عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, November 23,2024 | 1446, جُمادى الأولى 20
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اہل فساد میں سے کسی کے مرنے پر "اہل صلاح" کا آپس میں فساد کرنا
:عنوان

سلف میں سے"اسوہ"قسم کے لوگ ائمہٴ بدعت کےجنازے میں شرکت & انکےلیے اعلانیہ استغفار سے گریز کرتے؛ جس سے انکا مقصد بدعت/برائی کو معاشرے میں اچھوت بنا رکھنا ہوتا؛ نہ کہ اسکے جنازےیا اسکےلیےدعائےمغفرت کو حرام سمجھنا

. تنقیحات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

اہل فساد میں سے کسی کے مرنے پر "اہل صلاح" کا آپس میں فساد کرنا!

تحریر: حامد کمال الدین

کچھ ایسے لوگ جنہیں خارجِ اسلام ٹھہرانے کا کوئی معلوم فتوىٰ ہمارے ریکارڈ پر نہیں، البتہ انہیں ظالم یا مفسد سمجھنے پر اصحابِ سنت قریب قریب متفق پائے گئے ہوں…

ایسے لوگوں کےمرنے پر یہ تینوں رویے اپنی اپنی جگہ درست ہوتے یا ہو سکتے ہیں:

1.   بعض اصحابِ سنت کی طرف سے ان کےلیے ایک سرسری اظہارِ افسوس یا دعائے مغفرت کر دی جانا۔ اس اعتبار سے کہ استغفار کی ممانعت صرف ایسے شخص کے حق میں ہے جسے دین سے خارج قرار دے دیا گیا ہو؛ ورنہ اصل یہ ہے کہ ایک مسلمان کےلیے، خواہ وہ جیسا بھی ہو، اللہ سے بخشش کی منت سماجت کی جائے۔ خصوصاً جبکہ یہ استغفاری کلمات کہنے سے ان کے پیش نظر کوئی مصلحتِ دینی بھی ہو؛ اگرچہ ایسی کوئی مصلحت تصور کر لینے میں وہ اجتہادی خطا پر کیوں نہ ہوں۔

2.   اکثر اصحابِ سنت کی طرف سے اس موقع پر ایک بامقصد خاموشی اپنائی جانا۔ یعنی کچھ بھی اس شخص کے متعلق نہ کہنا؛ گویا کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا۔ جنازہ (ترحُّم، استغفار) ایک مسلمان کے حق میں چونکہ فروضِ کفایہ میں آتا ہے؛ لہٰذا امت میں سے چند لوگوں کے اس سے عہدہ برآ ہونے کو ہی اس باب میں کافی سمجھنا؛ اور اس کے دنیا سے جانے کا کوئی غیر معمولی افسوس، یا اس کےلیے عزاء اور ترحُّم کا کوئی خاص اہتمام نہ کرنا۔ مسلمان سمجھنے کے ناطے، اس کےلیے بخشش کی دعاء کرنا بھی ہو تو اسے "پبلک" واقعہ اور ایک "عوامی رَو" نہ بنانا۔ یہ بات "ہجر کے احکام" کے تحت باقاعدہ مذکور ملتی ہے:  سلف سے یہ عام منقول ہے کہ ان میں "اُسوہ" قسم کے لوگ ائمہٴ بدعت کے جنازے میں خود شرکت کرنے سے عمدًا پرہیز کر لیتے، نیز ان کےلیے اعلانیہ استغفار سے گریز کرتے؛ جس سے ان کا مقصد بدعت کو معاشرے میں اچھوت بنا رکھنا ہوتا؛ نہ کہ اس کے جنازے یا اس کےلیے دعائے مغفرت کو حرام سمجھنا۔ بدعت کی توقیر ہو جانے کے تمام دروازے بند رکھنا، اور بدعت کےلیے معاشرے میں ایک تنفّر اور بیزاری برقرار رکھنا سلف کی ایک بڑی ترجیح رہی ہے؛ اور یہ شے ان کے ہاں "اقامتِ دین" میں آتی تھی۔ "اقامتِ دین" جسے دورِ حاضر میں سیاسی معانی کچھ ضرورت سے زیادہ پہنا دیے گئے ہیں۔

3.   یہ دیکھتے ہوئے کہ بعض لوگ جذبات کی رَو میں بہہ کر (یا میڈیا کے اِلہام پر مبنی "تصورِ خیر وشر" کے کسی ریلے کی نذر ہو کر)، ایک ایسے شخص کو جو زندگی زندگی کسی ظلم یا فساد یا شرکی رمز symbol بنا رہا ہو، وہ تکریم دینے لگے ہیں جو مسلم معاشرے میں ایک خیر، صلاح اور سنت پر قائم شخصیت ہی کا حق ہوتا ہے…تو اس پر لوگوں کو کچھ ضروری تنبیہ کر دینا – اور اگر اس تنبیہ کےلیے مرنے والے کے کچھ شر اور فساد کا ذکر کر دینا ناگزیر ہو گیا ہو تو اس کا بھی کچھ بیان کر دینا – یہ رویہ بھی اس موقع پر ایک بالکل صحیح طبعی شرعی رویہ ہو گا۔ یا یوں کہہ لیجیے، اجتہادی صوابدیدوں میں سے ایک صوابدید ہو گا۔

*****

درج بالا تینوں رویے چونکہ اپنی اپنی جگہ صحیح طرزِعمل ہیں، لہٰذا ان میں سے جس بھی رویے کا مظاہرہ کسی صاحبِ سنت کے ہاں پایا جائے، یا جسے وہ اس موقع کےلیے اَولیٰ اور اَنسب جانے، اس کے پیچھے لٹھ لے کر پڑ جانا ایک شدید غلط رویہ ہو گا۔ مثلاً:

1.   کسی صاحبِ سنت شخص نے اس (مرنے والے) کےلیے کوئی سرسری دعائیہ لفظ بول دیا، تو آپ چل پڑے اس کے ’سکرین شاٹ‘ لے لے کر اس (صاحبِ سنت شخص) کو کوسنے اور اس کی بھد اڑانے۔ یہ ایک انتہائی بچگانہ اور بےعلمی پر مبنی طرزِعمل ہے، جو کثرت سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔

2.   اسی طرح یہ بھی ایک انتہائی غیر علمی طرزِ عمل ہو گا کہ کسی صاحبِ سنت نے اگر لوگوں کو اس موقع پر جذبات کی نذر ہوتے دیکھا، اور محسوس کیا کہ ایک نہایت غلط آدمی کو معاشرے میں وہ تکریم ملنے لگی ہے جو صرف خیر اور سنت پر مرنے والی کسی شخصیت کا حق ہوتا ہے؛ لہٰذا اس پر لوگوں کو تنبیہ کرنا ضروری جانا، جبکہ اس تنبیہ کرنے کے دوران لامحالہ اسے مرنے والے کے کچھ شر اور فساد کی نشان دہی بھی کر دینا پڑی، جس سے اس کا اصل مقصد "مرنے والے کی برائیاں کرنا" نہیں بلکہ عوامِ اہل سنت کو ایک ایسے غلط عمل سے روکنا ہے جو [[خیر اور سنت پر مرنے والوں]] اور [[شر اور بدعت پر مرنے والوں]] کا فرق ہی معاشرے میں ملیامیٹ کروا دے…یوں اس (صاحبِ سنت شخص) کے بیان میں مرنے والے کی کچھ مہلک خرابیوں کا بھی ذکر آ گیا… تو اس پر آپ چل پڑے اس (صاحبِ سنت شخص) کو ’انتہائی بےرحم‘، ’سنگدل‘، ’شدت پسند‘ اور ’دقیانوسی‘ ثابت کرنے! یعنی جس جس نے میڈیا کے بہائے ہوئے دھارے میں تیراکی اور غواصی کا کوئی اعلیٰ جوہر نہیں دکھایا، آپ شروع ہو گئے اسے ’انسان دشمن‘ ثابت کرنے بلکہ "انسانیت سے تہی" اور "رحم سے عاری" قرار دینے! یہاں یہ ذکر کر دینا خالی از فائدہ نہ ہو گا کہ "مرنے والے کی برائیاں نہ کرنے" کا حکم سلف کے ہاں ایک [[عموم]] پر ہی لیا گیا ہے۔ البتہ [[خاص احوال]] میں، کہ جہاں [[ظلم]] اور [[عدل]] کے پیمانے خلط ہو جانے کا اندیشہ ہو، اور جہاں [[سنت پر موت پانے]] اور [[ضلالت  پر جان دینے]] کا فرق نابود ہو جانے کا خدشہ ہو… یعنی جہاں مسلم معاشرے کے یہاں [[نیکی و نیکوکاروں کی توقیر]] اور [[بدی وبدکاروں کی عدم توقیر]] سے متعلقہ پیمانے درہم برہم ہو جانے کی صورت نظر آئے؛ جو کہ فی الحقیقت مسلم معاشرے کی موت ہے… ایسی [[خاص]] صورتحال میں وہ [[عمومی]] حکم برقرار نہ رہے گا۔ اس حقیقت کا انکار کرنے والے، سلف کے اس پورے تراث legacy  سے بیگانہ ہیں جو مسلم معاشرے میں ظلم اور فساد کی رمز symbolمانی جانے والی شخصیات کے پسِ مرگ ذکر سے متعلق سلف سے تسلسل کے ساتھ منقول ہے، اور جس سے ہماری تراث heritage  کی کتب بھری پڑی ہیں۔

3.   یا پھر اس پر "حیرت اور افسوس" کرنا کہ فلاں فلاں نے اپنے [عوامی] خطبے، یا بیان، یا پوسٹ، یا ٹویٹ وغیرہ کے ذریعے اس مرنے والے کےلیے کلمہٴ خیر تک نہیں بولا؛ دیکھو یہ کس قدر منفی اور اعلیٰ اخلاق کے منافی حرکت ہے! درحالیکہ اصحابِ سنت کی اکثریت ایسے موقعوں پر کچھ نہ بول کر ہی اپنا ایک موقف دیتی ہے؛ اور جو کہ ایسے مواقع کےلیے بہترین اور مناسب ترین موقف ہوتا ہے (یعنی مرنے والے کے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کرنا)، تاوقتیکہ کچھ مخصوص دواعی آپ کے وہاں پر کچھ بولنے اور کہنے کا تقاضا نہ کر لیں۔

4.   ایک چوتھا طرزِ عمل جو ان میں شاید غلط ترین ہو، یہ کہ: شر اورفساد کی پہچان چلی آنے والی ایک شخصیت کےلیے کچھ ایسا والہانہ اہتمام اور کچھ ایسی زبردست تحسین کی جائے کہ ایک دیکھنے سننے والے کو لگے، گویا مرنے والا خیر اور سنت کے کسی بہت اعلیٰ مرتبے پر فائز تھا۔ یعنی [[خیر کی پہچان مانی جانے والی شخصیات]] اور [[شر کی پہچان مانی جانے والی شخصیات]] کو معاشرے میں عملاً یکساں کر دینا۔ یہ پوائنٹ چونکہ ضمناً پیچھے ذکر ہو چکا، لہٰذا اس کا اعادہ یہاں غیر ضروری ہے۔

*****

اس لحاظ سے ہم نے وہ تین رویّے بھی بیان کر دیے جن پر اصولی اعتراض نہیں بنتا۔ اور اس کے مقابلے پر وہ چار رویّے بھی نشان زد کر دیے جو اصولاً غلط اور مذموم ہیں۔ اب وہ تینوں (اصولاً درست) رویّے جو اوپر "اجتہاد" یا "صوابدید" کے حوالے سے مذکور ہوئے، چونکہ اپنی اپنی جگہ صحیح ہو سکتے ہیں… ان میں پایا جانے والا اختلاف یا تو [[تنوّع]] کے باب سے ہو گایا [[اجتہادی خطا و صواب]] کے باب سے؛ جس پر سرزنش یا مذمت بہرحال نہیں بنتی۔ لہٰذا ان تینوں مواقف کو – اصولاً – اہل سنت ہی کے مواقف جاننا چاہیے۔ آپ ان میں سے کوئی سا بھی اختیار کریں، باقیوں کو لتاڑنا اور ان کے لتے لینا، یہاں تک کہ اہلِ فساد کو چھوڑ کر اپنے ان بھائیوں ہی کے پیچھے پڑ جانا (فارغ مباش، کچھ کیا کر) خاصا غلط اور نقصان دہ رویّہ ہے۔ کوئی ضروری تو نہیں کہ اہل فساد میں سے کسی کے مرنے کے ساتھ ہی ہم آپس میں فساد شروع کر لیا کریں! اہل سنت اپنے تنوع یا اپنے اجتہاد سے ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں نہ کہ ایک دوسرے کو کاٹتے ہیں۔

یقین کریں جب سے یہ "سوشل میڈیا" آیا ہے، جیسے ہی یہاں کوئی ایسا شخص مرتا ہے جس کی اہل اسلام کےلیے پرکاہ حیثیت نہیں ہوتی، اور جس پر اصحابِ سنت کا کوئی ایک منٹ ضائع ہونا آدمی کو گوارا نہیں ہو سکتا… "خبر" سننے کے ساتھ ہی جو ایک دھڑکا لگتا ہے وہ یہ کہ: خدایا خیر! فدائیانِ سنت کے مابین اس پر ایک نیا دنگا اور مورچہ بندی کی صورت سامنے نہ آ جائے! "کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں" حضرات؟

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز