عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
طیب اردگان امیر المؤمنین نہیں ہیں، غلط توقعات وابستہ نہ رکھیں۔
:عنوان

. احوالامت اسلام :کیٹیگری
ذيشان وڑائچ :مصنف



ہمارے کچھ نوجوان طیب اردگان کے بارے میں عجیب و غریب الجھن کے شکار ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ انہوں نے روس کے ساتھ سمجھوتہ کیوں کیا، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کیوں قائم کئے، ترکی نیٹو کا ممبر کیوں ہے؟ اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ اسرائیل کے شہر حیفہ میں جنگل میں لگی آگ کو بجھانے میں انہوں نے مدد دی۔ ویسے بہت سارے مضمرات کے پیش نظر ایک پکے امیر المؤمنین کے لئے بھی دشمن کے علاقے میں لگی آگ کو بجھانے کے بہت سارے جوازات ممکن ہیں لیکن میں ان پر کئے گئے دوسرے اعتراضات کو سامنے رکھ کر کچھ گذارشات پیش کرنا چاہوں گا۔
اس قسم کی الجھن رکھنے والے پرجوش نوجوان پہلے تو جذباتی انداز میں خواہ مخواہ غلط توقعات وابستہ کر کے انہیں اپنا ہیرو بناتے ہیں اور پھر توقعات پوری نہ ہونے پر مایوس ہو کر ان کی مخالفت شروع کردیتے ہیں۔ پہلے ترکی کی صورت حال کوتو سمجھیں اور پھر یہ طئے کریں کہ طیب اردگان صاحب کیا کچھ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور کیا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ موجود عالمی سیاسی نظام میں ریاست اور حکومت ایک ہی شئے نہیں ہے۔ قومی ریاست ایک اجتماعی اکائی ہوتی ہے جس پر براہ راست بیوروکریسی، عدلیہ، فوج، انتظامیہ، پولیس وغیرہ کا کنٹرول ہوتا ہے۔ ان اداروں کے افراد اہلیت کی بنیاد پر اور انتخاب کے بغیر نامزد ہوتے ہیں۔ انہیں عوام سے کوئی ووٹ لینا نہیں ہوتا۔ چونکہ ریاست کی اہل اور قابل افرادی قوت کی ذہنی تربیت تعلیمی نظام کے ذریعے  تشکیل پاتی ہے اس لیے ریاست کا تعلیمی نظام ان اداروں کی شناخت اور فیبرک کی تشکیل پر دور رس اثر ڈالتا ہے۔ ذرائع ابلاغ بھی اپنے پروپیگنڈے کی قوت کی وجہ سے ریاست پر فوری طور پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک منتخب حکومت اگرچیکہ کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن مختصر عرصے میں ریاست کے رخ، پالیسی اور شناخت کو تبدیل کر کے رکھ دے یہ ممکن نہیں ہوتا۔ یہ کوئی بادشاہت نہیں ہے جہاں پر بادشاہ کے ایک حکم پر سب کچھ ہوجائے۔ آج کے دور میں اگر کوئی منتخب حکمران ریاست کی فیبرک کو تبدیل کرنے میں تھوڑی سی بھی جلد بازی دکھائے تو فوج اس کو اکھاڑ پھینکتی ہے اور عدلیہ سیکولر فوج کے اس اقدام کو جواز دینے کے لئے تیار رہتی ہے۔ اسی بات کو سامنے رکھ کر آپ الجیریا اور مصر اور پھر حالیہ تناظر میں ترکی کو دیکھ سکتے ہیں۔
آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ ترکی ایک سیکولر ریاست ہے اور جبری سیکولرزم کے ساتھ اس کی تین نسلیں گذر چکی ہیں۔
سیکولر ریاست کے حوالے سے اوپر جو تشریح کی گئی ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایک سیکولر ریاست میں اسلام پسندوں کے پاس مندرجہ ذیل آپشن ہوتے ہیں۔
اول: چونکہ آپ سربراہ ہو کر بھی ریاست کو اسلامائز نہیں کرسکتے اس لئے سیاست میں حصہ نہ لیں۔ اس طرح آپ کفر کے فیصلہ کرنے سے بچ جائیں گے اور ریاست اپنا کفریہ نظام آرام سے مسلم عوام پر نافذ کرتی رہے گی۔ ایسی صورت میں یہ ہوسکتا ہے کہ آپ پریشر گروپ کے طور پر کام کریں اور احتجاج وغیرہ سے ریاستی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریں۔ یا پھر کوئی غیر سیاسی ادارہ بنا کر معاشعرے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور امید رکھ سکتے ہیں کہ آپ کی یہ خاموش کاوش کسی دن "ریاست" کی فیبرک تبدیل کردیگی۔
دوم: آپ سیاست میں حصہ لیں اور ریاست کو فی الفور تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور اس بات کا انتظار کریں کہ بین الاقوامی قوتوں کی حمایت سے فوج اور عدالت مل کر آپ کا تختہ پلٹ دے اور پھر تختہ دار تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اور پھر کوئی دوسرا زندیق حکمران آرام سے آکر عوام پر کفریہ نظام چلاتے رہے۔
سوم: آپ سیاست میں حصہ لیں اور بطور سربراہ مملکت دھیرے دھیرے فوج، عدلیہ اور انتظامیہ پر اثر انداز ہونا شروع ہوجائیں۔ بین الاقوامی معاملے میں مسلمانوں کی تھوڑی بہت حمایت کریں لیکن کھل کر اپنے آپ کو مسلمانوں کے نجات دہندہ کے طور پر پیش نہ کریں۔ ایسا کرتے ہوئے آپ کو بہت سارے ناجائز بلکہ حرام بلکہ کفریہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرنی پڑیگی اور آپ چاہنے کے باوجود ان معاہدوں اور قوانین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول سکتے۔ اس کے نتیجہ میں آپ کب اسلامی حکومت قائم کر سکتے ہیں اور آیا کر بھی سکتے ہیں یا نہیں یہ یقینی طور نہیں کہہ سکتے۔ لیکن اس پوزیشن میں رہتے ہوئے بہت سارے بین الاقوامی معاملوں میں مسلمانوں کے حق میں اپنا وزن ڈال سکتے ہیں۔
اب ان تین طرز عمل میں کونسا صحیح ہے اس کا فیصلہ آپ خود کریں۔ طیب ارگان نے تیسرے طرز عمل کو اختیار کیا۔ آپ کو پورا حق ہے کہ آپ ان سے اختلاف رکھیں اور کھل کا اس کا اظہار کریں۔ لیکن ان کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے یا ان سے کسی قسم کی توقع رکھتے ہوئے پوری صورت حال کو سامنے رکھیں۔
یہ تو رہی اس بات کی تشریح کی ایک سیکولر ریاست میں منتخبہ اسلام پسند حکومت کیا کچھ کر سکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ترکی کے عوام کی ایک تعداد نے اسلامی جذبے کی وجہ سے طیب اردگان کو ووٹ دیا ہو، لیکن اردگان ترکی کے ہیرو اس لیے ہیں کیوں کہ انہوں نے ترکی کی معاشی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ اس لئے عوام کا اصل ووٹ انہیں معاشی ترقی کے لئے ملا ہے نہ کہ اسلام پسند ہونے کی وجہ سے۔ اگر ہم یہاں پر بیٹھ کر یہ توقع کریں کہ ارگان کی کسی "اسلام پسندانہ مہم جوئی" کی وجہ سے اگر ترکی پر بین الاقوامی سطح پر معاشی پابندی پڑی تو عوام ان کو برداشت کریں گے تو یہ ایک کھلی حماقت ہوگی۔
اب یہی دیکھیں کہ کچھ دنوں پہلے طیب اردگان کی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کروایا جس پر خواہ مخواہ اتنا اعتراض کیا گیا کہ انہیں یہ قانون نافذ کرنے سے پہلے واپس لینا پڑا۔
ترکی میں قانونی اعتبار سے age of consent یا جنسی معاملے میں رضامندی کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ اگر کسی مرد نے اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا چاہے وہ آپسی رضامندی سے ہو اور چاہے ان کی شادی بھی ہوچکی ہو تو بھی اس کو ریپ ہی گردانا جاتا ہے۔ لیکن دور دراز کے علاقوں میں جہاں پر لوگوں کو قانون کا پورا پتہ نہیں ہوتا تو لڑکی کی شادی کم عمری میں بھی ہوجاتی ہے۔ اس میں لڑکی اور لڑکے کے والدین کی کم علمی کا بھی مسئلہ ہے۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس قسم کی صورت میں معاملہ عدالت میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے لڑکا جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ لڑکے اور لڑکی دونوں کے والدین کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کوئی قانون توڑا ہے۔ اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میاں بیوی کا بچہ بھی ہوتا اور پھر بعد میں لڑکا لاعلمی کی وجہ سے پابند سلاسل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتا ہے اور لڑکی کو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ بقول ترکی کے وزیر اعظم کے اس قانون کا مقصد یہ تھا کہ ایک مختصر عرصے کے لئے اس قانون کو نافذ کر کے جو شادیاں کم عمری میں ہوچکی ہیں ایک بار ان کو قانونی تحفظ دے دیا جائے اور پھر لوگوں کو کم عمری کی شادی سے روک دیا جائے۔ اور پھر اس قانون کو معطل کر دیا جائے۔
اب کوئی سمجھدار شخص جو اس قانون کے مضمرات اور مقصد کو سامنے رکھے گا وہ اس کی مخالفت نہیں کرسکتا۔ لیکن ترکی کے لبرلوں نے اور بین الاقوامی میڈیا نے اس قانون کی اس طرح سے تشہیر کی کہ نئے قانون کے مطابق اگر کوئی ریپسٹ لڑکی سےشادی کر لے تو ریپسٹ کی سزا معاف کردی جائے گی۔ اتنا دباؤ پڑا کہ مناسب ہونے کے باجود حکومت کو قانون واپس لینا پڑا۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں ایک تبصرہ نگار نے اس قانون کو اس بات سے تعبیر کیا کہ اردگان ترکی کے قانون کو کچھ نہ کچھ اسلامائز کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس واقعے اور اس پر مبنی پراپیگنڈے سے ہمیں یہ سمجھ جانا چاہئے کہ ترکی میں  ایک لبرل طبقہ اس پر تلا ہوا بیٹھا ہے کہ اردگان کچھ تو ایسا کریں اور پھر وہ ان کے خلاف ایک احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔
تو میرے پرجوش اسلام پسند دوستو، اگر ان مجبوریوں کے ساتھ آپ کو ارگان قبول نہیں ہیں تو اس بنیاد پر اردگان کی مخالفت کریں کہ انہوں نے الیکشن لڑ کر ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے۔ لیکن ایک کٹر سیکولر ریاست کے صدر ہونے کے پیش نظر ان سے غلط توقعات وابستہ نہ رکھیں۔ بار بار مایوسی ہوتی رہے گی۔ ہاں اگر مجبوری کی وجہ مثالیت پرستی پر سمجھوتہ کر سکتے ہو تو پھر ان کے اقدامات کی تعبیر ان کی مجبوریوں کے پیش نظر کرو۔
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز