عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اچھا امریکہ اور ٹرمپ کا امریکہ
:عنوان

:کیٹیگری
ذيشان وڑائچ :مصنف

اچھا امریکہ اور ٹرمپ کا امریکہ

ذیشان وڑائچ

ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں جیتنے اور پھر صدر بننے کے بعد حسب وعدہ حکم نامے جاری کرنے سے امریکہ میں پائی جانے والی اندرونی کشمکش جوکہ شاید بہت پہلے سے دبی ہوئی تھی ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ یہاں پر ہمیں واضح طور پر امریکہ کے دو امیج نظر آرہے ہیں۔ ایک امیج" اچھے امریکہ" کا ہے اور ایک امیج برے امریکہ یا ٹرمپ کے امریکہ کا ہے۔ امریکہ کی وسیع تر آبادی ٹرمپ والے امریکہ کی شدید مخالف ہےاور یہ اختلاف اس وقت کھل کرسامنے  آرہا ہے۔ H1B ویزا کے معاملے میں سختی، میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار اور سات مسلم ممالک کے پناہ گزینوں اور شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی پر ڈونالڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ اس پرامریکی سیاستدانوں، دانشوروں اور ملٹائی نشنلز کے نمائندوں کے سخت بیانات جاری ہیں۔ لیکن ڈونالڈ اپنی بات پر اڑے ہوئے ہیں

صورت حال کو سمجھنے کے لئے آیے ذرا وضاحت سے سمجھیں کہ ان دو امریکاؤں میں کیا فرق ہے۔

اچھا امریکہ: بے انتہاء پیسہ خرچ کر کے تمام ممالک میں سی ائی اے کی ایجنٹ کا جال پھیلایا جائے۔ دنیا کے کسی بھی ملک کی کوئی سیاسی تحریک یا رجحان امریکہ کے قومی مفادات کے خلاف ہو تو کسی بھی اخلاقی اصول کا لحاظ نہ کرتے ہوئے اس ملک کو ایسے کسی بھی سیاسی رجحان یا پالیسی سے روک دے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس ملک میں جو سیاسی رجحان پروان چڑھ رہا ہو وہ اخلاقی اعتبار سے کتنا ہی اچھا ہو۔

 اگر کسی ملک کی حکومت نے کوئی معاشی پالیسی اپنائی جس سے اس ریاست کی معیشت بہتر ہو، لیکن پیسے اور وسائل کا بہاؤ اس ملک کی طرف ہوجائے اور جس امریکہ کے معاشی مفادات میں کوئی فرق پڑے تو بھی اس ملک کو ایسی کسی پالیسی سے روک دے۔ اس میں بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اپنے ملکی عوام کے مفاد میں معاشی پالیسی بنانا نہ صرف حکومت کا اخلاقی اور قانونی حق ہوتا ہے بلکہ ان کی اصل ذمہ داری اور فریضہ بھی یہی ہے۔

 امریکہ میں مقامی اعتبار سے انصاف اور قانون کے مطابق حکومت کی جائے امریکہ کو ترقی، امن، آزادی، روادری اور خوشحالی کا گہوارہ بنا کر دنیا کے لئے ایک مثال بنایا جائے۔ لیکن امریکہ کی یہ اچھائی صرف امریکہ کے لیے ہو۔ امریکہ میں اتنی خیر باقی رکھنے کی جو سیاسی اور معاشی قیمت ہے اس کو طاقت، سیاسی دباؤ اور نیوکلیائی و کیمیائی ہتھیاروں کا خوف دلا کر دوسرے کمزور ممالک سے وصول کیا جائے۔

 اگر کوئی ملک امریکہ کی نافرمانی کا مرتکب ہو تو اس پر پابندیاں لاگو کر کے اس کو معاشی اور سیاسی اعتبار سے الگ تھلگ کیا جائے تاکہ وہ مجبور ہوکر امریکہ کے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لے۔ اور اگر کوئی حکومت زیادہ اکڑ دکھائےتواس ملک میں پائے جانے والے سی ائی اے  کےایجنٹوں، لبرلوں اور امریکی کے نظریاتی حلیفوں کو استعمال کر کے اس ملک کے اندر بے چینی اور انتشار پیدا کیا جائے جسکے نتیجہ میں حکومت کا ہی تختہ الٹ دیا جائے۔ اور اگر اس سے بھی کام نہ چلے تو کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اس ملک پر حملہ کر کے اس ملک کا امن اور استحکام کو تباہ کردیا جائے۔ اگر کسی ملک پر حملہ کر کے اس کی معاشرت اور معاشی نظام تباہ کرنے لئے کچھ دوسرے دوست ممالک کی ضرورت پڑے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ جھوٹے ثبوت بھی فراہم کئے جائیں اور ان جھوٹے ثبوتوں کو انجمن اقوام متحدہ میں پیش  کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔ بلکہ بعد میں جا کر وہ ثبوت جھوٹے ثابت ہوں تب بھی بڑی بے شرمی کے ساتھ اپنے اس حملے کے جواز میں بہانے گھڑے جائیں چاہے اس حملے کی وجہ سے لاکھوں لوگ مرجائیں، کروڑو کی معاشی حالت تباہ ہوجائے اور علاقے کے علاقے سیاسی اتھل پتھل کا شکار ہوجائیں اور کروڑوں انسان خود اپنے علاقے میں امن و سکون سے محروم ہوجائیں۔

اگر کسی علاقے میں مقامی مزاحمت کی وجہ سے اپنا اختیار قائم کرنے میں دقت ہو تو مزاحمت کرنے والے کسی ایک ہلکے گروہ کو سپانسر کرکے دوسرے گروہ سے لڑوا کر یہ ثابت کیا جائے جائے یہ مقامی مزاحت کار فسادی ہیں اور امریکہ تو صرف امن قائم کرنے کے لئے وہاں پر آیا تھا۔

ان تباہ شدہ علاقوں میں سے کچھ ہزار یا کچھ لاکھ لوگوں کو اپنے یہاں پر پناہ دی جائے، ان کو امریکی معاشرے میں سمو کر انہیں اپنے اقدار سے متاثر کر کے اپنے جیسا بنا دیا جائے۔ اس طرح اتنی شدید قسم کے انسانی جرائم کر نے باوجود اپنے بارے میں انسان دوست اور اچھے امریکہ ہونا کا تاثر پیدا کیا جاتا رہے۔

جہاں پر بھی اپنا اختیار قائم کرنا ہو وہاں پر جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کا رونا رویا جائے۔ اگر کسی جگہ پر جمہوری حکومت کا قائم ہونا امریکہ کے معاشی مفاد میں نہ ہو تو فوجی ڈکٹیٹروں کی حمایت میں بہانے تراشے جائیں اور نیم دلانہ طور پر جمہوری حکومتوں کے حق میں ایک ادھ جملہ بول کر اپنا پورا سیاسی ، معاشی اور فوجی وزن  ڈکٹیٹروں کے پلڑے میں ڈالا جائے۔ اور جب ڈکٹیٹر سے امریکہ کی امیدیں بر نہ آئیں تو پھرمقامی لبرلوں اور سیکولروں کو متحرک کر کے ڈکٹیٹروں کو کمزور کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو ڈکٹیٹر کا تختہ الٹ دیا جائے۔

دنیا کی مظلوم ترین قوم یہودیوں کو ستر سال پہلے ہٹلر نے قتل عام کر کے انسانی تاریخ کا گھناؤنا ترین جرم کیا تھا۔  ان کے ملک اسرائیل کی ہر طرح سے مدد کی جائے، اگر وہ خود ہٹلر کی طرح ہی کسی کا قتل عالم کریں تو اپنی امداد میں کوئی کمی نہ کی جائے، ان کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک ادھ کو چھوڑ کر ہر قرارداد کو ویٹو کردیا جائے۔ لیکن اپنی انسان دوست شبیہہ کو برقرار ریکھنے کے لئے فلسطینیوں اور دیگر عرب ممالک کو باتوں میں لگایا جاتا رہے تاکہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس کا زیادہ اثر نہ ہو۔ اس طرح باتوں میں لگا لگا کر اسرائیل کے تمام عزائم کو پورے بھی کراتے رہیں اور عربوں کو صرف باتوں میں انگیج (Engage)  رکھا جائے تاکہ کبھی یہ احساس نہ ہو کہ امریکہ عربوں الگ تھلگ ہے۔ تجارتی فوائد کے لئے عربوں کو کبھی یہ احساس نہ ہونے دیا جائے کہ امریکہ ان کا "مخالف" ہے۔

اپنے سائنسی ریسرچ، آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور دیگر تجارتی فوائد کے لئے اپنے دروازے دنیا کے تمام ممالک کے ذہین ترین اور ٹیلنٹڈ افراد کے لئے کھلے رکھے جائیں۔ لیکن ان افراد کو غیر محسوس طریقے سے "امریکی" اور امریکہ سے وفادار بنانے کے لئے ایک دھیما طریقہ اختیار کیا جائے کہ وہ دھیرے دھیرے سے امریکی بنتے چلے جائیں اور انہیں احساس بھی نہ ہو کہ ان سے ان کی تاریخی شناخت، وفاداری اور معاشرت چھینی جارہی ہے، بلکہ وہ اس نادر موقع پر امریکہ کے انتہائی شکرگزار اور قدردان ہوجائیں۔ یہاں تک کہ ان کی اگلی نسل امریکہ کے رنگ میں کچھ اس طرح رنگ جائے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ملک اور تہذیب کو انتہائی گھٹیا سمجھنے لگیں۔

وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے آنے والے سستے مزدوروں کو تھوڑی سی مشقت کے ساتھ سرحد پار کر کے امریکہ آنے دیا جائے تاکہ امریکی کمپنیوں کو زیادہ منافع ہو اور پڑوسی مملک کے ساتھ مثبت تعلقات باقی رکھے جائیں۔ اس کے نتیجے امریکہ کے غریب گورے مزدوروں کو نوکری ملنے میں یا زیادہ کمائی کرنے میں اگر تھوڑی بہت مشقت ہو تو اس کو قابل قبول سمجھ کر برداشت کیا جائے۔

اگر بڑی کمپنیاں competition  کے پیش نظر اپنے منافع کو باقی رکھتے ہوئے اور اپنی مصنوعات کو سستا رکھنے کے لئے اپنی کارخانے چین یا دوسرے سستے ممالک میں رکھیں جہاں پر سستے مزدور ملتے ہوں تو اسے قابل قبول سمجھا جائے۔ اس سے امریکہ میں کمانے والوں کو سستے میں اچھی اشیاء مل جاتی ہیں اگرچیکہ امریکہ کے غیر ہنرمند یا کم تعلیمافتہ شہریوں کو روزگار ملنے میں دشواری پیش آتی ہو۔

قومی مفاد اور ریاستی برتری کے تحت کئے ہوئے اقدامات اور مہلک ہتھیاروں سے ہزاروں انسانوں کے قتل عام سے اگر امریکی شہری اختلاف کرتے ہیں تو انہیں کھل اختلاف کرنے کا موقعہ دیا جائے۔ بلکہ امریکی حکومت کے بارے میں بری سے بری بات کہنے کی اجازت دی جائے اور میڈیا میں اس کو نشر کرنے پر بھی کوئی پابندی نہ ڈالی جائے۔ اگر لاکھوں کے حساب سے امریکی عوام خود امریکی حکومت کے فیصلوں اور پالیسی کے خلاف" پر امن احتجاج" کریں تو انہیں کھل کر احتجاج کرنے کی نہ صرف اجازت دی جائے بلکہ جی بھر کر عالمی ابلاغی ذرائع سے اس کی تشہیر کی جائے۔ لیکن حکومت اپنی پالیسی اور فیصلوں میں کوئی فرق نہ لائے۔ اس سے ایک طرف تو امریکہ اپنا ظلم و ستم اور استحصال جاری بھی رکھ سکتا ہے اور دوسرے طرف امریکہ کی اس حیثیت  میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ انسانیت، آزادی، مساوات  اور امن و آشتی کا روشن مینار ہے۔

تو دوستو یہ رہا وہ اچھا امریکہ جس کو الٹ پلٹ کرنے کے لئے ڈونالڈ کسی قہر کی طرح امریکہ پر نازل ہوا ہے۔اور اس "اچھے امریکی" شدید طیش میں آکر ردعم کا اظہار کر رہے ہیں۔

اب دیکھیں ڈونالڈ ٹرمپ کیا چاہتا۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا امریکہ: اب تک ڈونالڈ ٹرمپ اور اس کے حامیوں کی طرف سے "اچھے امریکہ " سے جو اختلاف ظاہر ہوا ہے وہ یہ ہے کہ وہ

یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب تک کی امریکی حکومتوں نے خواہ مخواہ اپنے امیج کی خاطر اپنے مفادات کو بہت قربان کیا ہوا ہے۔کرنا وہی ہے جو "اچھا امریکہ"اب تک کرتا آرہا ہے تھا لیکن اپنے امیج کے چکر میں اپنے عملی اقدامات میں تاخیر، رکاوٹ یا التوا قابل قبول نہیں ہوگا۔ اب جو کچھ کرنا ہے وہ کھل کرکرنا ہے اور اعلان کر کے کرنا ہے اوربلاجھجھک کرنا ہے۔ بہت ہوگئی منافقت۔

 اپنے یا دوسری طاقتوں کے ذریعے تباہ حال شدہ ممالک کے لوگوں کو بطور رفیوجی سمونا بے کار ہے۔ یہ لوگ چاہیں کتنے ہی امریکی سوسائٹی میں سموجائیں پوری طرح مقامی نہیں ہو پاتے۔ اور کچھ بعید نہیں کہ ان میں سے کوئی اپنی یادداشت کی وجہ سے امریکہ کا احسان ماننے کے بجائے امریکیوں  سے بدلہ ہی لے ڈالے۔

نیا خون اور نیا ٹیلنٹ درآمد کرنے کے بجائے  اب پورا فوکس مقامی آبادی کی فلاح بہبود پر لگایا جانا چاہئے۔ ویسے بھی امریکہ میں گورے امریکی بے روزگار پڑے ہوئے ہیں، ان کے لئے روزگار کا بندوبست زیادہ اہم ہے۔ اب تک جو کوئی آکر امریکی شہریت لے چکا ہے وہ بہت ہے۔

گورے امریکیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملٹائی نیشنلز کو مجبور کیا جائے کہ وہ امریکہ میں ہی اپنی صنعتیں لگائیں۔ اگر اس سے مصنوعات مہنگی ہوکر کمانے والے امریکیوں کو دقت ہو  تو یہ چیز قابل قبول ہے۔

اگر ہر معاملے میں اسرائیل کی اندھی حمایت کرنا ہی ہے تو خواہ مخواہ غیرجانبداری کا ناٹک کوئی سودمند نہیں ہے۔ غیرجانبداری کا ڈرامہ ایک خواہ مخواہ کا تکلف ہے۔ اب مزید آگے جاکر پتہ چلے گا کہ ٹرمپ صاحب عربوں کو "انگیج" بھی رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

میکسیکو کے مزدور فسادی یاجوج و ماجوج  کو روکنے کے لئے ایک سد ٹرمپ بنائی جائے تاکہ امریکہ کی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر سستے مزدور ملنے بند ہوجائیں اور کمپنیاں مجبور ہوجائیں کہ امریکہ کی وہ عوام جنہوں نے ناراض ہوکر ڈونالڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔

اگر امریکی عوام حکومت کی پالیسی کی مخالفت کریں تو اس کو صحت مند اختلاف سمجھ کر قبول کرنے کے بجائے ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔اور اگر کوئی جواب دینے کے لئے کوئی فوری موقع نہ ملے تو فورا ًٹویٹر (Twitter) کو استعمال کیا جائے تاکہ کوئی حساب باقی نہ رہے۔

میڈیا کی   جھوٹ موٹ کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹنے  کے  بجائےبے ڈھڑک میڈیا کو جھوٹا کہا جائے اور ان کا پول کھولا جائے۔

بس اتنا سا فرق ہے، ڈونالڈ ٹرمپ کو منافقت اور ملمع سازی نہیں آتی۔اور اتنی سی بات پر اتنی ہنگامہ آرائی؟

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز