عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, December 4,2024 | 1446, جُمادى الآخرة 2
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
لبرلزم پر نری کتابی معلومات؟
:عنوان

اسلام کو اپنا عقیدہ مان رکھنے والوں کےلیے ’’لبرل‘‘ فتنے پر کچھ ضروری آگہی۔ اس کےلیے یہ دیکھنا کافی ہوتا ہے کہ آپ کے دور کے علمائےسنت و جماعت، شرق تا غرب، امت پر حملہ آور ایک فتنے کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

لبرل تحریک پر چند مضامین لکھنا پیش نظر تھا۔ ذیل کی سطور اِس سلسلہ کی تمہید ہے۔

سماجی تحریکوں کے معاملہ میں ’انسائیکلوپیڈیائی معلومات‘ ایک حد تک ہی مفید ہیں۔ ایک چیز اگر نری فکر ہے پھر تو حرج نہیں کہ اس پر کچھ کتابی اشیاء ہی آپ کا بڑا سہارا ہوں۔ ’بریٹانیکا‘ وغیرہ میں جو آیا اغلباً وہی اس کی حقیقت ہو گی۔ اس کے تاریخی یا فلسفی حوالے اس صورت میں آپ کو بسہولت کفایت کریں گے۔ تاہم جیسے ہی وہ فکر ایک  تحریک یا مسلک میں ڈھلے گی ’کتاب‘ اور ’واقع‘ کے مابین فرق آنے لگے گا، جو وقت گزرنے کے ساتھ، خصوصاً اس تحریک کو درپیش نئے میدان اور نئے حریف سامنے آنے کے ساتھ، بڑھنے اور پیچیدہ ہونے کی صلاحیت رکھے گا۔

اس قاعدے سے اگر کسی کو استثناء مل سکتی تو وہ ہماری اسلامی تحریکیں تھیں جن کا مرجع ’’قرآن مجید‘‘ ایک نہایت محکم دستاویز ہے اور جس سے اِن کی وابستگی کا یہ عالم کہ اس کے زیر زبر تک سے استدلال ہوتا ہے اور ایک ایک حرف میں اس کی  پابندی۔ اس کے باوجود ہم کسی اسلامی تحریک یا مسلک کے متعلق اپنی رائے قائم کرنے کےلیے صرف ’’قرآن‘‘ سے رجوع نہیں کرتے! بلکہ اس کےلیے ضروری سمجھتے ہیں کہ خود اس جماعت کی سوچ اور عمل کا ہی کچھ تجزیہ کریں۔ پھر اگر اس کے وجود پر ایک زمانہ بیت گیا ہو تو اس پر قدیم میں ہو چکی باتوں پر بھی اکتفا نہ کریں بلکہ اس میں رونما تبدیلیوں  developments  کا الگ سے ایک جائزہ لیں۔  کوئی کہے کہ ایک جماعت اپنا تمام داعیہ  inspiration  یا دلیل  evidence  جب قرآن سے لیتی ہے تو پھر قرآن ہی کو چیک کر لو اور اس سے جو جو کچھ ثابت ہو، وہی خودبخود اُس جماعت کا نظریہ اور طرزِعمل ہو گا.. تو ظاہر ہے آپ اس سے اتفاق نہیں کریں گے! وجہ وہی۔ ایک انسانی ٹولہ محض کسی عبارت یا متن کا نام نہیں، بلکہ وہ ایک نامیاتی مخلوق ہے جس پر  موسم، حالات، آب و ہوا، سب چیزیں اثر کرتی ہیں۔ خصوصاً اگر آپ اُسے ایک سرد برفانی خطے سے اٹھا ایک شدید گرم استوائی خطے میں ’ٹرانس پلانٹ‘ کر لائے ہوں، یا اس کے برعکس، پھر تو وہ بےپناہ تبدیلیوں سے گزرتی اور اپنا پھل دینے میں قابل لحاظ حد تک مختلف ہو سکتی ہے۔ پیوند  grafting  اور تقلّب mutation   ایسے واقعات الگ، جو تحریکوں اور مسلکوں میں غیرمحسوس رہتے مگر تسلسل سے چلتے ہیں۔

چنانچہ قرآن ایسی ایک محکم (تِبۡیَانًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ) کتاب کو اپنا ریفرنس ماننے والی انسانی جماعتوں کے بارے میں اگر یہ ضروری ہے کہ ان کے ریفرنس سے ہٹ کر بھی کچھ ان کے فکر و عمل کا جائزہ لیا جائے... تو وہ سماجی تحریکیں تو بالاولیٰ اس کی ضرورتمند ہوئیں جو اپنے عقیدہ و عمل کےلیے کوئی ایسی مخصوص کتاب  a specific text book  ہی سرے سے نہیں رکھتیں۔

لبرلز کے متعلق مزید یہ کہ ہمارے ماحول میں یہ اپنی کچھ ایسی نمائندہ قیادتیں بھی نہیں رکھتے جو ان کے مواقف پر حوالہ ہوں۔ جس سے، سننے پڑھنے والے کم از کم اس روشنی میں آ جائیں کہ لبرلزم کا مُدعا بس اس پوائنٹ سے اس پوائنٹ تک ہے، اس سے بڑھ کر اگر کوئی بات ہے تو اس کا ذمہ دار ہرگز ہرگز لبرلزم نہیں بلکہ اس کے ذمہ دار کچھ اور ہوں گے (مانند لبرٹینزم  libertinism ، یا ہوموسیکسویلٹی  homosexuality ،  یا  ایتھزم atheism  یا اگناسٹسزم   agnosticism  وغیرہ) جن سے لبرلز کا کچھ لینا دینا نہیں۔  اس کے برعکس، مختلف اہداف رکھنے والے لوگ یا پھر ادارے خصوصاً این جی اوز یہاں ’حسبِ توفیق‘ لبرلزم کی خدمت کر رہے ہیں۔ البتہ لبرلزم ایک باقاعدہ دعوت کے طور پر یہاں اپنا راستہ بناتا اور ایک ’بیانیہ‘ چھاپتا آ رہا ہے۔ اس تحریک سے وابستہ سبھی ذہن ظاہر ہے ایک سی سطح یا پس منظر کے نہیں۔ دین سے دوری میں بھی یہ سب یکساں نہیں۔ نتیجتاً؛ پبلک میں لبرلزم کی تعبیر کے حوالے سے کچھ الجھاؤ پائے جاتے ہیں۔ گو اس کے فوائد بھی ہیں جن میں سے ایک: ’کیموفلاج‘ camouflage ؛ یعنی وقت اور موقع کی رعایت سے جس چیز کو چاہو اون own   کرو اور جس چیز سے چاہو لاتعلقی کردو، یہاں تک کہ ایک مذہبی طبقے کو اپنا گاہک بنا  رکھو!

مرید برآں، ہمارے ملک میں اس وقت جو لبرل تحریک ہے وہ اپنی اَفرادی قوت کے لحاظ سے کوئی یکدم وارد نہیں ہوئی ہے۔ اس کے بہت سے اجزاء کل کے ’ترقی پسندوں‘ پر ہی مشتمل ہیں۔ خدا کا کرنا، وہ مشرقی ’پرولتاریہ‘ ہی اب مغربی ’بورژوازی‘ کے فکر اور ایجنڈا میں سچائیاں دیکھنے لگی! ایک ہی تحریک میں رخ کی یہ حیرت انگیز تبدیلی جس ایک چیز کی مرہونِ منت ہے وہ یہ کہ ’مدمقابل‘ کل بھی اسلام تھا اور آج بھی اسلام۔ پس اس لحاظ سے بھی، لبرلزم کی ’کتابی‘ تعریفات اِس تحریک کے تجزیہ و مطالعہ میں ایک حد تک ہی کام دے سکیں گی۔ اس لیے کہ اِس کا کُل محرک وہ کتابی اشیاء تھیں نہیں۔ نہ کل اور نہ آج۔

ایک اور الجھن اس میں یہاں سے آ جاتی ہے کہ ایک بڑی سطح پر ہیومنسٹ  humanist  (انسان پرستی) شجر سے وابستہ کئی بدیسی افکار پاکستان کے سماجی فیبرک پر حملہ آور ہیں اور اپنی اس پیش قدمی میں باہم متعاون بھی۔ کہیں سیکولرزمsecularism ، تو کہیں اباحیت پسندیlibertinism ، تو کہیں تقاربِ ادیانreligious rapproachment ، تو کہیں اگناسٹسزمagnositicism ، تو کہیں ایتھزم   atheism،  تو کہیں گے-ازمgay-ism  تو کہیں کوئی اور ’ازم‘۔ بےشک ان تحریکوں سے منسلک ’افراد‘ سوچ کے الگ الگ زاویے بھی رکھتے ہوں.. تاہم ’ایجنڈا‘ کی سطح پر، دیکھنے والے کو یہ ایک تقسیمِ کار  division of work  زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ یہاں سے؛ گھر کے ایک محافظ کی بنیادی فکرمندی  main concern  یہ نہیں رہتی کہ  یہ کچھ باہم متعاون حملہ آور جتھوں کے  شیڈز اور کلرز ذہن نشین کرے بلکہ اِس کی زیادہ توجہ اُس یکجا حملے کو رد کرنے کی طرف ہو جاتی ہے؛ اور یہ اُن سب کو ایک مشترکہ خطرے کے طور پر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ... یہ محض ایک فکری اور تہذیبی جنجال ہی نہیں رہتا بلکہ ایک سطح پہ جا کر یہ ایک سنگین قومی حساسیت بھی اختیار کرتا ہے۔ مثلاً آپ غور فرمائیں تو اہلیانِ پاکستان کا ایک معتدبہٖ طبقہ ’’لبرل‘‘ کی پہچان آج اس بات سے کرنے لگ گیا ہے کہ یہ پاکستان میں بھارت کی بولی بولنے والوں کو کہا جاتا ہے یا بلوچ علیحدگی پسندوں کےلیے بڑے تخلیقی انداز سے ایک ہمدردی پیدا کرانے والوں پر بولا جاتا ہے! ظاہر ہے ’لبرلزم‘ کی تعریف اور مفہوم سے اس چیز کو کچھ علاقہ نہیں، لیکن بات اگر ’ایجنڈا‘ کی سطح پر دیکھنے کی ہو تو تب یہ اتنی غیرمتعلقہ بھی نہیں۔ جبکہ ’تحریکوں‘ میں یہ سب چیزیں دیکھنے کی ہوتی ہیں۔

خلاصہ یہ کہ لبرلزم کو حالیہ برسوں کے دوران پاکستانی سماج کی زمین پر پیش قدمی کرتا دیکھنا نرا ایک انسائیکلوپیڈیائی حوالہ ہی نہیں رکھتا۔ گو ہمارا یہ مقصد نہیں کہ یہ تاریخی یا نصابی حوالے مسئلے کو دیکھنے کی کوئی جہت نہیں۔ بہت سے فاضل اصحاب، لبرلزم پر اس اکادیمی  academic   پہلو سے لکھ بھی رہے ہیں۔ وہ تحریرات اپنی جگہ یقیناً اہم ہیں۔ ہم جس زاویے سے اس کو لیں گے اس پر کچھ بات ہو چکی اور ایک چیز اختصار سے ابھی ہم بیان کریں گے:

انسانی نفس اور سماج میں اسلام کو مطلوب جو ایک تصویر ہے، اس پر روزِ اول سے بڑے بےرحم حملے ہوتے آئے ہیں۔ مگر یہ زمین پر آسمان کی امانت، برابر سر اٹھائے رہی۔اِس پر فدا ہونے والے، ہر دور میں کھڑے نہ ہوتے تو اسلام کی یہ تصویر بدل کر کچھ سے کچھ ہو چکی ہوتی۔ پس خود یہ تصویر تو ایک غیرمتبدل حقیقت ہے، البتہ اس پر حملہ آور روز ایک نئے رنگ سے آتے ہیں۔ اپنی چودہ سو سالہ تاریخ میں یہ امت اتنے ’ازم‘ بھگتا چکی کہ شمار سے باہر ہے۔ ہر چند سال بعد یہاں ایک نیا ’ازم‘ وارد ہوتا ہے جو اپنے جوش میں اس کو بدل کر جانے کیا سے کیا کر دے گا مگر تھوڑے سال بعد وہ لائبریری کے کسی شیلف میں پڑا سستا رہا ہوتا ہے۔ (خود اپنی زندگی میں ہم ایسے کتنے ’ازم‘ ٹھکانے لگتے دیکھ چکے)۔ اسلام کی یہ مطلوبہ تصویر جسے ان شاءاللہ قیامت تک رہنا ہے، اپنی اساس میں چونکہ رسول اللہﷺ سے ماخوذ ہے، تو اس پہلو سے اس کا نام ’’سنت‘‘ ہے۔ جبکہ اپنے تسلسل میں یہ انسانوں کا ایک ہم آہنگ گروہ جس پر براعظموں کے فاصلے مٹ جاتے اور رنگ و نسل کے فرق محو ہو جاتے ہیں اور یہ روئےزمین پر شرق تا غرب ایک ہی آسمانی حقیقت کا بیان ہوتا  ہے، جو تہذیب کے ہر رنگ اور ہر زبان میں بولتا اور مخلوق کو اس کے خالق کی یاد دلاتا ہے۔ اِس پہلو سےاِس کا نام ’’جماعت‘‘ ہے۔ یعنی سماج جو آسمان سے ہدایت لے، The Heavenly Community on Earth ۔ اِس ’’سنت و جماعت‘‘ کے محافظ طبقے جو ہر دور کے ’اِزموں‘ سے نمٹتے ہیں، اپنی بنیادوں کے تحفظ میں کچھ قاعدے، دستور اور روایات مرتب کر چکے ہیں جنہیں یہ ’’اصولِ سنت‘‘ کہتے ہیں۔ اِس مضمون کے کچھ مخصوص علماء ہیں جنہیں کسی وقت ہم ’’علمائے سنت‘‘ کہتے ہیں تو کسی وقت ’’علمائے عقیدہ‘‘ تو کسی وقت ’’متکلمینِ اسلام‘‘۔ ’’امتِ اسلام‘‘ چونکہ محض کوئی فلسفیوں کا گروہ نہیں بلکہ یہ ایک صحیح معنیٰ کا سماج ہے جس میں عورتیں بچے جوان بوڑھے، امیر غریب، مزدور کسان تاجر، نوکر افسر سیاستدان وکیل فوجی، عالم عامی، شہری دیہاتی، ہر طبقے اور ہر صلاحیت کے لوگ آتے ہیں، جو پوری زندگی کو چلاتے ہیں البتہ خدا کی مطلوبہ تصویر پر پورا اترنا ان میں سے ایک ایک اپنے اوپر فرض سمجھتا ہے... جبکہ ان سب کو اپنی اِس ’’مطلوبہ تصویر‘‘ پر حملہ آور کسی ’ازم‘ سے نمٹنے کےلیے اپنی روزمرہ زندگی کے ہنگامے چھوڑ کر نہیں آنا ہوتا..  لہٰذا ’’علمائےعقیدہ‘‘ ان کےلیے ایک فرضِ کفایہ انجام دیتے ہیں اور پھر کچھ امت کے گبھرو ان کے ساتھ ہو لیتے ہیں جو ایک طرف حملہ آور کو پسپا کرتے ہیں تو دوسری طرف امت کو ایسے ہر نئے وائرس کی بابت ایک عمومی آگہی دیتے ہیں... اور تاوقتیکہ امت کا ایک عام شخص ’’فرقوں اور تہذیبوں‘‘ کا متخصص  specialist  نہیں ہو جاتا تب تک وہ اس ’’عمومی آگہی‘‘  general awareness  پر ہی سہارا کرتا ہے اگرچہ کوئی حملہ آور کتنا ہی ورغلائے کہ تم اپنے اس ناپختہ علم کے ساتھ بھی بس میری ’دلیل‘ تو چیک کرو۔ (وہ حضرات جو ہمارے بیان کردہ اِس مبحث میں ہمارے ساتھ الجھیں گے وہ سب    –   یا ان میں سے اکثر –   ’’امت‘‘ کے معنی بلکہ وجود کو ماننے میں ہی امت کی مین سٹریم سے اختلاف رکھتے ہوں گے)۔

المختصر، اسلامی حقیقت پر حملہ آور ایک فکر یا رجحان کے مقابلے پر ’’سنت و جماعت‘‘ کا دفاع دو محوروں پر ہوتا ہے: ایک اس کا بیرونی محور یعنی حملہ آور کو جواب۔ اس کو جدل یا مناظرہ کہا جاتا ہے جوکہ حق ہے اور عموماً کسی خاص نوبت یا ضرورت کو پہنچ کر ہوتا ہے۔ دوسرا، اندرونی محور یعنی اہل اسلام کو اس کی بابت دی جانے والی آگہیawareness ۔ دوسرا اہم تر اور واجب تر ہے۔ ہردو میں آپ کا علمی سہارا ’’سنت و جماعت‘‘ کے عالم ہوتے ہیں۔ اور ہردو میں ’’سنت و جماعت‘‘ کے علماء کو امت سے دست و بازو درکار ہوتے ہیں۔ یعنی ایسے غیر علماء بھی ہوں گے جو علماء سے دلیلیں اٹھااٹھا ایک فتنہ کو جواب دے رہے ہوں گے (بیرونی محاذ)۔ اور ایسے غیرعلماء بھی جو اس فتنہ پر علماء کی تقریرات سے اہل اسلام کو باخبر کر رہے ہوں گے (اندرونی محاذ)۔ ہماری ان تحریرات کا تعلق ’’لبرلزم‘‘ کے موضوع پر اس دوسرے محور سے ہے۔ یعنی اسلام کو اپنا عقیدہ مان رکھنے والوں کےلیے ’’لبرل‘‘ فتنے پر کچھ ضروری آگہی۔ اس کےلیے یہ دیکھنا کافی ہوتا ہے کہ آپ کے دور کے علمائےسنت و جماعت، شرق تا غرب، امت پر حملہ آور ایک فتنے کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ ’لبرلزم‘ پر ہماری یہ سیریز ان شاء اللہ شروع تا آخر اس بات کی پابند ہے۔

(ہماری اگلی تحریر: ’’لبرل کا تنازعہ کس کے ساتھ؟‘‘)


 لبرلزم پر ایقاظ کا خصوصی ضمیمہ

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز