عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
مرزا قادیانی کو ’ایک مسلم گروہ کا امام‘ منوانا جاوید احمد غامدی صاحب کی سعیِ نامشکور
:عنوان

جن علماء یا جس دستورساز اسمبلی نےقادیانیوں کو غیرمسلم کہا ہےوہ "ظاہر" کےاحکام میں رہتےہوئے کہا ہے یعنی فلاں شخص ہمارے علم میں اسلام کےبنیادی عقائد کو ماننےوالا (یعنی مسلم) ہے اور فلاں شخص ہمارےعلم میں اسلام کےبنیادی عقائد کو نہ ماننےوالا (یعنی غيرمسلم)۔

. باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

پاکستان میں قادیانی ٹولے کو غیر مسلم ڈیکلیئر کرنے کا دن آج جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اتفاق سے آج ہی ’دلیل‘ پر جاوید احمد غامدی صاحب کا یہ مضمون نظر سے گزرا۔ اس موضوع پر باقی سب نزاعات کو ہم کسی اور وقت کےلیے اٹھا رکھتے ہیں اور مضمون کے آخری جملوں پر چلے جاتے ہیں:

"اُن کے نظریات و عقائد میں کوئی چیز شرک ہے تو اُسے شرک اور کفر ہے تو اُسے کفر کہیں اور لوگوں کو بھی اُس پر متنبہ کریں، مگر اُن کے متعلق یہ فیصلہ کہ وہ مسلمان نہیں رہے یا اُنھیں مسلمانوں کی جماعت سے الگ کر دینا چاہیے، اِس کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔ اِس لیے کہ یہ حق خدا ہی دے سکتا تھا اور قرآن و حدیث سے واقف ہر شخص جانتا ہے کہ اُس نے یہ حق کسی کو نہیں دیا ہے"۔

اس بات کا ثبوت دینے پر ہم وقت ضائع نہیں کریں گے کہ صاحبِ مضمون مرزا قادیانی ایسے جھوٹے مدعیِ نبوت کو اپنے انہی جملوں کا مصداق سمجھتے ہیں جو اوپر کے اس پیرا میں بیان ہوئے۔ یعنی ان کے خیال میں مرزا ایسے کسی مدعیِ نبوت کی بات کو آپ غلط کہہ لیں، گمراہی قرار دے لیں، لیکن یہ فیصلہ کر دینا کہ وہ مسلمان نہیں رہا یا اُسے مسلمانوں کی جماعت سے الگ کر دینا چاہئے، اس کا حق ان کی نظر میں کسی کو بھی حاصل نہیں۔ غرض اسے آپ کو مسلمان ہی ماننا ہے اور مسلمان والا ہی سب پیار محبت اور سب حقوق مرزا قادیانی یا اس جیسے کسی بھی مدعیِ نبوت کو دینے کے آپ خدا کی جانب سے پابند ہیں، از روئے قول جاوید احمد صاحب غامدی۔ قادیانی کو مسلمان منوانے کا یہ مضمون دیگر متعدد مقامات پر یہ حضرت صراحت سے ادا کر چکے ہیں۔ پھر بھی اگر یہ فرمائیں، یا ان کے دفاع میں متحرک حضرات ہی ہمیں اس پر جھٹلا دیں اور بس اتنا کہہ دیں کہ جاوید احمد غامدی صاحب بقیہ امت کی طرح مرزا غلام قادیانی ایسے مدعیانِ نبوت کو دین اسلام اور جماعتِ اسلام سے خارج کہنے کا ہی مذہب رکھتے ہیں تو ہمیں اپنے غلط ہونے پر نہ صرف خوشی ہو گی بلکہ ان سے معذرت کے ساتھ ساتھ ہم قاری سے خود کہیں گے کہ ہمارا یہ تمام مضمون بےمحل، غیرضروری اور مسئلہ سے غیرمتعلقہ ہے لہٰذا وہ اس کو پڑھنے کی زحمت ہرگز مت کرے۔

غرض قادیانی اور اس کو نبی ماننے والوں کو ایک مسلم گروہ منوانا اور اس ٹولے کو ملت سے خارج ٹھہرانے والوں کو (جن میں واضح طور پر پاکستان کی دستور ساز اسمبلی بھی آتی ہےاور یہاں کے عام علماء و عوام المسلمین بھی) غلط اور حق سے ہٹے ہوئے ٹھہرانا... یہ جاوید احمد غامدی صاحب کی اس سعیِ نامشکور کا وہ اصل مضمون ہے جو ان کے عوامی بیانات میں قدرے تلمیح کے ساتھ آتا ہے تو ان کے فکری مباحث میں کسی لگی لپٹی کے بغیر۔

یہ ہوئی صاحبِ مضمون کے موقف کی تقریر۔ اب ہم اس پر نقد کی طرف آتے ہیں۔

*****

’’کافر‘‘ کی جگہ ’غیرمسلم‘ کا لفظ جاری کر  لینے کے بعد اصولاً صاحبِ مضمون کا گزارہ ہو جانا چاہئے تھا کہ یہ اصطلاح ہی اب ایک غیرمنصوص ہے لہٰذا اس کو لاگو کرنے کا حق اللہ نے کس کو دیا ہے اور کس کو نہیں دیا ہے، یہ سوال ہی سرے سے غیرمتعلقہ ہو جاتا ہے۔ بھائی غیرمسلم کہا ہے کافر تھوڑی کہا ہے! یہاں  ’’سنت‘‘ ایسی ایک منصوص اصطلاح کو آپ ’ارتقاء‘ کی دھار پر رکھ سکتے (اس کے مفہوم کے اندر مسلسل developments  لاتے چلے جا سکتے) ہیں اور اسے ان معانی پر باقاعدہ محصور کر سکتےجو ابو ہریرہؓ و ابن عمرؓ وابن عباسؓ وغیرھمؓ کے روزمرہ استعمال ’’سنت‘‘ سے سراسر ہٹ کر ہیں (یعنی اتنی آزادی ہے)... تو ’غیرمسلم‘ ایسی ایک سرے سے غیرمنصوص اصطلاح پر ایسی سختی کیوں؟ آپ اس سے اپنی مراد لیں (اگر کوئی خاص مراد ہے) اور امت اس سے وہ مراد لے جو اس کے ہاں چلتی ہے، آخر مسئلہ کیا ہے؟

لیکن اس مسئلہ کا یہ ایک ’اصولی حل‘ نکال لینے کے بعد بھی، یعنی ’’کافر‘‘ کی بجائے ’غیرمسلم‘ کی اصطلاح چلا دینے کے باوجود... اندازہ کر لیجئے صاحبِ مضمون کی تسلی نہ ہوئی اور محمدﷺ کے مرتبۂ نبوت پر جا بیٹھنے والے ایک شخص کےلیے یہ ’غیرمسلم‘ ایسا ایک نسبتاً ہلکا لفظ بھی ان کی برداشت سے باہر ہے!

یہاں ہم لفظی بحثوں میں نہیں پڑیں گے لہٰذا ’غیر مسلم‘ کے لفظ ہی کو لے کر چلتے ہوئےاپنی بات آگے بڑھائیں گے۔ اس صراحت کے ساتھ کہ اس (غیرمسلم) کی تعریف کا حق صرف ان کو نہیں بلکہ اس امت اور اس کے علماء  کو بھی ہے جسے ان کے یہاں بےتحاشا غلط ٹھہرایا جاتا ہے (نیز اس بحث میں بھی فی الحال نہیں جائیں گے کہ ایک غیرمنصوص لفظ کی کسی مخصوص تعریف اور اس کے لوازم  کا سب کو پابند کرنے کا حق بھی خدا نے کسی کو نہیں دیا ہے، یہ سب باتیں کسی اور وقت)۔

*****

صاحبِ مضمون کے نزدیک ’’مسلم‘‘ اگر کوئی لا یعنی چیز ہے پھر تو مسلم اور غیرمسلم کا یہ فرق کرنا واقعتاً غیرضروری ہے۔ اس صورت میں کوئی اسلام کا دعویٰ کر لینے کے بعد جیسے مرضی نبی کو جھٹلائے، قرآن کو جھٹلائے، یہاں تک کہ اپنے آپ کو نبی کیوں نہ کہہ دے، یا حتیٰ کہ اپنے آپ کو خدا کیوں نہ کہہ دے، ہم صاحبِ مضمون کی پیروی میں کہیں گے یہ شخص بدستور ’’مسلم‘‘ ہے اور جو شخص ایسے آدمی کے ’’مسلم‘‘ ہونے پر سوال اٹھائے خود اُسی کے پیچھے ہم میڈیا کی لٹھ لے کر بھی پڑ جائیں گے۔

تاہم اگر ’’مسلم‘‘  کا دنیا میں کوئی معنیٰ ہے...  اگر یہ لفظ کسی انسان کےلیے بولنے سے ہماری مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص ہمارے علم میں اسلام کے بنیادی عقائد کو ماننے والا ہے (عملی کوتاہی کا مسئلہ دوسرا ہے)... تو اس کے مقابلے پر کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہوئے جو اسلام کے کسی بنیادی عقیدہ کا منکر ہو ہم یہ کہنے کا بجا طور پر حق رکھیں گے کہ وہ چیز جس کو ہم ’’مسلم‘‘ کہتے ہیں یہ وہ نہیں ہے۔ اس کےلیے ہی ہم نے لغت میں ’غیرمسلم‘ کا لفظ وضع کیا ہے (’کافر‘ کی بحث ہم کر ہی نہیں رہے)۔ بتائیے اس میں کیا مسئلہ ہے؟

اور یہ بات بہت واضح ہے کہ جن علماء یا جس دستور ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو ’غیرمسلم‘ کہا ہے وہ ’’ظاہر‘‘ کے احکام میں رہتے ہوئے کہا ہے۔ ’’ظاہر کے احکام‘‘: یعنی فلاں شخص ہمارے علم میں اسلام کے بنیادی عقائد کو ماننے والا (یعنی مسلم) ہے اور فلاں شخص ہمارے علم میں اسلام کے بنیادی عقائد کو نہ ماننے والا (یعنی غیر مسلم) ہے۔ ہاں آپ پریشان ہوتے اگر کسی نے یہ دعویٰ کر دیا ہوتا کہ:

o     وہ اس شخص کے باطن پر مطلع ہوتے ہوئے اس پر کوئی (باطنی) حکم لگا رہا ہے، جوکہ واقعتاً خدا کے ہی لگانے کا ہو سکتا ہے نہ کہ دنیا میں کسی قاضی یا مفتی کے لگانے کا۔

o     یا یہ دعویٰ کر دیا ہوتا کہ وہ اس شخص پر وہ آخرت والا حکم لگا رہا ہے جس کا فیصلہ قیامت کے روز خدا کو کرنا ہے نہ کہ دنیا کے کسی قاضی یا جج کو۔

جبکہ ایسا کوئی دعویٰ یہاں کسی نے نہیں کیا ہے۔

یہاں تو صاف کہا جا رہا ہے کہ یہ وہ حکم ہے جو ہم دنیا میں ظاہری طور پر لگا رہے ہیں:

o     محمدﷺ کے لائے ہوئے عقائد کو ماننے والے ایک شخص کا ظاہر دیکھ کر ہم اس کو اپنے (دنیوی) ریفرنس کےلیے ’’مسلم‘‘ (محمدﷺ کی باتوں کو ماننے والا) کہہ رہے ہیں۔

o     جبکہ محمدﷺ کے لائے ہوئے عقائد کو نہ ماننے والے ایک شخص کا ظاہر دیکھ کر ہم اس کو اپنے (دنیوی) ریفرنس کےلیے ’’غیرمسلم‘‘ (محمدﷺ کی باتوں کو نہ ماننے والا) کہہ رہے ہیں۔

نہ ہم اس کے باطن میں گھسے اور نہ اس کے اخروی معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ یہ دونوں معاملے ہم نے خدا پر چھوڑ کر رکھے۔ اور یہ وہ دونوں معاملے ہیں جو خود دورِ نبوت میں خدا پر چھوڑ رکھے جاتے تھے۔ (ہر کسی کا ’غیرمسلم‘ یا ہر کسی کا ’مسلم‘ ہونا نص کے ذریعے نہیں بتایا جاتا تھا)۔  خود دورِ نبوت میں مسلم اور ’غیرمسلم‘ سے متعلق محض لوگوں کا ظاہر دیکھ کر اس پر حکم لگتا تھا۔ (دورِ نبوت میں بھی وہ چند ہی لوگ آپ کو ملتے ہیں جن کا بالتعیین کافر ہونا نص کے ذریعے انسانوں کو معلوم کروایا گیا تھا جیسے ابو لہب، ابو جہل اور قتلائے بدر وغیرہ کا خدا کے ہاں کافر ہونا۔ اسی طرح دورِ نبوت میں وہ بھی چند ہی لوگ آپ کو ملتے ہیں جن کا بالتعیین مومن ہونا نص کے ذریعے انسانوں کو معلوم کروایا گیا تھا جیسے عشرہ مبشرہ وغیرہ کا خدا کے ہاں مومن ہونا)۔  باقی عام لوگوں پر دورِ نبوت میں بھی ظاہری کرائٹریا criterion   کی بنیاد پر  محض ایک ظاہری/دنیوی حکم لگایا جاتا تھا جبکہ باطنی/اخروی حکم کو علّام الغیوب پر چھوڑ رکھا جاتا تھا ، ’’مسلم‘‘ کے معاملہ میں بھی اور ’غیرمسلم‘ کے معاملہ میں بھی۔ چنانچہ صحابہ کو بھی دنیا میں سراسر ایک ظاہری حکم لگانا ہوتا تھا اس کرائٹریا کی بنیاد پر جو دنیوی احکام میں ’مومن‘ اور ’غیرمومن‘ کے مابین تمییز کرتی ہے: فَامْتَحِنُوهُنَّ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ لَا هُنَّ حِلٌّ لَهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ (الممتحنة:10)۔[1]  ’’تو تم ان (ہجرت کر آنے والی عورتوں) کی پرکھ کرو۔ اللہ بہتر جانتا ہے ان کے مومن ہونے کو۔ ہاں اگر تم ان کو مومن جانو تو انہیں کافروں کو مت لوٹاؤ، نہ وہ اِن کےلیے حلال اور نہ یہ اُن کےلیے‘‘۔ موسیٰ علیہ السلام کے (دورِ نبوت) میں آل فرعون میں سے شمار ہوتا رہنے والا ایک آدمی بڑی دیر بعد انسانوں کے سامنے اپنا پردہ فاش کرتا ہے۔ یہ تمام عرصہ جب وہ ظاہری احکام میں ’آل فرعون‘ گنا جا رہا تھا باطن میں مومن چلا آ رہا تھا۔ اس کا مومن ہونا انسانوں پر اس دوران چھپا رہنے کی صراحت خود قرآن کرتا ہے: (وَقَالَ رَجُلٌ مُؤْمِنٌ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ سورۃ غافر 28 بولا ایک مرد مومن آل فرعون میں سے جو اپنے مومن ہونے کو چھپائے ہوئے تھا)۔ پس دورِ نبوت میں بھی یہ ممکن ضرور ہے کہ ظاہری کرائٹریا کو لاگو کرتے ہوئے ایک شخص کو ظاہری/دنیوی احکام میں آپ غیر مسلم سمجھتے رہے درحالیکہ خدا کے ہاں باطنی/اخروی احکام میں وہ کچھ اور نکلے۔ اور عین اسی طرح یہ ممکن ہے کہ ظاہری کرائٹریا کو لاگو کرتے ہوئے ایک شخص کو ظاہری/دنیوی احکام میں آپ مسلم سمجھتے رہے درحالیکہ خدا کے ہاں باطنی/اخروی احکام میں وہ کچھ اور نکلے۔ یعنی کسی کے مسلم یا غیر مسلم ہونے سے متعلق دورِنبوت میں بھی انسانوں کی قضاء خدا کی قضاء سے مختلف ہو سکتی ہے۔ دنیوی احکام میں صحابہ کے پاس بھی اگر کچھ تھا تو مسلم اور غیرمسلم کے مابین فرق کرنے والے اصولوں پر مبنی محض ایک ظاہری کرائٹریا criterion   تھا۔ جبکہ اس کی بابت ایک باطنی و اخروی فیصلہ خود صحابہ کی نظر میں ایک اور چیز تھی اور جو کہ خدا کے ساتھ متعلق تھی، کوئی اس میں دخل دیتا تھا اور نہ اس کو جان رکھنے کا دعویٰ کرتا تھا اور نہ اس کو جان رکھنے پر انسانوں پر لگنے والے دنیوی احکام کو موقوف ٹھہراتا تھا۔ ان دونوں (کسی شخص کے ایمان اور کفر کے متعلق انسانوں کی قضاء، اور کسی شخص کے ایمان اور کفر کے متعلق خدا کی قضاء) کا ایک یعنی identical  ہونا خود صحابہ کے ہاں ضروری نہیں تھا۔

اپنے ایک دوسرے مضمون میں ہم ابن تیمیہ وغیرہ سے بھی یہ نقل کر چکے ہیں کہ صاحبِ مضمون ایسے حضرات کے اٹھائے ہوئے اشکالات اصل میں اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب یہ دنیوی اور اخروی احکام کو باہم خلط کر جاتے ہیں۔ یہاں واقعتاً ڈر جانے کی بات آتی ہے کہ کوئی شخص کسی کے جنت یا جہنم میں جانے کا فیصلہ آخر کیسے کر سکتا ہے۔ کچھ بھی ہو ایک شخص کے مومن اور کافر ہونے کا حقیقی فیصلہ کرنا علام الغیوب کا کام ہے۔ یہ بالکل برحق بات ہے۔ اس معنیٰ میں اللہ کا شکر ہے کوئی مسلمان عالم یا قاضی کسی کو ’مومن‘ ہونے کا سرٹیفکیٹ‘ دیتا ہے اور نہ ’کافر‘ ہونے کا، سوائے ایسے معدودے چند اشخاص کے حق میں جن کا خدا کے ہاں کافر اور جہنمی ہونا ہمیں وحی سے معلوم ہو گیا جیسے فرعون اور ابو لہب وغیرہ، یا ایسے معدودے چند اشخاص جن کا خدا کے ہاں مومن اور جنتی ہونا ہمیں وحی سے معلوم ہو گیا جیسے ابو بکر و عمر وعثمان و علی وغیرہ۔ باقی کسی کا معاملہ اس معنیٰ میں یہاں کی کسی قضاء اور کسی مقننہ نے اپنے ہاتھ میں کبھی نہیں لیا۔ نہ وہ لے سکتی ہے۔ نہ وہ اپنے آپ کو اس کا مجاز کہتی ہے۔ یہاں ہمارے پاس صرف ایک ظاہری دنیوی تقسیم ہے اور اس کا ایک کرائٹریا ہے: کون ہمارے علم میں محمدﷺ کے دیے ہوئے معلوم عقائد کو ماننے والا ہے، ایسے شخص کےلیے ہمارے پاس دنیوی identification  کےلیے ’مسلم‘ کا لفظ ہے تاکہ ہم اس کو مسلمان کےلیے واجب محبت اور حقوق دینے میں کوتاہی نہ کر بیٹھیں، اس کی آخرت کا معاملہ خدا کے ساتھ۔ اور کون ہمارے علم میں محمدﷺ کے دیے ہوئے معلوم عقائد یا ان میں سے کسی بات کا منکر ہو گیا ہے، ایسے شخص کےلیے ہمارے پاس دنیوی identification  کےلیے ’غیرمسلم‘ کا لفظ ہے تاکہ ہم اس کو مسلمان کےلیے واجب محبت اور حقوق دینے کے پابند نہ رہیں، اس کی آخرت کا معاملہ خدا کے ساتھ۔

بتائیے جب ہم دنیوی احکام کو اخروی سے اور ظاہری احکام کو باطنی سے خلط نہیں کرتے تو یہاں کسی کو کیا مسئلہ ہے؟

پس کل سوال یہ ہے کہ ’’مسلم‘‘ یہاں کے روزمرہ استعمال میں آپ کے نزدیک کوئی بامعنیٰ لفظ ہے یا کوئی لایعنی لفظ؟ اور اگر یہ کوئی بامعنیٰ لفظ ہے تو اس  کا ہمارے  نزدیک کیا مطلب ہے؟ اسی کی روشنی میں اس کے ’غیر‘ کا تعین خودبخود ہو جائے گا۔

ہم کہتے ہیں ’’مسلم‘‘ کا مطلب ہے محمدﷺ کے لائے ہوئے اسلام کے بنیادی عقائد کو ماننے والا۔ اگر ہمیں ’’مسلم‘‘ کا یہ معنیٰ کرنے کا حق  ہے تو ’عقلِ عام‘ کی رُو سے ہمیں خودبخود یہ حق ہو گا کہ اس لفظ کو اس کے معنیٰ کے ساتھ سلباً اور ایجاباً ایک شخص پر لاگو کریں۔  جہاں ہمیں یہ معنیٰ نظر آئے وہاں ہم اس کا ایجاباً اطلاق کریں اور جہاں یہ معنیٰ نظر نہ آئے وہاں سلباً اس کا اطلاق کریں، بغیر اس کے کہ کسی کے باطنی یا اخروی معاملے کو ذرہ بھر ہاتھ میں لیں کیونکہ وہ ہمارا دائرہ ہی نہیں۔

’’بینا‘‘ کا دنیا میں اگر کوئی مطلب ہے اور وہ یہ کہ یہ لفظ ہم اس شخص کےلیے بولیں گے جو دیکھ سکتا ہوتو ایک دیکھ نہ سکنے والا شخص خودبخود ’’نابینا‘‘ قرار پائے گا، اس کےلیے کسی کو یہ کہنے کا حق ہونے یا نہ ہونے کی بحث فضول ہے۔ الّا یہ کہ ’’بینا‘‘ کا کوئی مطلب ہی انسانوں کی روزمرہ زندگی میں نہ رہنے دینا آپ کا مقصود ہو۔ ہاں اس صورت میں ’’بینا‘‘ کا اطلاق ایک دیکھ نہ سکنے والے شخص پر بھی اُسی قدر ہو گا جتنا کہ ایک دیکھ سکنے والے شخص پر! یقین مانیے ’’بینا‘‘ کا تصور دنیا سے ختم کر دینے کےلیے یہ ایک ریسیپی recipe  ہے۔

یہ عین وہ بات ہے جو کویت کے ایک عالم شیخ حامد العلی کہہ چکے ہیں: ملحد گلوبلائزیشن کا مقصد اس حوالہ سے اصل میں یہ ہے کہ کفر اور اسلام کے مابین فرق کرنے کا تصور ہی دنیا کے اندر اب مٹا دیا جائے۔ وہ فصیل ہی سرے سے یہاں مسمار کر دی جائے جو دو ملتوں کے مابین سماجی طور پر حائل چلی آئی ہے۔ اس تصور ہی کو ختم کر دیا جائے کہ ’’مسلمان‘‘ ایک مخصوص ہیئت کا نام ہے اور وہ یہ کہ کم از کم نظریاتی سطح پر ایک آدمی محمدﷺ کی لائے ہوئے معلوم عقائد کو ماننے والا ہو۔ ملحد گلوبلائزیشن کو شدت کے ساتھ آج ایسی ’اسلامی‘ تعبیروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کو باور کرائیں کہ ایک شخص محمدﷺ کے لائے ہوئے معلوم عقائد کو ٹھکرا کر بھی خیر سے مسلمان ہی ہوتا ہے اور اس کو مسلمان ہی کہنا چاہئے۔ جہالت اور لاعلمی عام ہونے کے اس زمانے میں تو خاص طور پر یہ کچھ سماجی فصلیں ہی ہو سکتی تھیں جو ملتوں کے اس فرق کو ایک جیتےجاگتے فرق کے طور پر قائم رکھیں۔ البتہ ان سماجی فصیلوں کو گرا دینے کے بعد معاملے کا آرپار ہونا جس قدر یقینی ہےاس کی پیش گوئی ہر شخص کر سکتا ہے۔



[1]    نوٹ:  سورۃ الممتحنۃ کی اوپر گزر چکی آیت فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ ان نقاط پر بہت واضح ہے:

1.     کسی کو مسلم یا غیرمسلم قرار دینے کے متعلق صحابہ کو صرف کچھ اصولوں پر مبنی ظاہری کریٹریا حاصل ہے۔  (فَامْتَحِنُوهُنَّ)

2.     اس ظاہری کرائٹریا کی روشنی میں وہ کسی ایمان کے دعویدار (اِذَا جَاءَکُمُ الۡمُؤمِنَاتُ مُھَاجِراتٍ) کو اپنے علم کی حد تک فی الواقع مسلم پائیں تو مسلم ڈیکلیئر کریں گے (فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ)۔ اور اگر اس کرائٹریا کی روشنی میں اس کو مسلم نہ پائیں تو ظاہر ہے غیرمسلم بھی ڈیکلیئر کر سکیں گے۔

3.     ہر دو صورت میں صحابہ کی یہ قضاء جس کا ان کو حق دیا گیا ہے، اُس حقیقی قضاء سے مختلف ہے جو اس شخص کے متعلق خدا کے علم میں ہے (اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ)۔ پس یہ دو الگ الگ چیزیں ہوئیں۔  یعنی ایک شخص کے مومن ہونے یا نہ ہونے کی  بابت علام الغیوب کا اپنا جو فیصلہ ہے وہ صحابہ کو بھی دستیاب کروایا نہیں گیا ہے۔ (یہاں سے یہ مفروضہ غلط ثابت ہوا کہ صحابہ نے جس کسی کو بالتعیین غیرمسلم ڈیکلیئر کیا وہ اس کی بابت خدائی فیصلہ بذریعہ وحی معلوم ہونے کی بنیاد پر کیا)۔ صحابہ کی ظاہری قضاء کسی کو مسلم یا غیرمسلم کہنے میں غلط بھی ہو سکتی ہے مگر اپنی اس صوابدید کو پوری دیانت کے ساتھ استعمال کرنے پر وہ کم از کم اکہرے اجر کے مستحق ہیں اور ان کی اِس قضاء کا اطلاق صرف دنیوی احکام پر اور دنیوی احکام کی حد تک ہے۔

واللہ اعلم وأصوب وأحکم۔

Print Article
  ارجاء
  تکفیر
  قادیانی
  ادیان
  فرقے
  غامدی
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز