عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
"کیوں وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں"؟
:عنوان

. مشكوة وحىتوضيح مفہومات :کیٹیگری
مریم عزیز :مصنف

"کیوں وہ کہتے ہو جو کرتے نہیں"؟

مضامین

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ           (الصف: 2)

" اے ایمان والو! تم وه بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں"

كَبُرَ‌ مَقْتًا عِندَ اللَّـهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ  (الصف: 3)

"تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے"

شاذ و نادر ہی لوگ اپنی کہی ہوئی ہر بات پر پورا اُترتے ہیں۔ یہ ہماری انسانی کیفیت کا حصّہ ہے۔ ہم میں سے کچھ لوگ قریب قریب ہمیشہ اپنے قول کو سچ کر دکھاتے ہیں اس حد تک کہ ان کے قول اور فعل میں تضاد تقریبا ناپید ہوتا ہے۔ کچھ لوگ قول و اقرار میں وقت ضائع کئے بغیر عمل میں جت جاتے ہیں۔ ہم میں کچھ ایسے بھی ہیں جو بولنے میں تو جلدی کرتے ہیں مگر جب کام کا وقت آتا ہےتو جیسے تیسے کرکے سر سے اتارنے کی کرتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو واقعتا خلوصِ دل سے وعدہ کرتے ہیں مگر اسے پورا نہیں کرپاتے۔ اور پھر ایسے لوگ بھی جن کی بات کا اعتبار کرنا وقت ضائع کرنے کے برابر ہے، کیونکہ ان کی نیت کبھی بھی سچی نہیں ہوتی۔

لوگوں میں پائے جانے والے قول وفعل کے تضاد کا یہ منطقی تجزیہ ہے۔ کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہوںگےکہ اس میں تجزیہ کرنے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ ایسی وجوہات کا ہونا تو ظاہر سی بات ہے۔ تاہم فہم رکھنے والے اذہان اس مضمون کا عنوان پڑھ کر ہی غورو فکر میں ڈوب گئے ہوں گے۔ اوراس مضمون کے ابتدائی سطور پڑھ کر ہی کسی نہ کسی درجےکی ذاتی کشمکش میں ضرور مبتلا ہوگئے ہونگے۔ ہمارا مقصود ہی یہی ہے۔ کسی زمانے کی کہاوت کا مفہوم ہے کہ اپنے نفس کی خود خبر لینے والا شخص ہی احترام کے لائق بنتا ہے۔

اکثر اوقات ہم کچھ کہنے یا کرنے سے پہلے کچھ خاص سوچنے سمجھنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔اپنے الفاظ اورعادات کوعقل کی ناپ تول سے گزارنا تو کجا ہم ہرگز خود کو خطا پر تصوّر نہیں کرتے۔ حالانکہ ایسا بالکل ممکن ہے کہ کبھی ہم بھول چوک کا شکارہوجائیں۔ کبھی مشکل حالات مجبوری بن جائے یا خدانخواستہ کبھی گناہ کی جانب قدم بڑھا بیٹھیں۔ اللہ سبحانہ تعالی فرماتا ہے: " تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے " سورة الصف ۲،۳

عموما ایسے لوگوں کو ستائش کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جو اپنی نصیحت پر  سب سے پہلے خود عمل کیا کرتے ہیں۔ اسی لئے کسی کو "قول کا آدمی" کہنا بہت ہی اچھی تعریف میں شمار ہوتا ہے۔ کردکھانے والےانسان کوایک باتونی شخص سے بالکل مختلف نظروں سے دیکھا جاتاہے۔ کرکےدکھانے والے کی عزت اوراعتبارہوتا ہے۔ خلقِ خدا ایسے اچھے آدمی کے ساتھ خوشی سے معاملات کرتی ہے۔ لسان طرار شخص اپنے اعمال کی غیرموجودگی کے سبب لوگوں کی نظروں میں اپنا وقار کھو بیٹھتا ہے۔ کیونکہ دنیا جان جاتی ہے کہ ایسے فرد کے الفاظ میں کوئی وزن نہیں۔

کام کے آدمی کو اطمینان کی دولت نصیب ہوتی ہے۔عمل کرنے کی عادت بنا لی جائےتو کوئی بھی وعدہ ایفا ہونے سے نہ رہے۔ فلسفیوں نے دنیاوی خوشی حاصل کرنے کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے مگر سچّی بات تو یہ ہے کہ خوشی کامیابی کا دوسرا نام ہے۔ خوشی کا یہ تصّور حرکت میں برکت کے اصول کے گرد گھومتا ہے۔ بارآور محنت کامیابی اور خوشی کی ضمانت ہے۔ ہمیں ضرور منصوبہ بندی کرکے کام میں لگنا چاہیئےمگرخام منصوبہ سازیوں میں سارا وقت ضائع نہ ہو۔ کئی ایسی مثالیں نظروں سے گزرتی ہیں جہاں میٹنگوں اور تقریروں میں قیمتی وقت برباد کیا جاتا ہے بغیر کوئی عملی صورت سامنے آئے۔

ہماری قوّت گویائی کوئی معمولی بات نہیں۔ بلا شبہ ہمارا انسان کہلانا ہماری گفتو اور سوچنے سمجھنے کی اہلیت کی وجہ سے ہے۔ کلاسیکی فلاسفروں نے تو انسان کو ''منطقی جانور'' تک کہا ہے۔تاہم اس متنازعہ بحث میں پڑنے کی بجائے صرف اتنا کہیں گے کہ اگر ہم انسان کی بولنے کی صلاحیت کو اس کے عمل کے ساتھ نہ جوڑیں تو ہمارا انسانیت کا زعم کھوکھلا ہے۔

وہ لوگ جو دنیا کے سامنے رول ماڈل کے طور پر آئیں، ان کی زندگیاں ان کے اعمال ہیں۔ اور اگر ان کے اعمال بد ہوں تو نہ صرف وہ اپنی اور دنیا کی نظروں میں نیچ ہوجاتے ہیں بلکہ شائد اللہ تعالیٰ کی نظر میں بھی۔

قول کے کھرے آدمی کے ساتھ لوگ اطمینان محسوس کرتے ہیں چاہے اُس کی کہی ہوئی بات ان کی مرضی کے خلاف ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ اُس کے ساتھ وہ دھوکے میں نہیں رہیں گے۔ چنانچہ وہ اس کی خلاف توقع فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔

کام کا دھنی انسان اپنی اونچی سوچ کی وجہ سے محنتی ہوتا ہے۔ اونچی سوچ والا شخص دوسروں کی فکر اور خبرگیری کرنے والا مثبت روّیے کا حامل ہوتا ہے۔ اور وہ کم پر ٹرخانے کو پسند نہیں کرتا۔ نہ وہ دوسروں سے ایسا مطالبہ کرتا ہے جو وہ خود نہ کرسکے اور نہ ہی دوسروں کو ایسے کام سے منع کرتا ہے جسے وہ خود منع نہ ہوتا ہو۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں شعیب علیہ السلام کا اپنی قوم کو نصیحت کا کچھ یوں بتلایا:

وَمَا أُرِ‌يدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ ۚ إِنْ أُرِ‌يدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ۚ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّـهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ       (هود:۸۸)

"میرا یہ اراده بالکل نہیں کہ تمہارا خلاف کر کے خود اس چیز کی طرف جھک جاؤں جس سے تمہیں روک رہا ہوں، میرا اراده تو اپنی طاقت بھر اصلاح کرنے کا ہی ہے۔ میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے، اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں

 منزل کی طرف راہی اگرچہ ٹھوکر بھی کھالے، بیٹھے رہنے والوں سے بہتر ہی ہوتا ہے۔ دوڑنے والا شخص اگر گر بھی جائے تو کیا، اس کی سعی چلنے والے سے تو ذیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک کشتی سمندر میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار رہتی ہے، مگر سوچئے کشتی ساحل پر لگے رہنے کیلئے تو نہیں بنائی جاتی۔

وآخر دعوانا أن الحمد للہ ربّ العالمین

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
اوچھے ہاتھ درایت
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اوچھے ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
ابن عباس : تفسیر قرآن چار پہلوؤں سے
مشكوة وحى- علوم قرآن
حامد كمال الدين
22 ابن عباس﷠: تفسیر قرآن چار پہلوؤں ۔۔۔
غصہ مت کرو
مشكوة وحى-
مریم عزیز
17 حدیثِ نبوی ’’غصہ مت کرو‘‘ ار۔۔۔
اللہ کے کلام سے۔ اپریل 2014
مشكوة وحى-
ادارہ
إنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَ۔۔۔
شرح دعائے قنوت
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت نوٹ: ’’دعائے قنوت‘‘ ایک ایک جملہ کی علیحدہ شرح کےلیے آپ اس لنک پر جا سکتے ہیں۔ عَنِ ۔۔۔
خدا واسطے کی اخوت
مشكوة وحى- فرمايا رسول اللہ ﷺ نے
حامد كمال الدين
(حديث:‏152‏)[1] عن محمد بن سوقة أن رسول الله عليه السلام قال ما أحدث عبد أخا يواخيه في الله إلا رفعه ا۔۔۔
کائنات کا مالک اور مخلوق.. رُوبرُو
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
حامد كمال الدين
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّـهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأ۔۔۔
بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعاً کی تفسیر: "جماعۃ المسلمین"
مشكوة وحى- اللہ كے كلام سے
حامد كمال الدين
ایک رکاکت بھری (naïve)  عربی کا سہارا لیتے ہوئے اہل مورد کی جانب سے بار بار ’نکتہ‘ بیان کیا جاتا ہ۔۔۔
حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست
مشكوة وحى-
ادارہ
کتاب کا سبق حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز