خاصی حیرت ہوتی ہے ہمارے بہت سے فضلاء #ٹرمپ کی
حالیہ جھنجھلاہٹ کو پاکستان کی ناکامی سے تعبیر کر رہے ہیں! حالانکہ معاملہ سو
فیصد اس کے برعکس ہے اور یہ بات اللہ کے فضل سے اظہر من الشمس ہے۔
غالباً ’تجزیہ‘ ہمارے ہاں کوئی #واویلا کرنے کا
نام ہے لہٰذا جب تک وہ نہ کیا جائے #تجزیہ نہیں ہوتا۔ یا پھر اس بات کا کہ
مسلمانوں کی ہر پیش رفت کو ناکامی بنا کر دکھایا جائے اس لیے کہ صورتحال سو فیصد
وہ نہیں جو ہم چاہتے ہیں!!!
حضرات اس وقت آپ بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور آپ کے
آپشن بھی اب نسبتاً بہت زیادہ ہیں۔ کچھ بڑے دیوہیکل واقعات آنے والے دنوں میں ہونے
کو رُو نما ہو سکتے ہیں، یہ سچ ہے، اور ان کےلیے تو آپ کو ہر حال میں تیار رہنا ہی
تھا، کہ آنے والے دن ہیں ہی ایسے (کہ جنہیں کچھ عظیم الشان عالمی تبدیلیوں کا حمل
ٹھر چکا ہوا ہے) خواہ آپ کچھ بھی کر لیں یا کچھ بھی کر لیتے۔ لیکن ان دیوہیکل
واقعات کا اب پیش آنا ان شاء اللہ اتنا خوفناک نہیں جتنا آج سے پندرہ اٹھارہ سال
پہلے ہوتا۔ لہٰذا اب اگر آپ ان کا سامنا کریں گے، اور یقیناً کرنا ہو گا اور حوصلہ
و بہادری سے کام لینا ہو گا، تو اب نسبتاً ایک اچھی پوزیشن میں آپ ان کا سامنا کریں گے۔ باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے؛
جنگ میں کسی بات کی ضمانت بہرحال آپ کو نہیں دی جا سکتی۔
بہت کم لوگوں کو اندازہ ہے، عالم اسلام کس پاتال سے اٹھ
کر اوپر آ رہا ہے، آئیڈیلسٹوں کےلیے میرے نزدیک فی الوقت یہاں پائے جانے کی کوئی
گنجائش نہیں۔ (معذرت کے ساتھ)۔ آپ کا کوئی بھی آپشن فی الواقع آئیڈیل آپشن نہیں۔
ہر نسبتاً قابل عمل آپشن کے ساتھ بیسیوں مصیتیں ہیں اور جس آپشن کے ساتھ فی الوقت
آپ کو بیس کی بجائے انیس مصیبتیں نظر آئیں وہی اندریں حالات ایک بہترین آپشن ہے
باوجود اس کے کہ عالم اسلام کے کسی اچھے دور میں وہ ہمارے لیے ایک بدترین آپشن
ہوتا۔ وقت وقت کی بات ہے۔ کئی سو سال کے خراٹے آپ کو صدیوں کے حساب سے پیچھے لے جا
چکے ہیں، لہٰذا ایک لمحے میں اس صورتحال سے نکل آنا ممکن نہیں۔ اس بات کا ادراک اس
معاملے کو دیکھنے کا پہلا زینہ ہے۔ اس زینے پر چڑھ کر اس عالمی گریٹ گیم کو
دیکھیں، اور عالم اسلام کا پھر سے اس عالمی اسٹیج پر کسی درجے میں ابھرنا دیکھیں
تو ان شاء اللہ آپ برا نہیں جا رہے۔ ہاں اس زینے پر کھڑے نہ ہونے کے باعث آپ اصل
ویو view سے محروم ہیں تو ہر بال پر چھکا نہ لگنا آپ کو شدید مایوس کر سکتا
ہے! خود یہی
بات کیا باعث حیرت نہیں کہ ہر موقع پر یہاں آپ قومی غلطیوں پر مسلسل چیخ رہے ہیں،
جبکہ عالمی سیناریو پر آپ دن بدن بہتر پوزیشن پر ہوتے چلے جا رہے ہیں؟! (داخلی
صورتحال پر میں فی الحال بات نہیں کر رہا، عالمی منظرنامے پر عالم اسلام کی پیش
قدمی پر بات ہو رہی ہے؛ جو لاکھ قربانیوں اور آزمائشوں کے باوجود بہرحال ایک حقیقت
ہے، ہمارے عالمی جہاد کے حوالے سے بھی اور ہمارے کچھ مسلم ملکوں کے مسلسل طاقت
پکڑتے چلے جانے کے حوالے سے بھی)۔ آخر کچھ تو صحیح ہو گا جس کے باعث آپ کا دشمن
واشنگٹن تا دہلی روہانسا نظر آ رہا ہے۔
البتہ سب سے بڑی حیرت یہ کہ دشمن کی جھنجھلاہٹ پر زیر
لب مسکرانے کی بجائے خود آپ کے واویلے شروع ہو جائیں ’دیکھا ہم نے کیسا غلط کام کر
دیا؟‘ بھائی کچھ تو خود اعتمادی سے کام لو۔
۔۔۔
اس سلسلہ میں ہم نے مضامین کی ایک سیریز شروع کی
تھی جس کے کئی حصaے دینا ابھی باقی ہیں۔ سیریز کے تاحال شائع ہو چکے مضامین:
چند
مسلم ممالک اتنی سی طاقت بھی کیونکر حاصل کر سکے؟
عالم
اسلام کے گرد گھیرا، ’پوسٹ کولڈوار‘ سیناریو سمجھنے کی ضرورت
کافر
کی ہمارے خلاف جنگ کا پہلا محور: "مسلمان" کو کسی بڑی جغرافیائی اکائی
کے طور پر روئےزمین سے ختم کر ڈالنا
دشمن
صرف آپ کا ’’آج‘‘ نہیں دیکھتا