عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
سلفی دیوبندی جماعتی خلافتی "معارک" کے چند ایس او پیز
:عنوان

جو "سلفی" "دیوبندی""جماعتی""خلافتی" قسمت کا مارا آپکی حق پرست ڈاڑھ تلےآگیا، بےشک اسے چبا جائیے، میں کب روکتا ہوں! بس اتنا ہو کہ اس ایک کو ڈاڑھ میں لیتےوقت ‘کروڑوں’ کی نیت نہ کیجیے؛ اتنےنقصان کےمتحمل ہم نہیں ہیں

. جہادتحريك :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

سلفی دیوبندی جماعتی خلافتی "معارک" کے چند ایس او پیز

حامد کمال الدین

ایک کام کر لیں، میرا خیال ہے انصاف کا تقاضا ہے:

جب آپ یہ کہیں "سلفی ایسے کہتے ہیں"، یا "دیوبندی ایسے کہتے ہیں"، وغیرہ... تو:

   ایک تو یہ تسلی فرما لیں کہ "سلفی" یا "دیوبندی" دنیا کی نمائندہ، یعنی اپنے مکتبِ فکر پر اتھارٹی، مانی جانے والی شخصیات وہ بات کہتی ہیں۔ ان نمائندہ شخصیات کے علاوہ لوگوں یا ‘لڑکوں’ وغیرہ کے حوالے کم از کم نہ دیں اس مقام پر۔ ورنہ آپ معاملے کو اس قدر الجھا دیں گے کہ سلجھانے کی کوئی صورت باقی نہ رہے۔ الا یہ کہ آپ کا مقصد ہی الجھانا ہو نہ کہ سلجھانا۔ حاشاکم

اور اگر اس کی سکت نہ ہو، یا ضرورت محسوس نہ کریں، اور کسی مکتب فکر کی غیر نمائندہ شخصیت ہی کا کوئی نظریہ یا تحریر یا تقریر آپ کے زیر نقد آنا ہو، تو وہاں اس لینگویج سے بھی تھوڑا احتراز فرما لیں کہ "سلفی یوں کہتے ہیں" یا "دیوبندی یوں کہتے ہیں"۔ بس یہ کہہ لیں کہ فلاں شخصیت جس کا تعلق آپ کے خیال میں فلاں مکتب فکر سے ہے، یہ کہتی ہے۔

آدھی لڑائیاں تو اپنی شاید اسی جگہ ختم ہو جائیں۔ بجائے پورے پورے مسلک کی پورے پورے مسلک کے ساتھ کُشتی کروانے کے، اور ہزارہا انداز کی عصبیت کو بیداری کا موقع دینے کے، وہ ہتھ جوڑی صرف دو بندوں کی رہ جائے گی، یا زیادہ سے زیادہ اکھاڑے کے آس پاس پائے جانے والوں کی۔ یہ بھی کوئی چھوٹی مہربانی نہ ہو گی خلقتِ عام پر، جس کےلیے فکرمند ہونا ہم سب پر واجب ہے۔

   ایسی کوئی سویپنگ سٹیٹمنٹ sweeping statement دینے سے پہلے اس بات کی بھی کچھ تسلی فرما لیجیے کہ ایک مکتب کے نمائندہ اساطین کے ہاں آیا وہ کوئی متفق علیہ بات ہے، یا خود ان کے ہاں اس پر دو یا دو سے زیادہ رائے پائی جاتی ہیں؟ مؤخر الذکر صورت میں، یہ کہنے کی بجائے کہ "سلفی یہ کہتے ہیں" یا "دیوبندی یہ کہتے ہیں"، یہ کہیے کہ "سلفیوں کا ایک گروہ یہ کہتا ہے" یا "دیوبندیوں کا ایک گروہ یہ کہتا ہے"۔ جس کا خودبخود یہ مطلب ہو گا کہ اُس مکتب کا ایک دوسرا گروہ آپ کا ہم خیال ہے؛ اور اس صورت میں آپ اور خود اُس مکتب کا وہ دوسرا گروہ مل کر اس کے ساتھ اختلاف کر رہے ہیں۔ یہ تو ایک کمال یکجہتی ہوئی اہل سنت طبقوں کی آپس کے مابین۔ یہ اہل سنت طبقے اتنا سا ترس آپ سے پانے کے مجاز ہیں ضرور ویسے۔

ہاں کسی وقت یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک مکتب کے غالب اساطین یہ کہتے ہیں۔ لیکن ہوں وہ اُس مکتب کے اساطین۔ شرط اتنی ہے۔

اور واضح رہے، اپنی ان تمام تجاویز کے دوران میں نے آپ کو بحث سے نہیں روکا!

صرف پبلک کے نقصان کی بات کی ہے!

 

اوپر کی عبارت ایک پوسٹ کی صورت میں دی گئی تو اس پر ہمیں ایک کامنٹ موصول ہوا:

شیخ

کیا یہ بہت زیادہ سخت شرط نہیں ہے؟؟

نمائندگی کس کا استحقاق ہو سکتا ہے؟

کیا ہم مولانا فضل الرحمن صاحب کو دیوبند اور ساجد میر صاحب کو اہلحدیث کا نمائندہ کہیں تو بھی ہزاروں نہیں لکھوں اعتراض کرنے والے سامنے آ جائیں گے۔

میری رائے میں معاملہ عرف کا ہے۔ چاہے کہنے والا کوئی گمنام شخص ہی کیوں نہ ہو۔


جس پر ہماری یہ ایک مزید پوسٹ تحریر ہوئی:

ج:

بات یہ ہے کہ کس حوالے سے آپ ایک جماعت کی نمائندگی کا سوال حل کرنا چاہتے ہیں۔

جس وقت دیوبندی یا اہلحدیث "سیاست" آپ کے زیر بحث ہو تو فضل الرحمن صاحب اور ساجد میر صاحب، گروہ کی ایک نمائندہ شخصیت کے طور پر ذکر ہو سکتے ہیں، بلا شبہ۔

"اعتقادی یا فقہی پوزیشن" کی بات ہو گی تو البتہ حوالہ ہوں گے آپ کا: اشرف علی تھانوی، انور شاہ کاشمیری، شیر علی، تقی عثمانی، وغیرھم، ایک طرف۔ اور سید نذیر حسین، ثناء اللہ امرتسری، اسماعیل سلفی، ثناء اللہ مدنی، وغیرھم، دوسری طرف۔ یہ بھی چند ایک نہیں ہوتے، بڑی تعداد میں ہوتے ہیں ہر دور کے اندر، ‏ہم نے چند نام علیٰ سبیل المثال ذکر کیے نہ کہ علیٰ سبیل الحصر۔ یوں سمجھیے ہر مسلک کے تمام اہل افتاء اور بڑے بڑے نامور اساتذہ و محققین۔ ان سب کا عمومی رجحان ہی آپ کے پیش نظر رہے گا اس طائفہ سے منسوب ایک علمی پوزیشن کا تعین کرتے وقت۔

ہر شےء کے اپنے اپنے رجال ہیں۔ بےشک ہر مکتب فکر کے بڑے بڑے مشہور یا مقبول واعظ بھی ہوں گے، صوفی و درویش بھی ہوں گے، مجاہد بھی ہوں گے، پیر و مربی بھی ہوں گے، سیاستدان بھی ہوں گے........ تاہم ایک مکتب کی "عقائدی پوزیشن" پر مرجع کہلا سکنے والے کچھ مخصوص لوگ ہی ہو سکتے ہیں، ہماری بات اس متعلق تھی۔

کسی مسلک کا عُرف میرا خیال ہے رویوں یا اعمال یا اخلاق اور practices وغیرہ سے متعلق امور میں حوالہ بن سکتا ہے۔ گو اس میں بھی التباس اور واہمہ ایک بڑی گمراہ کن misleading شےء ہے۔ ضروری نہیں ایک مسلک کے چند جھگڑالو، جو زیادہ فارغ ہونے کی وجہ سے، یا سوشل میڈیا سکِل skill اچھی رکھنے کی وجہ سے، یا خاص آپ سے زیادہ رابطے یا تعارف میں آ سکنے کی وجہ سے، اور خود اس "تعارف" کی گوناگوں وجوہات! یا کسی وقت خود آپ کے ان کو کوئی ضد دلا بیٹھنے کی وجہ سے، کہ فرشتہ ہونے کا دعویٰ آپ کو بھی بہرحال نہ ہو گا، یوں خاص آپ کی نظر میں زیادہ visible ہوئے رہنے، یا آنکھ میں زیادہ ‘رَڑکنے’ کی وجہ سے، رویوں یا اخلاق یا اعمال تک کے حوالہ سے، وہ چند جھگڑالو آپ کےلیے اپنے مسلک کی ایک بڑی خاموش اکثریت کی "پوری پوری" نمائندگی کر رہے ہوں! خاصی زیادتی ہو جائے گی کہ سو پچاس سیمپل لے کر آپ کروڑوں کے متعلق فیصلے کر ڈالیں۔

اور پھر مسئلہ اگر صرف اتنا ہوتا کہ آپ ہی نے "ان" کے متعلق کوئی رائے قائم کرنی ہے، تو بھی ایک بات تھی۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ "آپ" کو دیکھ کر دوسری طرف بھی کسی پورے گروہ کے متعلق ایک "پکی" رائے قائم کی جا رہی ہو! یوں ایک ہی چھوٹی سی فیس بک بحث ہر دو طرف "مفید" ثابت ہو رہی ہو! اور پھر چین ری ایکشن chain reaction، جس کی کوئی حد ہوتی ہے اور نہ حساب!

اس وجہ سے، میں تو پھر ایک بار یہاں کے عالَمِ بحث و جدال کے سب "متعلقین" سے درخواست کروں گا:

جو "سلفی" یا "دیوبندی" یا "جماعتی" یا "خلافتی" قسمت کا مارا آپ کی حق پرست ڈاڑھ تلے آ گیا ہے اس کو کچا چبا جائیے، میں کب منع کرتا ہوں۔ اپنے شکار پر ہرگز ترس نہ کھائیے، کہ بہرحال آپ کی محنت ہے۔ بس اتنا ہو کہ اس ایک مسکین کو ڈاڑھ میں لیتے وقت "کروڑوں" کی نیت نہ کیجیے؛ اتنے زیادہ نقصان کے متحمل ہم نہیں ہیں! اہل سنت کو ابھی جینا ہے، فی الحال اپنی انہی کمزوریوں، کوتاہیوں اور نارسائیوں کے ساتھ!

بُورِکْتُم جمیعًا!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"اصلاح" "انقلاب" سے ہٹ کر ایک طرز فکر ہے
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں
جہاد- مزاحمت
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں حامد کمال الدین >>دنیا آپ۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
نظریۂ انقلاب پر ایک نظرثانی کی ضرورت
جہاد- تحريك
جہاد- دعوت
حامد كمال الدين
نظریۂ انقلاب پر ایک نظرثانی کی ضرورت حامد کمال الدین   زیر نظر تحریر ’’نظریۂ۔۔۔
كامياب داعيوں كا منہج
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ
جہاد-
احوال-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟
جہاد- تحريك
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
کشمیر کےلیے چند کلمات
جہاد- مزاحمت
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کشمیر کےلیے چند کلمات حامد کمال الدین برصغیر پاک و ہند میں ملتِ شرک کے ساتھ ہمارا ایک سٹرٹیجک معرکہ ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز