکہ ایک وسط، جو کہ حق ہے:

ایک انتہا: "اصل" سے "عدول" کے متعلق "ضرورات" کا اعتبار ہی نہ کرنا اور اپنے اس جمود سے جس کو آدمی اپنی کوتاہ نظری کے باعث"استقامت على الحق" سمجھ رہا ہوتا ہے، مسلمانوں کے سب دین اور دنیا کا ستیاناس کر بیٹھنا، جو کہ آج بھی فضلاء کی ایک کثیر تعداد کا پسندیدہ مذہب ہے۔ "موازنۂ مصالح و مفاسد" ایسے ایک معلوم فقہی قاعدہ کا اس طبقہ کے ہاں مذاق تک اڑا لیا جاتا ہے۔ سب سے آسان اور کم لاگت حق پرستی شاید یہی باور کی جاتی ہو! یا یوں کہیے، "امت" کے نقصان کی قیمت پر"اپنی" حق پرستی اور توکُل على اللہ کا ثبوت دینا۔ مختصراً، گوشۂ عافیت اختیار کرنے کا یہ دوسرا نام ہے۔

دوسری انتہا: "اصل" سے ایسا خروج، کہ "اسثناء" ہی کا ہو رہنا۔ یہ ہمارے  کیس کی آفیشل موت ہوتی ہے، اگرچہ لوگ ہمیں برسرِ عمل دیکھیں۔ "ضرورات" وغیرہ کا وہ پورا مبحث جو "کبھی" اس اجتہاد کی بنیاد بنا ہو گا ظاہر ہے اس کے ساتھ ہی دفن ہو چکا ہوتا ہے۔ سو "اجتہاد" ماننا بھی اس کو، اب ایک فارمیلٹی کہیے؛ کچھ غیر معمولی اہتمام اس لفظ کا رہے تو شاید اس وجہ سے کہ زمانہ "اجتہاد" کا ہے! (ایک ایسا دور جہاں "اجتہاد" کا رُعب "نص" سے بڑھ کر ہے!)

مراسلہ نگار سے اصولی اتفاق کر آنے والے ایک شخص کے متعلق اندیشہ چونکہ پہلی انتہا کا شکار ہونے کا نہیں، بلکہ دوسری انتہا کی نذر ہو جانے کا ہے، لہٰذا اس پر مزید ابھی مجھے کچھ بات کرنی ہے، تھوڑا آگے چل کر۔

جبکہ وسط: اصل کو اصل اور اسثناء کو استثناء ہی رکھنا۔ نظریاتی، وجدانی، تعلیمی، ابلاغی، ہر سطح پر۔ (جوکہ تحریکوں کی زندگی میں ٹھیک ٹھاک محنت کا ضرورت مند رہتا ہے)، تاکہ "اصل سے خروج" کےلیے "اضطرار" کا صحیح و شرعی معنیٰ ہی قلوب کے اندر پیوست رہے۔ آپ کو معلوم ہے دین کو اس کی حقیقت پر قائم رکھنا اور کوئی ایک انچ اس میں فرق اور تفرقہ نہ آنے دینا (أنْ أَقِیْمُو الدِّیْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِیْہِ) قرآنی تعبیر "اقامتِ دین" کا معنیٰ دینے میں قوی تر ہے بنسبت دین کو نافذ کرنے وغیرہ ایسا معنیٰ دینے کے۔

نوٹ: "ضرورة" اور "اضطرار" ہمارے اِس پورے مبحث میں ایک ہی شے ہے۔

پچھلی قسط: مقدمہ، ابن تیمیہؒ کی ایک تأصیل سے                                      اگلی قسط: جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

مضمون: خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس

پہلی قسط: مقدمہ، ابن تیمیہؒ کی ایک تأصیل سے

دوسری قسط: جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں

تیسری قسط: جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

چوتھی قسط: جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو

پانچویں قسط: جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟

چھٹی قسط: جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب

ساتویں قسط: "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز

آٹھویں قسط: دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز