مناسب معلوم ہوتا
ہے، حدیث اور فقہ کی صرف ایک ایک کتاب کی فہرست نمونے کے طور پر ہم آپ کو دکھاتے
ہی چلیں، محض اس ایک مقصد کےلیے کہ آپ کو انداز ہو، اسلام کے جملہ علماء و فقہاء و
محدثین کے یہاں ’’دین‘‘ کا دائرہ کہاں تک ہے جس کے ذریعے آپ ’’الٰہ‘‘ کی ’’عبادت‘‘
کرتے ہیں اور اس کے ما سوا کی ’’عبادت‘‘ کا انکار کر کے ابدی جہنم سے نجات پاتے
ہیں۔
فقہ حنفی
کی ایک مشہور کتاب ’’فتح القدیر‘‘ کی فہرست
(فقہ حنفی کی
تقریباً سبھی کتب کی تفصیل اِسی انداز پر ہے۔ شافعی، مالکی، حنبلی اور ظاہری مذہب
کی کتبِ فقہ کی فہرست بھی اس سے ملتی جلتی ہی ہوتی ہے)۔ طوالت کے ڈر سے ابھی اس
میں ہم ابواب اور فصول وغیرہ کی فہرست نہیں دے رہے، ورنہ آپ کو اور بھی اندازہ
ہوتا کہ مسلمانوں کے جملہ علماء کے ہاں ’’دین‘‘ کا دائرہ کیا ہے:
کتاب الطہارۃ پاکی کا بیان
کتاب الصلاۃ نماز کا بیان
کتاب الزکاۃ زکات کا بیان
کتاب الصوم روزہ کا بیان
کتاب الحج حج کا بیان
کتاب النکاح نکاح کا بیان
کتاب الرضاع رضاعت کا بیان
کتاب الطلاق طلاق کا بیان
کتاب العتاق غلام کو آزاد کرنے کا بیان
کتاب الأیمان قسموں اور حلفوں کا بیان
یہاں تک ہوئے
’مذہبی معاملات۔ اور اب ’دنیوی‘ اور ’ریاستی‘ معاملات شروع ہوتے ہیں:
کتاب الحدود شریعت کی متعین کردہ سزاؤں کا بیان
کتاب السرقۃ چوری (سے متعلقہ فوجداری احکام) کا بیان
کتاب السیر رسول اللہؐ کے حالات اور
مغازی (غزووں اور جنگ وصلح) وغیرہ کا بیان
کتاب اللقیط لا وارث بچہ (سے متعلقہ قانوی
احکام) کا بیان
کتاب اللقطۃ لا وارث چیز (سے متعلقہ قانوی
احکام) کا بیان
کتاب الإباق غلام بھاگ جائے، (تو اس سے متعلقہ احکام) کا
بیان
کتاب المفقود کوئی شخص مفقود الخبر ہو جائے، تو اس کا بیان
کتاب الشرکۃ شرکہ (companies) سے متعلقہ احکام کا بیان
کتاب الوقف وقف Trusts & Endowments کا بیان
کتاب البیوع تجارتی احکام (transactions) کا بیان
کتاب الصرف کرنسی لین دین کا بیان
کتاب الکفالۃ (مالی وعدالتی معاملات وغیرہ میں) ایک شخص کا
دوسرے کی جگہ ذمہ دار بننے کا بیان
کتاب الحوالۃ حوالہ (نیز ہنڈی و ڈرافٹ وغیرہ) کا بیان
کتاب أدب
القاضی ججوں سے متعلقہ پروٹوکولز کا
بیان
کتاب الشہادات عدالت میں گواہی دینے سے
متعلقہ احکام کا بیان
کتاب الوکالۃ ایک شخص کے دوسرے کی جگہ نیابتاً تصرف کرنے کا
بیان
کتاب الدعویٰ عدالتی دعویٰ جات کا بیان
کتاب الإقرار عدالت میں اقرار کرنے کا بیان
کتاب العاریۃ پرائی چیز لینے سے متعلقہ احکام کا بیان
کتاب الہبۃ ہبہ کا بیان
کتاب الإجارات کرائے پر جاگیر اٹھانے اور ملازمت وغیرہ کا بیان
کتاب المکاتب غلام اپنی قیمت خود ادا کرنے کا ایگریمنٹ کرے،
تو اس کا بیان
کتاب الولاء آزاد شدہ غلام کی سماجی نسبت
کا بیان
کتاب الإکراہ اکراہ کا بیان
کتاب الحجر حجر (incapable یا defaulter یا bankrupt ہو جانے)
کا بیان
کتاب المأذون تصرف میں اجازت ملنے کا بیان
کتاب الغصب کسی کی چیز یا جاگیر دبا لی جائے، تو اس کا بیان
کتاب الشفعۃ شفعہ کا بیان
کتاب القسمۃ سانجھ کا بیان
کتاب المزارعۃ مزارعت کا بیان
کتاب المساقاۃ آبیاری کا بیان
کتاب الذبائح ذبیحہ سے متعلق احکام کا بیان
کتاب الأضحیۃ ربانی کا بیان
کتاب الکراہیۃ مکروہ اشیاء کا بیان
کتاب إحیاء
الموات بیابان کو زیر کاشت لے آنے کا
بیان
کتاب الصید شکار سے متعلقہ احکام کا بیان
کتاب الرہن رہن (گروی) سے متعلقہ احکام کا بیان
کتاب الجنایات فوجداری جرائم سے متعلقہ امور کا بیان
کتاب الدیات خون بہا کا بیان
کتاب المعاقل قاتل کے ورثاء پر لاگو ہونے والے تاوان کا بیان
کتاب الوصایا وصیت ناموں کا بیان
کتاب الخنثیٰ ہجڑوں سے متعلقہ احکام کا
بیان
بتائیے، کونسی
چیز چھوٹی ہے؟ مسلمانوں کے جملہ مکاتب فکر کی فقہ کھول لیجئے، آپ کو ’’مندرجاتِ
دین‘‘ کی ایسی ہی ایک فہرست ملے گی۔
حدیث کی
مشہور کتاب صحیح مسلم کی فہرست
حدیث کی صرف ایک
کتاب کی فہرست محض مثال کےلیے دی گئی ہے۔ حدیث کی تقریبا سبھی جامع کتب کم و بیش
ایسی ہی فہرست پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہاں صرف عربی عنوانات ہی خط نسخ میں دیے جائیں
گے۔ چند جگہوں پر ہمارے اپنے جملے خط نستعلیق میں ہوں گے۔ ’’ریاستی امور‘‘ بولڈ
حروف میں دیے گئے ہیں۔
کتاب الإیمان
کتاب الطہارۃ
کتاب الحیض
کتاب الصلاۃ
کتاب المساجد
ومواضع الصلاۃ
کتاب صلاۃ
المسافرین وقصرھا
کتاب الجمعۃ
کتاب صلاۃ
العیدین
کتاب صلاۃ
الاستسقاء
کتاب الکسوف
کتاب الجنائز
کتاب الزکاۃ
کتاب الصیام
کتاب الاعتکاف
کتاب الحج
کتاب النکاح
کتاب الرضاع
کتاب الطلاق
کتاب اللعان
کتاب العتق
کتاب البیوع financial transactions
کتاب المساقاۃ (زرعی
زمینوں اور آبیاری سے متعلقہ احکام)
کتاب الفرائض
کتاب الہبات
کتاب الوصیۃ
کتاب النذر
کتاب الأیمان
کتاب القسامۃ
والمحاربین والقصاص والدیات
کتاب الحدود (شرعی سزاؤں کا بیان)
کتاب الأقضیۃ (عدالتی فیصلوں سے متعلقہ احکام)
کتاب اللقطۃ
کتاب الجہاد
والسیر
کتاب الإمارۃ (یعنی حکمرانی اور سیاست!)
کتاب الصید
والذبائح وما یؤکل من الحیوان
کتاب الأضاحی
کتاب الأشربۃ
کتاب اللباس
والزینۃ
کتاب الآداب
کتاب السلام
کتاب الألفاظ
کتاب الشِعر
کتاب الرؤیا
کتاب الفضائل
کتاب فضائل
الصحابۃ
کتاب البر
والصلۃ والآداب
کتاب القدر
کتاب العلم
کتاب الذکر
والدعاء والتوبۃ والاستغفار
کتاب الرقاق
کتاب التوبۃ
کتاب صفات
المنافقین وأحکامہم
کتاب صفۃ
القیامۃ والجنۃ والنار
کتاب الجنۃ
وصفۃ نعیمھا وأھلھا
کتاب الفتن
وأشراط الساعۃ
کتاب الزھد
والرقائق
کتاب التفسیر