عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
دعوت کا منہج سیاسۃ شرعیۃ والے حصے کو ڈیل نہیں کرتی
:عنوان

اس وقت کی صورتحال کے حوالے سے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم میں کسی ملک کے تحریکی عمل کو کیسے چلنا ہے، یہ نسبتاً ایک مختلف موضوع ہے، اور ہر ملک میں اس کی صورت مختلف ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کو ’منہج‘ کہنا ہی غلط ہے۔ یہ تو ماپ لے کر جوڑا سینے والی ایک بات ہے جو

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

محمدقطبؒ کی کتاب ’’دعوت کا منہج‘‘

سیاسۃ شرعیۃ والے حصے کو ڈیل نہیں کرتی

تنقیحات

ہمارے ایک دوست کو موصول ہونے والا ایک سوال جو ہمارے دوست نے آگے ہماری طرف بھیج دیا:

... صاحب السلام  علیکم دو دن پہلے ... صاحب نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسلامی انقلاب کے لئے اب کسی تیسرے اجتہاد کی ضرورت ہوگی جمہوری طریقہ اور طاقت کے استعمال کا طریقہ ناکام ہو چکا ہے.....اس پوسٹ پر آپ نے ذکر کیا تھا کہ محمد قطب کی "دعوت کا منھج " کا مطالعہ کیا جائے تیسرا منھج بیان ہوا ہے...میں اس کتاب کا مطالہ کر چکا ہوں لیکن کچھ باتیں سمجھ نہیں آئیں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں شاید آپ سمجھا سکیں...

محمد قطب صاحب کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کو عقیدے کی دعوت پر معاشرے کو کھڑا کرنا ہوگا... مطلب پہلے عقیدے کی زبردست دعوت دی جائے اسی سے باقی اعمال اور معاملات میں ایک الله کی عبادت کا شوق پھوٹے گا پھر جو لوگ اسے قبول کریں انہیں جمع کر کے ان کی تربیت کی جائے بالکل نبوی مںھج پہ، جیسے رسول الله نے مکے میں اختیار کیا.... اور پھر اس تربیت یافتہ جماعت کی توسیع ہوگی۔ اس طرح سے یہ جماعت پورے معاشرے کو اسلامی بنانے کی جدوجہد کرے گی اور معاشرے کی زمین کو اسلامی نظام کے لئے تیار کرے گی۔ اس میں اسلامی نظام زندگی کی تڑپ اور پیاس پیدا کرے گی اور طویل عرصے تک یہی کام ہوگا... یہاں تک بات بالکل صاف ہے۔ الجھن اس کے بعد شروع ہوتی ہے.. دو سوال میرے ذہن میں آتے ہیں حامد کمال الدین صاحب سے تو کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوتا شاید آپ اس الجھن کو دور کر دیں... وہ دو سوال یہ ہیں:

1.      پاکستانی معاشرہ ٢٠ کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے... کتنا فیصد معاشرہ تبدیل کرنا پڑے گا تب جا کر اسلامی حکومت کے لئے کوئی آثار نظر آئیں گے ؟

2.      فرض کریں معاشرہ تیار ہے اسلامی نظام کے لئے لیکن اب وہ آخری اقدام کیا ہوگا جس کے ذرے سے اقتدار اسلام پسندوں کے ہاتھ میں آئے گا؟ جمہوری انتخابات اور طاقت کے استعمال کی ناکامی کی بات تو ہو گئی عاطف صاحب کی پوسٹ پر... تیسرا طریقہ کیا ہوگا؟ کیونکہ دعوت ، تنظیم ، تربیت اور معاشرے کی اصلاح تو لازمی ہیں ہر منھج میں.... آخری اقدام پر کچھ روشنی ڈالئے محمد قطب یا حامد کمال الدین صاحب کی فکر کے مطابق...

جزاک الله.. آپ کے جواب کا انتظار رہے گا.

جواب

محمد قطب کی وہ کتاب بھی ایک عمومی لائحۂ عمل دیتی ہے کیونکہ صرف ’’دعوت‘‘ والے حصے سے بحث کرتی ہے۔ سیاسۃ شرعیۃ والا حصہ اس میں آیا ہی نہیں ہے۔ البتہ اس وقت کی صورتحال کے حوالے سے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم میں کسی ملک کے تحریکی عمل کو کیسے چلنا ہے، یہ نسبتاً ایک مختلف موضوع ہے، اور ہر ملک میں اس کی صورت مختلف ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کو ’منہج‘ کہنا ہی غلط ہے۔ یہ تو ماپ لے کر جوڑا سینے والی ایک بات ہے جو ایک ہی شخص کےلیے چند سالوں کے فرق سے مختلف ہو سکتا ہے، کجا یہ کہ اس کو ایک ’دائمی‘ حیثیت دے کر ہر کسی کو ’ٹرائی‘ کروائیں! جہاں تک ’منہج‘ کی بات ہے تو اس میں صرف دعوت ہی کا بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ محمد قطب نے بیان کیا ہے۔ لیکن ’منہج‘ کے ماسوا معاملات میں یہ کتاب آپ کی تشفی نہیں کرائے گی کیونکہ یہ اس کا موضوع ہی نہیں ہے۔ اس کا اندازہ ہمیں صاحبِ تصنیف سے ملاقاتوں کے نتیجے میں الگ سے بھی ہوا۔ لہٰذا کسی الجھے ہوئے سوال میں اس کتاب کو بطور حل پیش کرنا درست نہ ہو گا۔ تاہم آپ کے یہ دوست دوسرے بہت سے نیک لوگوں کی طرح اگر کسی وجہ سے ’منہجِ انقلاب‘ سے متاثر ہیں، تو شاید انہیں بہت ابتداء سے ہماری فریکوینسی frequency    کو سمجھنا پڑے گا۔ ان کے سوالات کے جواب میں، ہم کوئی خاص متعین اعمال جن پر ’سنت‘ ہونے کی نص بھی ہو اور اس وجہ سے اس کو ’منہج‘ سے موسوم کر دیا جا سکے کہ جس میں اب قیامت تک کوئی تقدیم ہو سکتی ہے نہ تاخیر، توجیہ ہو سکتی ہے نہ تبدیل، سرے سے نہیں دیتے۔ کیونکہ ایسی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ جو چیز متعین طور پر ہے اس کا نام ہے دعوت، جس میں ایک معاشرے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے شاید بہت دیر تک ’حکومت‘ میں آنے کا سوال ہی فی الحال بےجا ہو کجا یہ کہ ہم اس کا ’منہج‘ بھی بیان کرتے پھریں اور اس پر معترضین کے جوابات دیتے اور اس کی جزئیات میں بحثیں کرتے رہیں!

پس پہلی اور بنیادی بات تو یہی ہے: دعوت ایسی ایک مستقل چیز اور سیاسۃ شرعیۃ سے متعلقہ ایک ’ماپ لے کر‘ دینے والی (tailor-made) چیز۔ دونوں الگ الگ ہیں۔ ان کو خلط نہ کرنا چاہئے۔

آپ اپنے دوست کے ساتھ ہمارے یہ دو مضمون شیئر کر سکتے ہیں۔[1] دونوں اسی موضوع سے بحث کرتے ہیں۔ لیکن اس کا ویسا جواب جو غالباً آپ کے دوست چاہتے ہیں، ہمارے ہاں سے ان کو نہیں ملے گا۔ وہ انہیں کسی ایسی ہی جگہ سے ملے گا جہاں ’انقلاب‘ کے مدرسہ سے التزام ہو۔ ہم ان اشیاء کو تدبیری امور میں گنتے ہیں جن کی بابت پیشگی زائچے نہیں بنائے جاتے۔ ہر چیز کے آپشنز اس کے وقت پر دیکھے جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ کسی بات کےلیے مجبوری اور اضطرار کی نوعیت بھی موقع پر دیکھی جاتی ہے، پہلے سے طے نہیں ہوتی۔



[1]    ’’اسلامی تحریکی عمل میں چند جذری ترمیمات، سفارشات‘‘۔ ’’کلاسیکل منہج اور انقلابی منہج کا فرق‘‘۔ دونوں مضمون حالیہ شمارہ میں شامل اشاعت ہیں۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز