عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
بدترین برگ و بار والا مذہب
:عنوان

بیٹا کیا تم یہ برداشت کرو گے کہ کوئی اور آدمی تمہاری بہن کے ساتھ ایسا کام کرے؟ لڑکے نے بےپروائی سے کندھے اچکائے اور بولا: آئی ڈونٹ مائنڈ اف شی از اوکے ود دیٹ! اب یہ ہکابکا، اس ظالم نےتو حدیث بھی پوری نہ کرنے دی

. باطلہوشياركن . ثقافتمعاشرہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

بدترین برگ و بار والا مذہب

 

تحریر: حامد کمال الدین

عزیزم کاشف نصیر کے اس ٹویٹ نے مجھے ایک واقعہ یاد دلا دیا۔ یہ ایک سچا واقعہ ہے جو امریکہ میں ہمارے ایک دوست عالمِ دین کے ساتھ پیش آیا۔

امریکہ کی اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ووسٹر Islamic Society of Greater Worcester  (میساچوسٹس) میں مجھ سے پہلے مصر کے ایک خطیب ہوتے تھے جو بیچارے آج کل جنرل سیسی کی جیل میں جا پھنسے ہیں، اللہ ان کو وہاں سے رہائی دلائے۔ ڈاکٹر صلاح سلطان۔ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ بزبانِ خود سنایا اور بعدازاں ان کا یہی واقعہ شیخ وجدی غُنَیم نے بھی شکاگو میں اکنا کے سالانہ کنونشن میں نقل کیا۔ کہتے ہیں: میں مصر سے نیا نیا شریعت میں پی ایچ ڈی کر کے آیا تھا۔ سب حدیثیں ابھی حافظہ میں تازہ تھیں۔ اور امریکہ کا ماحول میرے لیے بہرحال نیا تھا۔ امریکہ میں ائمہ و خطباء کے پاس لوگ اپنے تقریباً سبھی مسائل لے کر آتے ہیں۔ فرماتے ہیں: ایک دن ایک فیملی میرے پاس آئی اور درخواست کی کہ میں ان کے ایک ٹین ایجر بچے کو فہمائش کےلیے ایک سیشن دوں جو جنسی بےراہ روی کا شکار ہونے لگا ہے، شاید کہ میرے سمجھانے سے کچھ سمجھ جائے۔ میں نے نوجوان کو اپنے آفس میں بلایا اور کچھ ابتدائی گفتگو کے بعد برسرِ مطلب آ گیا۔ واقعتاً محسوس ہوا، لڑکے کو نصیحت کی شدید ضرورت ہے۔ سنت طریقے سے بڑھ کر بھلا چیز کارگر ہوسکتی ہے۔ میرے ذہن میں وہی نبیﷺ والی حدیث جو آپﷺ نے ایک ایسے نوجوان کو فہمائش کرتے ہوئے فرمائی تھی جو زنا کرنے کا خواہشمند تھا اور لوگ اس کو ڈانٹ رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا: میرے قریب آؤ۔ وہ آپﷺ کے قریب آیا تو آپﷺ نے فرمایا: کیا تم یہ چیز اپنی ماں کےلیے پسند کرو گے؟ اس نے عرض کی: نہیں اللہ کی قسم، اللہ مجھے آپ پر فدا کروائے۔ آپﷺ نے فرمایا: لوگ بھی تو اپنی ماؤں کےلیے یہ پسند نہیں کرتے۔ پھر فرمایا: کیا تم اپنی بیٹی کےلیے یہ پسند کرو گے؟ اس نے عرض کی: نہیں اللہ کی قسم، اللہ مجھے آپ پر فدا کروائے۔ آپﷺ نے فرمایا: لوگ بھی تو اپنی بیٹیوں کےلیے یہ پسند نہیں کرتے۔ پھر فرمایا: کیا تم یہ چیز اپنی بہن کےلیے پسند کرو گے؟ اس نے عرض کیا: نہیں اللہ کی قسم، اللہ مجھے آپ پر فدا کروائے۔ آپ نے فرمایا: لوگ بھی تو اپنی بہنوں کےلیے یہ پسند نہیں کرتے۔  پھر فرمایا: کیا تم یہ چیز اپنی پھوپھی کےلیے پسند کرو گے؟ اس نے عرض کیا: نہیں اللہ کی قسم، اللہ مجھے آپ پر فدا کروائے۔ آپﷺ نے فرمایا: لوگ بھی تو اپنی پھوپھیوں کےلیے یہ پسند نہیں کرتے۔ پھر فرمایا: کیا تم یہ چیز اپنی خالہ کےلیے پسند کرو گے؟ اس نے عرض کیا: نہیں اللہ کی قسم، اللہ مجھے آپ پر فدا کروائے۔ آپﷺ نے فرمایا: لوگ بھی تو اپنی خالاؤں کےلیے یہ پسند نہیں کرتے۔ الیٰ آخر الحدیث (مسند احمد ، عن ابی اُمامۃ)۔ کہتے ہیں یہ حدیث میں نے خوب ذہن میں کر رکھی تھی۔ تربیت کی کتب میں اس حدیث پر جو زور دے رکھا گیا ہے، وہ بھی میرے سامنے تھا۔ اور میں اس بات کےلیے تیار تھا کہ سنت میں وارد اِس طریقۂ تربیت و فہمائش کو آج ان شاء اللہ عمل میں لایا جائے گا، اور اس سے میں اعلیٰ نتائج کا امیدوار بھی تھا۔ میں نے نوجوان کےلیے گفتگو کی ایک تمہید بنائی اور ایک سنجیدہ فضا پیدا کر کے آخر وہ سوال زبان پر لے ہی آیا: بیٹا کیا تم یہ برداشت کرو گے کہ کوئی اور آدمی تمہاری بہن کو کہیں لے جا کر اس کے ساتھ ایسا کام کرے؟ لڑکے نے بےپروائی سے کندھے اچکائے اور بولا: I don’t mind if she is okay with that۔ اب یہ ہکابکا، اس ظالم نے تو حدیث بھی پوری نہیں کرنے دی! ماں کا ذکر، پھر بیٹی کا، پھر پھوپھی پھر خالہ کا، یہ سب تو ابھی ہونا تھا اور توقع تھی لڑکے پر ایک رنگ آتا اور ایک رنگ جاتا ابھی دیکھا جائے گا۔ اپنی بہن، ماں اور بیٹی کےلیے واقعتاً یہ سننا آدمی کی برداشت سے باہر ہے۔ مگر لڑکے نے تو بات ہی ختم کردی؛ سب کچھ ہی اتار پھینکا۔  کہتے ہیں، مصر میں میں نے برے سے برا اور گندے سے گندا آدمی دیکھ رکھا تھا۔  لیکن کوئی شخص ایسا نہیں جو اپنی بہن اور ماں کے ذکر پر آگ بگولہ نہ ہو جائے۔ (سوائے لبرلزم کے، کسی بھی جاہلیت میں بےغیرتی کی یہ نوبت شاید کبھی نہ آئی ہو)۔ اور یہی وہ چیز تھی جسے نبیﷺ نے اپنی فہمائش میں بنیاد بنایا تھا۔ مگر یہاں تو آدمیت اور انسانیت کا معاملہ سرے سے ختم ہے۔ بات تو  آدمیوں کے ساتھ کی جاتی ہے؛ اب اِس کے ساتھ آپ کیا سر پھوڑیں گے؟ میں نے اپنے آپ سے کہا: تم اس نئی دنیا میں ہو جس سے پہلے انسانوں کو کبھی واسطہ نہیں پڑا، جہاں فطرت اس درجہ میں مسخ ہو چکی ہو وہاں کہنے کو کیا باقی ہے؟

واقعتاً کچھ باقی نہیں۔

تو بھائی کاشف نصیر! بہت اچھا کیا آپ نے جو اس سے وہ سوال نہیں پوچھا، ورنہ شاید ناک پر ہاتھ رکھ کر واپس آنا پڑتا۔  یہ بالکل ایک اور مخلوق ہے اور انسانیت کی تاریخ میں سراسر ایک نیا مذہب۔  یہ سب ملتوں اور سب اخلاقی ضابطوں کے خلاف اعلانِ بغاوت ہے، جس کے بارے میں ہمارے کچھ اصلاح کاروں کا خیال ہے کہ ارتداد کی اِس کھلی دعوت کو آہنی ہاتھ سے ختم کرنے کی بجائے  اس کو پچکارنے اور اس کے نخرے اٹھانے کا رویہ مناسب تر ہے۔  ابھی کل سے میں حیران ہوں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے جیت پانے پر سجدۂ شکر کر لینے کا واقعہ اِس ملکِ خداداد پاکستان میں ایک ’ایشو‘ کے طور پر ڈسکس ہو رہا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ خدا کو ایک سجدہ بھائی، صرف سجدہ، مسلمانوں کے معاشرے میں! چھوڑ دو فی الحال ’شریعت کے نفاذ‘ کی بات، وہ سیکولرزم کا مسئلہ بہت پیچھے رہ گیا، اب لبرلزم کی بات کریں، محض خدا کو سجدہ کر لینا، ایک ایشو اور ایک تنازعہ! اور خیر سے اس شخص کا حکم دین میں ہے کیا جو خدا کو ایک سجدہ ہو جانے پر جل بھن کر رہ جاتا ہو؟ کیا آپ کو اندازہ ہے، قومی سطح پر آپ کس نوبت کو پہنچے ہوئے ہیں؟ آپ کا یہ مسلم معاشرہ کس منحوس دانش کے نرغے میں آیا ہوا ہے؟

سچ ہے جو نبیﷺ نے فرمایا: إذا لم تستحيِ فاصنع ما شئت. ’’جب شرم چلی جائے تو پھر جو بھی کر لو‘‘۔

یعنی پھر کوئی حد ہے نہیں۔

۔۔۔

ایقاظ کا خصوصی ضمیمہ ’’ویلنٹائن.. مردار تہذیب کی دستک‘‘ اس لنک سے


Print Article
  غیرت
  ویلنٹائن
  لبرلزم
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز