عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
نبوت اور کتاب کا چیلنج
:عنوان

اعتراض:یہ تو غالب اور شیکسپیئر بھی کہہ سکتا ہےکہ میری نقل کر کےدکھاؤ پس یہ کیسا چیلنج! بات’نقل‘کی نہیں هورہی۔بلکہ اگرکوئی’چربہ‘کرےگاتووہ قرآن کی مثل نہ ہوگا،کیونکہ قرآن کسی کا چربہ نہیں۔چیلنج ہو رہا ہےایک الہامی کلام لانےکا(مثله مفتريات)اس جيسااورمن گھڑت

. مشكوة وحى :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

نبوت اور کتاب کا چیلنج

کتاب کا سبق

وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ           (البقرۃ: 23، 24)

اور اگر تمہیں اس چیز میں شک ہے جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کی ہے تو ایک سورت اس جیسی لے آؤ اور الله کے سوا جس قدر تمہارے حمایتی ہوں بلا لو اگر تم سچے ہو۔

لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) تیار کی گئی ہے کافروں کے لیے۔




 

ابن کثیر:

(پچھلی دو آیات میں) لا الٰہ الا اللہ کی تقریر فرمادینے کے بعد اب (اِن دو آیات میں) اللہ رب العزت نبوتِ محمدﷺ کی تقریر فرما رہا ہے۔ عَلَى عَبْدِنَا سے مراد محمدﷺ۔ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ یعنی آپﷺ کے لائے ہوئے قرآن کی سورتوں جیسی ایک سورت تم لاکر دکھا دو؛ اور اس کےلیے جن جن کو مددکےلیے بلانا چاہو بلا لو۔ کھلا چیلنج ہے۔

یہ چیلنج مکی قرآن میں بھی کئی مقامات پر دیا گیا (یہاں ابن کثیر کچھ ایسے مقامات کا ذکر کرتے ہیں)۔ یہاں مدینہ آنے کے بعد (کہ جب یہود بھی معاندین کے طور پر سامنے آ چکے تھے) ایک بار پھر یہ چیلنج دیا گیا۔

(قرآن مجید نبیﷺ کا خصوصی معجزہ ہونے کے حوالے سے) صحیحین میں حضرت ابوہریرہ﷛ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

مَا مِنْ نَبِيٍّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ إِلَّا قَدْ أعْطِيَ مِنَ الْآيَاتِ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُهُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إليَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔

انبیاء میں سے کوئی نبی ایسا نہیں جسے کوئی نہ کوئی معجزہ ایسا نہ دیا گیا ہو جسے دیکھ کر بشر ایمان لے آیا کریں۔ تاہم مجھے جو (معجزہ) دیا گیا وہ ایک وحی ہے جو اللہ نے میری طرف فرمائی۔ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ میرے پیروکار قیامت کے روز سب سے زیادہ ہوں۔

سعدی:

رسول اللہﷺ کے سچا ہونے پر ایک عقلی دلیل۔ آپﷺ کے لائے ہوئے دین کے حق ہونے کی ایک واضح برہان۔ چنانچہ فرمایا: اے وہ لوگو جو رسولؐ کی مخالفت پر کمربستہ اور ا س کی دعوت کو رد کرنے اور اس کو جھوٹا ثابت کرنے کےلیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہو! ہم نے اپنے اِس بندے پر جو دین اتارا اس کو مشکوک ٹھہرانا اگر تمہاری اتنی بڑی ترجیح ہےتو آؤ ایک انصاف کی بات کر لیتے ہیں اور اسی پر تمہارا اور اس کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ وہ بھی تم جیسا ایک بشر ہے؛ کسی اور مٹی کا تو بنا ہوا نہیں ہے۔ تمہارے سامنے پلا بڑھا اور جوان ہوا۔ یہیں ساری زندگی گزاری۔ تمہاری اِسی برادری میں اس کا رہن سہن۔ یہ تمام عرصہ نہ کبھی اس نے لکھا اور نہ پڑھا۔ یکلخت یہ علم و حکمت سے لبریز ایک کتاب تمہارے پاس لے آیا ہے اور اس کو مالکِ کائنات کی تنزیل ایک الہامی کلام کے طور پر تمہارے سامنے پیش کرنے لگا ہے؛ جس پر تم نے جھٹ سے کہہ دیا کہ یہ تو یہ اپنے پاس سے گھڑ لایا اور محض خدا پر جھوٹ باندھ ڈالا ہے۔  تو بات اگر ایسی ہی ہے جیسا کہ تمیں زعم ہے تو ایسا کرو: اس جیسے الہامی کلام پر مبنی ایک سورت تم بھی گھڑ کر دکھا دو؛ اور اس کےلیے تم اپنے جتنے اعوان و انصار سے مدد لینا چاہو وہ بھی لے لو۔ پھر یہ کام تمہارے لیے تو اور بھی آسان ہونا چاہئے؛ کیونکہ تم تو ادب اور فصاحت کے آسمان پر ہو اور رسولؐ کو جھوٹا کر دکھانا تمہاری ایک اتنی بڑی خواہش بھی ہے!  لہٰذا اس جیسی اگر ایک بھی سورت تم لے آؤ تو تم اپنے زعم میں سچے۔ ہاں اگر تم اس بات سے اپنے آپ کو عاجز پاؤ  __  اور یقیناً تم اس سے عاجز ہی رہو گے، یہ بھی ہم پہلے ہی بتائے دیتے ہیں، یہ تو ہم نے محض ازراہِ انصاف اور چھُوٹ دینے کی ایک بات کے طور پر تمہیں پیش کش کی ہے   __   تو پھر یہ ایک عظیم نشانی ہوئی اور ایک واضح دلیل کہ یہ شخص جسے کبھی پڑھنے لکھنے سے سروکار نہیں رہا واقعتاً سچا ہے اور یہ جو بات پیش کر رہا ہے اور جن باتوں سے تمہیں ڈرا رہا ہے وہ بھی سچ ہیں۔ اِس صورت میں واجب یہ ٹھہرا کہ تم اس کی پیروی کرلو۔ تمہارے حق میں تب بہتر یہی ہو گا کہ اس کے پیچھے چل کر اپنے آپ کو اُس دہکتی آگ سے بچا لو جس میں جلتے ہی انسان اور پتھر ہیں؛ تمہاری آگ کی طرح وہ کوئی عام لکڑیوں سے جلائی جانے والی آگ نہیں۔ دیکھو وہ آگ تپاتپا کر رکھی گئی ہے انسانوں کی اُس صنف کےلیے جو خدا اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرنے تک چلی جاتی ہو۔ لہٰذا اِس نبیؐ سے تصادم چھوڑ کر بہتر یہ ہے کہ تم اپنے بچنے کا بندوبست کرو؛ جبکہ تم پر یہ واضح ہو چکا کہ یہ اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہی ہے۔

یہ اور اس قبیل کی آیات  کو آیاتِ تحدِّی کہا جاتا ہے۔ یعنی چیلنج پر مبنی آیات۔  اِعجاز یا تعجیز (عاجز ٹھہرانا) اس بات سے کہ کوئی مائی کا لال اِس قرآن جیسا کوئی قرآن لا کر دکھا دے۔ اِسی کو معجزہ کہا جاتا ہے۔ فرمایا: قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا (الاسراء: 88) ’’کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کو مددگار ہوں‘‘۔ ہر وہ شخص جو کلام کی اصناف سے ادنیٰ واقفیت اور ذوق رکھتا  ہوجب وہ بلاغت کے دیگر مرقعوں کا موازنہ اِس کلامِ قرآنی سے کرتا ہے، تو وہ کبھی ان کا فرق محسوس کیے بغیر نہیں رہتا۔

نسفی:

یعنی پچھلی دو آیات میں خدا نے اپنے بےمثال تخلیق دکھلائی اور اِن دو آیات میں اپنی بےمثال تنزیل۔ اُدھر معبوداتِ باطلہ کا عاجز ہونا؛ ایسی تخلیقات کر سکنے سے۔ اِدھر ان معبودات کے پوجنے والوں کا عاجز ہونا؛ ایسا الہامی کلام اور ایسی کتابِ ہدایت پیش کرنے سے۔ اُن کائناتی نشانیوں میں خصوصی ذکر بارانِ رحمت کا ہوا تھا جو زمین پر زندگی کا منبع بنتی ہے اور برگ وبار لانے کا واحد ذریعہ۔ اِدھر اس آسمانی بارش کا ذکر ہوا جو قلوب میں زندگی اور ہریالی لے آنے کا موجب ہے۔

*****

شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّـهِ

ابن کثیر: ابن عباسؓ سے: یعنی اپنے تمام مددگاروں کو۔ سدیؒ عن ابی مالکؒ:  یعنی اپنے ان شریکوں کو جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو۔ مجاہدؒ سے: یعنی اپنے ان منصفوں کو جو تمہارے حق میں فصاحت کا مقابلہ جیت لینے کا فیصلہ کریں۔

بیضاوی: شہید کا مطلب حاضر: یعنی جسے پیش کیا جا سکتا ہو۔ یا گواہی دینے والا۔ یا نصرت کنندہ۔ یا امام و رہبر۔ یہ سب شہید کے مطالب ہیں۔

إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

قرطبی: اگر تم سچے ہو اپنے دعویٰ میں، جو قرآن میں  ایک دوسرے مقام (الانفال: 31) پر بیان بھی ہوا: قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَـٰذَا ’’کہتے ہیں یہ کلام ہم نے سن لیا ہےاگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں‘‘۔

وَلَن تَفْعَلُوا

قرطبی: یہ ایک مزید چیلنج ہوا۔ ان کی ہمتوں کو ایک بار مزید جھنجھوڑا گیا کہ وہ ایک ایسا الہامی کلام لاکر دکھائیں۔ پھر پیشگی بتا بھی دیا کہ ایسا کوئی کام وہ کر ہی نہیں پائیں گے۔ صاف غیب کی ایک خبر؛ ایک پیشین گوئی؛ جو ہُوبہُو پوری ہوئی۔ پس یہ ایک نہیں دو معجزے ہوئے۔ اس سے ان کی عاجزی اور بےبسی اور بھی نمایاں ہوئی۔

فَاتَّقُوا النَّارَ

بغوی: یعنی ایمان لے آ کر اپنے آپ کو دوزخ سے بچا لو۔ ایسی زبردست ڈھال ہے یہ قرآن اور محمدﷺ پر ایمان لانا۔

قرطبی: یعنی نبیؐ کی تصدیق اور خدا کی اطاعت اختیار کر کے۔ سلامتی کی واحد صورت۔

وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ

یعنی اس میں انسان اور پتھر جلتے ہیں۔ اس کی خوفناکی کا بس اندازہ کر لو۔

بغوی: ابن عباسؓ اور اکثر مفسرین کا کہنا ہے: یہ گندھک کے پتھر ہیں جو بھڑکنے میں سب سے بڑھ کر ہیں۔  ایک اور تفسیر: یعنی دنیا جہان کے پتھر اس کے اندر بھڑک اٹھیں گے؛ جس سے اس کے ہولناک ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایک اور تفسیر: مراد ہے مشرکین کے بت جو زیادہ تر پتھروں کے ہی بنے ہوئے تھے، جیسا  کہ ایک دوسری آیت میں آیا: إِنَّكُمْ وَما تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ ( الانبیاء: 98)’’تم اور تمہارے معبود جہنم ہی کا ایندھن ہو‘‘۔

طبری: عبد اللہ بن مسعودؓ سے: سیاہ گندھک کے پتھر۔

قرطبی: گندھک کے پتھر جن میں پانچ خصوصی وصف ہیں: بھڑک اٹھنے میں تیز، بدبو میں ناقابل برداشت، دھواں دینے میں سخت، بدن سے چپک جانے میں شدید، اور جب ایک بار تپ جائے تو کسی بھی دوسرے ایندھن سے بڑھ کر گرمی دینے والا۔

قرطبی مزید کہتے ہیں: اس آیت میں ایک تخویف ہے: کہ اُس آگ کےلیے انسان کیا چیز ہے جو پتھروں کو بھسم کر جائے۔ اُس سے تو بس اللہ کی پناہ۔

أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ

طبری: یعنی پچھلی آیات میں جو بات گزری اس کو نہ ماننے والوں کےلیے ایسی دوزخ ہے۔  اور وہ بات یہ ہے کہ: تمہیں اور تم سے پہلوں کو پیدا کرنے والا تنہا ویکتا اللہ ہےاور تمہیں اُس ایک کی عبادت کرنی ہے۔ تنہا اُسی نے زمین کو تمہارا بچھونا اور آسمان کو تمہارے کےلیے چھت بنایا اور تنہا اُسی نے آسمان سے باران اتار کر اور اس سے میوے اور اناج اگا کر یہاں زندگی کا سامان کیا (تاکہ تم اُس کی عبادت کرو)۔  اور یہ لگے اُس کے ساتھ شرک کرنے اُس کی عبادت میں؛ زمین میں اُس کے ہمسر کھڑے کر کے۔

طبری و ابن کثیر: عبد اللہ بن عباسؓ سے: یعنی ایسے کافروں کےلیے جو تمہارے کفر جیسے کفر پر ہوں۔ یہ دہکائی گئی ہے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کر کے آنے والوں کےلیے۔

ابن کثیر: یہ دلیل ہے اہل سنت کے اِس اعتقاد پر کہ دوزخ کی تخلیق انجام پا چکی ہے۔ اس پر ابن کثیر کچھ احادیث بھی لے کر آتے ہیں۔

اعجازِ قرآن کی بابت چند مزید باتیں:

صحیحین کی حدیث پیچھے گزر چکی۔ رسول اللہﷺ کا سدابہار معجزہ یہی قرآن ہے۔ یہ ان شاءاللہ اس بات کا موجب ہو گا کہ نبیﷺ کے پیروکار سب سے زیادہ ہوں۔

کچھ لوگوں نے یہاں اعتراض جڑا کہ یہ تو غالب اور شیکسپیئر بھی کہہ سکتا ہے کہ میری نقل کر کے دکھاؤ، لہٰذا یہ کیسا چیلنج ہوا!

بات ’نقل‘ کی ہو ہی نہیں رہی۔ بلکہ اگر کوئی ’چربہ‘ کرے گا تو وہ قرآن کی مثل نہیں ہو گا، کیونکہ قرآن کسی کا چربہ نہیں۔ یہ ایک بےنظیر کلام ہے۔ چیلنج ہو رہا ہے دراصل ایک الہامی کلام لانے کا جو عمدگی میں اِس پائے کا ہو۔ عرب لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے تھے،  اِس کلام کے آگے بڑے بڑے اربابِ سخن ڈھ جاتے ہیں۔ ’حقیقت‘، ’وجود‘ اور ’تخلیق‘ ایسے موضوعات پر حیران و سرگرداں طبقے اسے سنتے رہ جاتے ہیں۔ ’خدا‘ کے متلاشی اِسے سنیں تو آنکھوں سے ایک جھڑی لگ جاتی ہے۔ وہ سب بڑے بڑے سوال جو کہیں سے جواب نہ پاتے تھے، یہاں اپنی منزل پر آ لگتے ہیں۔ اس کے اثر سے لوگوں کی حالت غیر اور ان کی زندگیاں سر تا پیر تبدیل ہو جاتی ہیں۔ پاپ کے رسیاؤں کو اِس کلام کے اثر سے تائب ہو کر فرشتوں ایسی سیرت اختیار کرتے وہ اپنی آنکھوں دیکھ رہے تھے۔ غرض ’’الہامی کلام‘‘ کا جو کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ تصور انسانوں کے یہاں پایا جا سکتا ہے، یہ اس کی چوٹی پر ہے، اور وہ بچشمِ سر اس کا مشاہدہ کر رہے تھے۔

قرطبی نے اعجازِ قرآن کے بیان میں اس جانب اشارہ کیا کہ بات اصل میں الہامی کلام کی ہو رہی ہے۔ جبکہ قرآن سے یہ بات صراحتاً واضح ہے: سورۃ ھود میں فرمایا: قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ ’’کہو: تو پھر دس سورتیں گھڑی ہوئی تم لا کر دکھا دو‘‘۔ دراصل ’’خدا‘‘ کی حیثیت میں بات کرنا، ایک انسان کےلیے کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ ایک ہلکا سا نفسیاتی تجزیہ کلام کی سب حقیقت کھول دیتا ہے اور جھوٹ کھل کر آ جاتا ہے۔ لہٰذا یہ قرآن تو آپ اپنا ثبوت ہے۔ الہامی کلام والی کوئی ایک بھی تو بات ایسی ہو جس میں قرآن سب سے اوپر نہ ہو۔ پھر یہ ادب اور بلاغت میں بھی تم سب کو مات دے رہا ہے۔ باوجود اس کے  __ جیسا کہ امام رازی﷫ نے کہا  __ کہ قرآن نے اپنے لیے جو میدان چنا ہے وہ طبعاً تقاضا کرتا ہے کہ ادب کی چاشنی لانا یہاں بےانتہا مشکل ہو۔ امرؤالقیس یا نابغہ یا اعشیٰ وغیرہ کے کلام میں اگر عربوں کےلیے لطف ہے تو وہ اس لیے کہ ان کے موضوعات ہی عربوں کے پسندیدہ مشغلوں پر کھڑے ہیں۔ مگر یہاں تو موضوع ایسے ہیں کہ ’طبیعت‘ اِدھر آتی ہی نہیں؛ کہ بالعموم یہ بڑے خشک موضوعات سمجھے جاتے ہیں۔ پھر ادب کی قوت کا بہت بڑا راز قلابے ملانے میں ہے۔ زمین کو جب تک آسمان پر نہ پہنچاؤ، کلام میں رنگ آتا ہی نہیں۔ تو پھر ایسا کلام جس میں یہ پابندی اختیار کر رکھی گئی ہے کہ صرف حقیقت بیان کرنی ہے وہ تو ’رنگ باندھنے‘ کے امکانات اپنے اوپر طبعی طور پر ختم کر چکا ہوتا ہے۔

پس ہونا وہ الہامی کلام کے طور پر چاہئے (مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ)، جس کے اپنے کچھ تقاضے ہیں۔ اور عمدگی اس کے اندر وہ ہونی چاہئے جس کے آگے تمہارے شاعری کے دیوان جواب دے جاتے ہیں۔ جبکہ یہ شخص جو قرآن پیش کر رہا ہے، نرا اُمی ہے اور کبھی شعر کہنا تو دور کی بات، شاعری کی مجلس کے آس پاس کبھی نہیں دیکھا گیا۔

چنانچہ عربوں نے صاف جان لیا، یہ بات ان کے بس میں نہیں۔ الہامی کلام یا تو دنیا میں ہو نہ۔ لیکن اگر ہے، اور ہوتا ہے، تو اُس کلام کو ٹھکرانے کی کیا وجہ جو الہامی کلام کے خصائص رکھنے میں سب سے بڑھ کر ہے؟

قرطبی﷫ نے اپنے مقدمۂ تفسیر میں قرآنی کلام کے اعجاز کے دس پہلو بیان کیے ہیں۔ یہاں ہم ان کونہایت اختصار سے ذکر کرتے ہیں:

1.      اس میں کلام کی بُنتی ایسی ہے کہ کلامِ عرب میں ایسی اعلیٰ بُنتی پائی ہی نہیں جاتی۔ اس میں وزن ہے تاہم شعر کی طرح قافیہ نہیں ہے۔ اتنا موزون ہونے کی وجہ سے وہ لوگ اس کو شعر سے تشبیہ دیتے تھے۔ لیکن خود انہی کے اربابِ ادب مانتے کہ شعر وہ چیز نہیں جو اس کا مقابلہ کرے۔ ولید بن ربیعہ نے ندوۂ قریش کی بھری مجلس میں یہ کہا کہ وہ ان میں سب سے بڑھ کر شاعری اور اس کی اصناف سے واقف ہے، لیکن محمدﷺ جو کلام پیش کر رہے ہیں وہ کوئی اور ہی چیز ہے۔ آخر جب قوم کی طرف سے اصرار ہی ہوا کہ حج پر آنے والے قبائل کے آگے کچھ تو کہنا ہے۔ تو ولید نے کہا: بس یہی کہا جا سکتا ہے یہ کوئی جادو اثر چیز ہے۔

2.    اس کا اسلوب اچھوتا ہے۔ عرب کےلیے بالکل نیا۔ عرب شعراء و ادباء کے مابین بےشک ایک درجے کا تنوع تھا، اور ایک درجہ تنوع ہوتا ہی ہے، پھر بھی اُن کے کلام میں خاصا کچھ ایک دوسرے سے ملتاجلتا ضرور تھا۔  مگر ایک کلام اپنے اسلوب میں ان سے اتنا زیادہ ہٹ کر ہو کہ کوئی مشابہت ہی دور دور تک نہ پائی جائے، یہ بات وہ صرف قرآن میں دیکھ رہے تھے۔ رسول اللہﷺ نے ایک بار عتبہ کو سورۃ حم السجدۃ کی کچھ آیات سنائیں تو اُس نے تسلیم کیا کہ ایسا کلام اس نے زندگی میں کبھی نہیں سنا۔

3.     جزالت۔ اس کا الٹ ہے رکاکت یعنی کچاپن۔ جزالت کا مطلب: کلام میں کمال پختگی اور پُرکاری؛ جس سے سننے والا جھوم اٹھے۔ پڑھنے والا اپنے منہ کو پُر محسوس کرے؛ اور خالی پن نہ پائے۔ لذت کی گھونٹیں سی آتی محسوس ہوں۔

قرطبی کہتے ہیں: یہ (اوپر مذکورہ) تینوں باتیں بلاغت میں آتی ہیں۔ ابوالحسن اشعری﷫ کہتے ہیں: جس شخص کو کلامِ عرب کے رموز اور اسالیب آتے ہوں وہ قرآن میں لامحالہ اس بات کا اندازہ کرے گا۔

4.     ہر ہر مقام کےلیے ایسی مناسب تعبیرات کہ کوئی نقاد زبان دان کبھی یہ تجویز نہ کر سکا کہ فلاں بات یوں نہیں یوں ہوتی تو اور بھی سجتا۔ حالانکہ ہر شاعر اور ادیب کے کلام میں کہیں نہ کہیں ضرور ایسی باتیں مل جاتی ہیں جو نقد کے دائرے میں آ سکیں۔

5.     غیب کی وہ خبریں جو ماضی میں گزر چکیں، اس میں پورے جزم اور یقین کے ساتھ بتائی گئی ہیں۔  جبکہ وہ ازمنۂ قدیم کے ایسے مقامات ہیں کہ گزشتہ صحیفوں کے علماء ان کی بابت سرگرداں اور محتاجِ تحقیق رہے تھے۔ اہل کتاب نے جو پوچھا، پورے اعتماد کے ساتھ قرآن میں اس کا جواب دیا گیا، باوجود اس کے کہ وہ چن چن کر ایسی باتیں پوچھتے جو ان کے بڑے بڑے عالموں کو نہ آئیں۔

6.     مستقبل کی پیشین گوئیاں اس میں پورے اعتماد کے ساتھ تلاوت کی گئیں۔ حالانکہ کوئی عقل مند آنے والے وقت کی بابت غیر ذمہ داری سے بات نہیں کرتا کہ اگر غلط نکل آئیں تو سب پول ہی کھل جائے گا۔ لیکن قرآن نے دعوے کے ساتھ خبریں سنائیں۔

7.     پھر قرآن کی بہت سی پیش گوئیاں حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئیں۔

8.     پھر اس کی تشریعات کے اندر ایسی ایسی گہرائیاں ہیں کہ اس کے سامنے بڑے بڑے قانون ساز اور اصلاح کار دنگ رہتے دیکھے گئے۔ ایک ایسی منظم اور باہم مربوط شریعت کہ احکام کا اتنا بڑا اکاؤنٹ، نیز زندگی کے ہر ہر مسئلے اور ہر ہر شعبے میں احکام کی اتنی تفصیل، اور ربط ایسا کہ بےجوڑ، کسی کتاب میں پائی ہی نہیں گئی۔

9.     حکمت اور دانائی کا اتنا بڑا ذخیرہ کہ دنیا میں کسی شخص کا کلام اخلاق اور دانائی کا اتنا بڑا اکاؤنٹ پیش نہیں کر سکا۔

10. پھر اس میں تضاد کا شائبہ تک نہیں۔ انسانی ذہن مسلسل ایک حالتِ سفر میں رہتا ہے؛ جس سے اس کے افکار میں ارتقاء آتا ہے۔ ضرور ایک آدمی کسی وقت ایک ایسی بات کرتا ہے کہ بعد میں اس پر کچھ نئے در وا ہوتے ہیں، جس سے اس کے پیش کردہ نظریات میں وقت گزرنےکے ساتھ فرق آتا چلا جاتا ہے۔  ایسے کسی اختلاف سے پاک کلام اُسی ہستی کا ہو سکتا ہے جو مطلق علیم و خبیر ہے۔ اِس (کسی قسم کا تضاد نہ پائے جانے کی) شرط پر صرف قرآن مجید پورا اترتا ہے۔

واضح رہے، معتزلہ اعجازِ قرآن کا مطلب یہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عرب کو قرآن کا توڑ لانے سے بےبس کر دیا تھا۔ اس کو وہ ’’صرفہ‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ گویا قرآن کے اپنے اندر کوئی ایسی بات نہیں کہ اس کی مثل نہ لائی جا سکے، بس ایک خارجی قوت نے عربوں کو ایسا کرنے سے روکے رکھا۔ اہل سنت اس نظریہ کو قبول نہیں کرتے۔  اہل سنت کا اعتقاد ہے کہ قرآن کا اصل اعجاز اس کے اپنے اندر ہے، نہ کہ اس کے خارج میں۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
اوچھے ہاتھ درایت
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اوچھے ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
ابن عباس : تفسیر قرآن چار پہلوؤں سے
مشكوة وحى- علوم قرآن
حامد كمال الدين
22 ابن عباس﷠: تفسیر قرآن چار پہلوؤں ۔۔۔
غصہ مت کرو
مشكوة وحى-
مریم عزیز
17 حدیثِ نبوی ’’غصہ مت کرو‘‘ ار۔۔۔
اللہ کے کلام سے۔ اپریل 2014
مشكوة وحى-
ادارہ
إنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَ۔۔۔
شرح دعائے قنوت
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
رقائق- اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
شرح دعائے قنوت نوٹ: ’’دعائے قنوت‘‘ ایک ایک جملہ کی علیحدہ شرح کےلیے آپ اس لنک پر جا سکتے ہیں۔ عَنِ ۔۔۔
خدا واسطے کی اخوت
مشكوة وحى- فرمايا رسول اللہ ﷺ نے
حامد كمال الدين
(حديث:‏152‏)[1] عن محمد بن سوقة أن رسول الله عليه السلام قال ما أحدث عبد أخا يواخيه في الله إلا رفعه ا۔۔۔
کائنات کا مالک اور مخلوق.. رُوبرُو
مشكوة وحى- توضيح مفہومات
حامد كمال الدين
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّـهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأ۔۔۔
بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعاً کی تفسیر: "جماعۃ المسلمین"
مشكوة وحى- اللہ كے كلام سے
حامد كمال الدين
ایک رکاکت بھری (naïve)  عربی کا سہارا لیتے ہوئے اہل مورد کی جانب سے بار بار ’نکتہ‘ بیان کیا جاتا ہ۔۔۔
حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست
مشكوة وحى-
ادارہ
کتاب کا سبق حاکمیتِ خداوندی.. اجتماعِ انسانی.. اور سیاست إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز