عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
:عنوان

ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ اہل سنت طبقوں کے آپس میں چونچیں لڑانے کا وقت آ گیا! مسئلہ بہت سادہ ہے البتہ جہتیں اسے دیکھنے کی ایک سے زیادہ ہیں

. Featured . احوالتبصرہ و تجزیہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!

تحریر: حامد کمال الدین

ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ اہل سنت طبقوں کے آپس میں چونچیں لڑانے کا وقت آ گیا!

مسئلہ بہت سادہ ہے البتہ جہتیں اسے دیکھنے کی ایک سے زیادہ ہیں؛ اور شاید یہی ایک وجہ ہے کہ کئی اچھے لوگ بھی کہیں ایک طرف کے بُغض فروشوں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں تو کہیں دوسری طرف کے۔

جہتیں اس مسئلہ کی ایک سے زیادہ یوں ہیں کہ:

اہل سنت کے ہزارہا لوگوں کے قتل و غارت میں برس ہا برس ملوث رہ چکے ایک شخص یا ٹولے کے معاملے کو دیکھنے کا ایک پہلو وہ ہوتا ہے جہاں وہ ملتِ اسلام کے قلب – اھل السنۃ والجماعۃ – کے ایک بدترین حریف کے طور پر سرگرم رہا ہو۔ ظاہر ہے، اس پہلو سے وہ ایک گھناؤنے کردار ہی کے طور پر ذکر ہونے کے لائق ہوتا ہے۔ یہاں؛ تعجب ان حضرات پر ہے  جو اُس منحرف خونیں ٹولے کے اِس گھناؤنے کردار کے خلاف تو کبھی سیخ پا نہیں دیکھے گئے، البتہ اُس کا ’مثبت کردار‘ نمایاں کرنے کو پیش پیش ہیں! "سلفیوں دیوبندیوں" کے خلاف بُغض - جس کی اپنی وجوہات چاہے کتنی بھی ہوں - اس یک چشمی نگاہ کے حق میں اگر ایک کافی شافی "جواز" مان لیا جائے تو بھی اس کی مضحکہ خیزی اپنی مثال آپ ہے: کیونکہ آل "الاسد" کا وہ بےرحم گنڈاسہ جسے ایران و حزب اللہ نے مل کر چلایا ہے اگر صرف شام کے "سلفیوں" پر برسا ہوتا تو چلیے ہم کہتے یہ خون نرا "ھدر" ہے اور کسی چیخ اور دُہائی کے لائق نہیں۔ مگر آل "الاسد" کا وہ کلہاڑا تو شام کے "اخوان" پر شاید "سلفیوں" سے بھی بڑھ کر برسا ہو۔ ویسے جس وقت کریڈٹ دینے کی بات ہوتی ہے اس وقت شام کی اس "بےمثال عوامی اپ" رائزنگ اور اس امید افزا "عرب سپرنگ" کو اچھا خاصا "اخوان" کے کھاتے میں ڈال بھی دیا جاتا ہے۔ مگر داد دیجیے اس کامیاب اور consistent کینے کی جو "سلفیوں کے بُغض" میں "اخوان" کا خون بھی بھول جانا ضروری جانتا ہے! نیز ایک "ڈکٹیٹر" کے حلیفوں کا سرحد پار سے آ آ کر وہاں کی عوامی مزاحمت کو بندوق کے زور سے کچلنا، اور ایک خالص فرقہ ورانہ محرک کے تحت اس ڈیڑھ عشرے پر محیط قتل و غارت اور بارود انگیزی کا سرگرم ترین حصہ بنا رہنا یکسر نظرانداز ہونے کے قابل سمجھتا اور اسے زبان پر لانے تک کو گناہ جانتا ہے۔ یعنی یکلخت کتنے جرم رفت گزشت: ایک شدید منحرف ٹولے کے ہاتھوں شام میں "اخوان" سمیت ہزاروں لوگوں کا خون ہونا۔ وہ بھی ایک بدنامِ زمانہ خونیں ڈکٹیٹر کے سرگرم ترین حلیف کے طور پر۔ پھر یہ حلیفی بھی محض سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً فرقہ واریت کی بنیاد پر ہونا (یعنی فرقہ واریت تک معاف، جو یہ حضرات اپنے ملک میں کبھی کسی کو معاف نہیں کرتے!)۔ اور فرقہ واریت بھی وہ جو زبانی کلامی نہیں بلکہ ایک کھلی جنگ اور ایک وحشی خونریزی تک جاتی ہے۔ پھر یہ خون ریزی اور دہشت گردی بھی وہ جو ایک لمبا رخت سفر باندھ کر اور خود آپ کے پاکستان سے "زینبیون" کی ریکروٹمنٹ کر کر، کسی دوسرے کے ملک میں گھس کر کی جاتی اور اس پر جنت کے بےتحاشا سرٹیکفیٹ بانٹے جاتے ہیں۔ اور اس سارے خونیں عمل سے عرب سپرنگ ایسے ’تازہ ہوا کے جھونکے‘ کا گلا گھونٹنا۔ وغیرہ وغیرہ۔ سب درگزر!

غرض اس پہلو سے جہاں وہ ٹولہ اہل سنت کا خون کر رہا ہوتا ہے، ایک ظالم ستم گر کے طور پر ہی ذکر کیا جائے گا۔ اس کا انکار صرف ایک ناانصاف اور ایک بُغض بھرا شخص ہی کر سکتا ہے۔

البتہ ایک ایسا ظالم، خونیں، بدعتی ٹولہ بھی جس وقت کسی کافرِ اصلی – مانند صلیبی نصارىٰ اور صیہونی یہود – کے خلاف برسر پیکار ہو، اُس وقت کافر کے مقابلے پر اپنے اس ظالم خونیں بدعتی کی کچھ نہ کچھ طرف داری پھر بھی کر لی جاتی ہے۔ یہ حوصلہ دنیا میں صرف اہل سنت کو نصیب ہے، بلکہ اہل سنت میں سے بھی صرف اُن طبقوں کو جو اصولِ سنت سے صحیح صحیح واقف ہوں۔ کافر کے مقابلے پر یہ اپنے ایک ظالم اور بدعتی کے لگائے ہوئے زخم تک بھول کر اِس کی جیت کے متمنی ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ اسلام کے اصل "سٹیک ہولڈر" یہی ہوتے ہیں، اگرچہ کتنے ہی بےبس کیوں نہ ہوں۔ اور پھر اس لیے بھی کہ معاملے کو دیکھنے کا اعتبار یہاں [[بدعتی بمقابلہ اہل سنت]] نہیں بلکہ [[بدعتی بمقابلہ اہل کفر]] ہوتا ہے۔ جبکہ کفر کے ساتھ اپنی جنگ میں یہ – اصولِ اہل سنت سے واقف طبقے – اس قدر سچے ہوتے ہیں کہ کفر کے سرنگوں ہونے کی مصلحت کے مقابلے پر یہ اپنی کسی بڑی سے بڑی مصلحت کو بھی ترجیح نہیں دیتے۔ اسلام کے ساتھ ایک کمزور سے کمزور نسبت رکھنے والے ٹولے کو بھی یہ کافر کے مقابلے پر فتح مند ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام کا وفادار اور کفر کا بدخواہ کوئی اہل سنت سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا؛ اور یہ فی الواقع بہت ہی حوصلے کی بات ہے۔

اب اِس پہلو سے؛ جب ہمارے بہت سے مسلم داعی امریکہ و اسرائیل کے مقابلے پر اپنی طرفداری ایران یا حزب اللہ وغیرہ کے ساتھ رکھتے ہیں، تو وہ بالکل ایک صحیح اصل پر ہوتے ہیں۔ مسئلہ کو دیکھنے کی یہ جہت اُس جہت سے متعارض نہیں جو اس سے پہلے ذکر ہوئی: ہر چیز اور ہر موقف کا اپنا ایک سیاق اور اپنا ایک موقع ہوتا ہے۔ سو وہ پہلی جہت اپنی جگہ درست ہو گی اور یہ دوسری جہت اپنی جگہ درست۔ یہ اس آدمی کے حق میں جو اس معاملہ کو ہر دو جہت سے دیکھنے اور دکھانے والا ہو۔ رہی وہ "یک چشمی نگاہ" جو معاملے کو صرف ایک ہی جہت سے دیکھ سکتی ہو، اور جس کا شروع میں ذکر ہوا، تو ظاہر ہے وہ یہاں ہماری مراد نہیں۔

معاملے کی [[اصولی]] جہتیں تو یہ دو ہی ہیں، جو اوپر بیان ہوئیں۔ البتہ [[واقعاتی]] لحاظ سے اس کی کچھ اور بھی جہتیں ہو سکتی ہیں۔ [[واقعاتی]] ہم نے اس لیے کہا کہ تجزیاتی حوالے سے اس پر بلاشبہ دو رائے ہو سکتی ہیں کہ ایران و امریکہ یا ایران و اسرائیل کی جنگ کے اصل محرکات کس قدر حقیقی ہیں اور کسی قدر غیر حقیقی، یا کہاں تک وہ ہمارے اسلامی سنی وجود کے حق میں فائدہ مند ہیں اور کہاں تک نقصان دہ۔ یہ محض تجزیاتی جہتیں ہیں۔ ہر دو رائے رکھنے والوں کو ان مسئلوں میں اپنے اپنے نکتہٴ نظر پر رہنے کا پورا حق ہے۔ میری نظر میں، ہر دو کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام ہی کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو جلی کٹی سنانے سے احتراز کرنا چاہیے۔ آپس کی یہ زہر افشانی نہ کوئی اسلامی خُلُق ہے، اور نہ یہ کسی صحافتی آداب میں آتا ہے۔ ہماری اپنی - اہل سنت کی - شیرازہ بندی یہاں کی ہر ترجیح سے بڑی ترجیح رہنی چاہیے۔ یہ "جیالاپن" اور محلے کی ماسیوں کی لڑائی جو اس وقت سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے ہماری اپنی - اہل سنت کی - شیرازہ بندی کو تار تار کر دینے والی چیز ہے۔ کیا کوئی ان بھڑاس نکالنے والوں کو جا کر کہہ سکتا ہے کہ آپ کا خود اپنے آپس میں یہ آگ لگانا ملک و ملت کی کوئی خدمت نہیں بلکہ ہمارے اجتماعی وجود کو خاکستر کر دینے والی چیز ہے۔ ان لوگوں کے ہاتھ میں یہ ماچسیں دیکھ کر مجھے تو وحشت ہوتی ہے۔ خدا را کوئی ہوش!


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ذرا دھیرے، یار
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
ابن تیمیہ کی اقتضاء الصراط المستقیم پر ہمارا اردو کام
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
مالکیہ کے دیس میں
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز