عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
تاریخ کو آگے بڑھانے کےلیے ذہبیؒ اور ابن کثیرؒ کا ڈسکورس
:عنوان

خدا کےواسطے ان نوجوانوں کو دو چیزیں ضرور پڑھائیں:ایک انکا عقیدہ اور ایک انکی تاریخ۔ یہ دو چیزیں انکو پڑھائی گئی ہوتیں تو آج یہ"اتباعِ قرآن وسنت:کےصحیح مفہوم اور اسکی فقہی وسعتوں سےبھی آشنا ہوتےاور"اسلامی وحدت"یا"جماعت"کا صحیح معنی بھی انکو معلوم ہوتا

. بازيافت :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 تاریخ کو آگے بڑھانے کےلیے ذہبیؒ اور ابن کثیرؒ کا ڈسکورس

مضامین

خدا کے واسطے ان نوجوانوں کو دو چیزیں ضرور پڑھائیں: ایک ان کا عقیدہ اور ایک ان کی تاریخ۔

یہ دو چیزیں ان کو پڑھائی گئی ہوتیں تو آج یہ ’’اتباعِ قرآن وسنت‘‘ کے صحیح مفہوم اور اس کی فقہی وسعتوں سے بھی آشنا ہوتے... اور ’’اسلامی وحدت‘‘ یا ’’جماعت‘‘ کا صحیح معنیٰ بھی ان کو معلوم ہوتا۔

ان دو اسباق کے بغیر ’’اتباعِ حق‘‘ کے خوبصورت دروس بھی ان کے حق میں گمراہ کن؛ اس عنوان کے تحت یہ بہت سے وابستگانِ صحابہ کو ہی حق سے خارج سمجھنے چل دیتے ہیں۔

ان دو اسباق کے بغیر ’’وحدتِ امت‘‘ کے خوبصورت درس بھی ان کے حق میں گمراہ کن؛ اس عنوان کے تحت یہ ایسے ایسے زہریلے عناصر کو اِس کمپوزیشن کا حصہ بنانے پر مصر ہوتے ہیں جن کا عقیدہ اور جن کی تاریخ ہر دو امت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے عبارت رہی ہے۔ تب آپ کے ’’اتحاد اتحاد‘‘ کے یہ درس ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘ کا مصداق ہوتے ہیں۔

بدقسمتی سے... ہمارا برصغیر کا تحریکی فکر خاصی حد تک ان دو اسباق (عقیدہ اور تاریخ) کے بغیر پروان چڑھا ہے۔ اس وجہ سے اچھے اچھے فضلاء اور نہایت صاف ستھرے ذہن کے مالک اصحاب بھی اسلامی اٹھان اور موجودہ بحرانات کے حوالے سے ایک قابل ترس naive  ڈسکورس پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ ابن کثیر اور ذہبی کا ڈسکورس ان حضرات کو ’فرقہ واریت‘ لگے گا!!! آج وحدتِ امت کے جس کمپوزیشن میں روافض سے ڈنگ کھانے کا پورا انتظام نہیں اُس سے اِن حضرات کو ’فرقہ واریت‘ کی بو آئے گی! اور جہاں یہ ڈنگ کھانے کا پورا پورا بندوبست ہو اُسے یہ امت کی ’یکجہتی‘ باور کریں گے جو آج تک امت کےلیے کوئی برگ و بار نہ لا سکی۔

واقعی اس وقت فیشن یہی ہے کہ ’’اصلاحِ امت‘‘ اور ’’اقامتِ دین‘‘ اور ’’اسلامی نشأۃِ ثانیہ‘‘ کے حوالے سے کچھ ایسی پھلجڑیاں چھوڑی جائیں جو ’سب کو ساتھ لے کر چلنے‘ ایسے کسی وہمی عمل میں عشروں (یا بعید نہیں صدیوں) تک ہمیں 8 کے ہندسے کے اندر گھماتی رہیں! اور وہ کمپوزیشن جو واقعتاً اللہ کے فضل سے کہیں پہنچ کر دکھا سکتی ہے، اور جس نے زنکیوں اور ایوبیوں کے زیرقیادت (فاطمی روافض کا پتّہ مصر سے ہمیشہ کےلیے صاف کر دینے کے بعد) آپ کو بیت المقدس فتح کر کے دیا تھا، امت کو ایک ازسر نو زندگی دے ڈالی تھی، اور صلیبی یورپ سے اٹھنے والی (پاپولیشن ایکسپلوژن اور صلیبی اِحیاء کی اٹھائی ہوئی آندھیوں) کے آگے بڑی دیر تک شام تا افریقہ بند باندھے رکھا... وہ کمپوزیشن جس نے سلاجقہ کی سرکردگی میں آل بویہ کے دورِ سیاہ کو قصۂ پارینہ بنایا، روم کو از سر نو لرزایا، اسلامی تہذیب اور تقریباً مر چکے علوم و فنون کو ایک نئی زندگی دی اور عالم اسلام کو از سر نو ایک استحکام بخشا... جس نے غزنویوں، غوریوں اور مابعد وسط ایشیائی قافلوں کی صورت میں ہند کے بت خانے الٹے اور ہمالیہ کے اِس (برعظیم) کو ہمیشہ کےلیے اذانوں کے دیس میں بدل کر رکھ دیا... وہ تاریخی کمپوزیشن جس نے عثمانیوں کی صورت میں تاریخ انسانی کی سب سے بڑی اور سب سے طویل ایمپائر اسلام کے قدموں میں لا کر رکھ دی اور جو مشرقی یورپ کو اسلام کے زیرنگیں لے کر آئی... اور تو اور دورِ حاضر میں جس نے سوویت یونین ایسی سپرپاور کے گھٹنے لگوائے اور جو امریکی سپرپاور کو گھٹنے ٹکوانے کی جانب اللہ کے فضل سے کامیابی کے ساتھ گامزن ہے، اور جو خطۂ شام میں اپنے اُسی ترکی و عربی عنصر کو مجتمع کر کے آج امت کے کچھ تاریخی دشمنوں کے ساتھ برسر پیکار ہے اور اللہ کے فضل سے کچھ ایسا برا نہیں جا رہا... یہ ابن کثیر، ذہبی کا نشان زد کمپوزیشن اور طائفہ منصورہ جو تمام عرصۂ تاریخ امت کو داخلی طور پر ڈنگ مارنے والے طبقوں کے سینے پر بھی بیک وقت مونگ دلتا رہا؛ اور جوکہ اس کی بیرونی کامیابیوں کا ایک بڑا راز تھا... ’’البدایۃ والنھایہ‘‘ اور ’’تاریخ الإسلام‘‘ سے پھوٹ پھوٹ کر آنے والے اِس کمپوزیشن کا احیاء آج ’فرقہ واریت‘ کے کھاتے میں ڈالا جائے گا، سبحان اللہ العظیم!

خدا کے واسطے اپنی اِس بےسمت فیشنی ’اتحاد اتحاد اتحاد‘ کی گردان کی بجائے، جو امت کو ہزاروں ڈنگ پڑوانے کی ایک فکری بنیاد فراہم کرواتی ہے... اور اپنی اس وہمی دنیا میں رہنے کی بجائے جو نہ اپنے عقیدے سے واقف نہ اپنی تاریخ سے، نہ اپنے دوست سے اور نہ اپنے دشمن سے... آپ ان نوجوانوں کو مدرسۂ ابن تیمیہ و ابن کثیر و ذہبی و شاہ ولی اللہ سے ایک اصولی و تاریخی راستہ کشید کرنے دیجئے‘ خواہ کچھ دیر کےلیے یہ آپ کو ’فرقہ وارانہ‘ لگے۔

ان نوجوانوں سے بھی میری درخواست ہے کہ متأخرہ ادوار کے کچھ سطحی اور فیشنی نعروں سے ہرگز مرعوب نہ ہوں، خواہ فی الوقت آپ ان کو کتنا ہی مقبول کیوں نہ دیکھیں اور ان کے مقابلے پر اپنے اُس تاریخی ڈسکورس کو کتنا ہی اجنبی کیوں نہ پائیں۔ ایسی کسی ادیبانہ یا دانشورانہ لومۃ لائم سے ہرگز نہ ڈریں۔ سر اٹھا کر چلیں۔ ’’فرقۂ ناجیہ‘‘ اور ’’طائفہ منصورہ‘‘ اللہ کے فضل سے صرف عقیدہ کی کتابوں میں ہی نہیں ملتا۔ یہ بیک وقت تاریخ کی لوح پر بھی آپ کو اپنی پوری قوت اور فاعلیت کے ساتھ نظر آتا ہے۔ پس یہ وہ طائفۂ حق ہے جو کتبِ عقیدہ اور کارزارِ تاریخ میں بیک وقت سرخرو ہے۔ (حَتَّى يُقَاتِلَ آخِرُهُمُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ ’’یہاں تک کہ ان کا آخری حصہ مسیح دجال سے قتال کرے گا)۔

یہ اس امت پر خدا کا خاص انعام ہے۔ شیخ سفر الحوالی کہتے ہیں: ہم وہ جماعت ہیں جن کے حق میں شرائعِ آسمانی اور وقائعِ تاریخ اللہ کے فضل سے بیک وقت بولتے ہیں۔

ایک نومولود، بےسمت مگر مقبول ہو چکی ’دانش‘ کو ناں کر کے خطۂ ہند کے مسلمان کو اس کے تاریخی روٹ پر ڈالنا.. اور البداية والنهاية کے ڈسکورس کو بحال کروانا... آج ایک علمی جہاد چاہتا ہے اور بےلحاظ ہو جانے کی حد تک ایک شجاعت۔ ان شاء اللہ تھوڑی محنت سے یہاں کے تحریکی عمل کو کچھ ٹھوس معتدل لہجے دیے جا سکتے ہیں۔

وباللہ التوفیق

 
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
حامد كمال الدين
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے حامد۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
روک رکھنا زبان کو صحابہؓ کے آپس کے نزاعات سے
بازيافت- سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
روک رکھنا زبان کو صحابہؓ کے آپس کے نزاعات سے حامد کمال الدین کیا جب بھی مشاجرات صحابہؓ ایسے ایک نازک۔۔۔
خلافتِ راشدہ کے بعد کے اسلامی ادوار، متوازن سوچ کی ضرورت
تنقیحات-
بازيافت- تاريخ
حامد كمال الدين
خلافتِ راشدہ کے بعد کے اسلامی ادوار، متوازن سوچ کی ضرورت حامد کمال الدین مثالی صرف خلافت۔۔۔
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
سن ہجری کے آغاز پر لکھی گئی ایک خوبصورت تحریر
بازيافت-
ادارہ
ہجرت کے پندرہ سو سال بعد! حافظ یوسف سراج کون مانے؟ کسے یقیں آئے؟ وہ چار قدم تاریخِ ا۔۔۔
علاء الدین خلجی اور رانی پدماوتی
بازيافت- تاريخ
ادارہ
علاء الدین خلجی اور رانی پدماوتی تحریر: محمد فہد  حارث دوست نے بتایا کہ بھارت نے ہندو۔۔۔
وہ کتنا سایہ دار شجر تھا
بازيافت- سلف و مشاہير
مہتاب عزيز
وہ کتنا سایہ دار شجر تھا   مہتاب عزیز   کیا ہی زندہ انسان تھا جو آج ہم میں نہ رہا۔ اس سفید ریش بوڑھ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز