عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, December 3,2024 | 1446, جُمادى الآخرة 1
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’میری کرسمس‘.. مقاصدِ شریعت یا قربِ قیامت؟
:عنوان

قاعدہ اگر یہی ہے کہ اس آیت میں کافر کے ہر قسم کے فعل پر مبارکباد دینےکا وجوب یا استحباب آتا ہے، ... تو معلوم نہیں حضرت صاحب آیت کے عموم سے شراب پارٹی پر مبارکباد کےوجوب یا استحباب کو کس دلیل سے مستثنىٰ کریں گے!

. احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

میری کرسمس.. ’مقاصدِ شریعت‘ یا قربِ قیامت؟

تنقیحات

قربِ قیامت کیا کیا واقعات نہ ہوں گے!

وَسَيَـعُـــودُ كَمَـــــــــا بَدَأَ غَرِيبًا.. فَطُوبى لِلْغُرَبَاء!!!

فقہاء کے مواقف کو استہزاء کا نشانہ بنانا ایک معمول کی بات۔ کسی ایک آدھ فقیہ نہیں؛ اکٹھے مذاہبِ اربعہ کو!

کون صاحب لتاڑ رہے ہیں فقہائے مذاہبِ اربعہ کو؟   ’کوئی‘ ہونا اس کےلیے کیا ضروری ہے؛ جو بھی کالم لکھ سکتا ہو!

مذاہبِ اربعہ کی غلطی ویسے نکالی کس حوالے سے جا رہی ہے؟ کسی معمولی بات یا کوئی جزئی دلیل مِس miss   کر جانے پر نہیں؛ بلکہ مقاصدِ شریعت ہی کو نہ سمجھ پانے کی بنا پر!

آپ کو معلوم ہے، شریعت کے دلائل یا شواہد کو دو اقسام کیا جاتا ہے: ایک جزئیات اور ایک کلیات۔ جزئیات جیسے ایک خاص مسئلے یا واقعے میں وارد ہونے والی کوئی دلیل۔ یہ کوئی متعین نص ہو سکتی ہے۔ یا شریعت میں وارد کسی متعین واقعے پر قیاس ہو سکتا ہے۔ فقہاء کےلیے اس سے دلیل پکڑنا زیادہ آسان ہوتاہے۔ البتہ کلیات بےشمار ادلہ اور وقائع کے استقراء یا تتبع سے حاصل کیے جاتے ہیں؛ اور یہاں فقیہ کا خوب زور لگتا ہے۔ آپ جانتے ہیں، ’مقاصدِشریعت‘ کا تعلق اسی دوسری صنف سے ہے۔ یعنی یہ ’’کلیات‘‘ میں آتی ہے۔ حق یہ ہے کہ ’مقاصدِ شریعت‘ میں کلام کرنے والے فقہاء بہت کم ہوئے ہیں۔ وجہ یہ کہ اس کےلیے نہایت اعلیٰ علمی پایہ درکار ہے؛ یہ عام فقیہ کے بس کی بات نہیں۔ متاخرین میں سے غزالیؒ، شاطبیؒ، ابن تیمیہؒ، شاہ ولی اللہؒ وغیرہ ایسے کچھ ہی نام ملیں گےجنہوں نے اس مشکل وادی میں چل کر دکھایا ہے۔ زیادہ لوگوں نے، باوجود بڑے فقہاء ہونے کے،ادھر کا بہت زیادہ رخ نہیں کیا؛ کیونکہ وہ اپنے آپ کو اتنے پانی میں نہ سمجھتے تھے۔ رَحِمَ اللہُ امۡرَءًا عَرَفَ قَدۡرَ نَفۡسِہٖ۔

یہ واقعہ صرف قربِ قیامت کےلیے باقی تھا کہ ایک کالم نگار فقہائے مذاہبِ اربعہ کی غلطی اور وہ بھی کسی معمولی بات پر نہیں بلکہ ’مقاصدِ شریعت‘ کو نہ سمجھ پانے کی بنیاد پر نکال کر دکھائے گا... اور اس کا وہ مضمون دھڑادھڑ ’شیئر‘ اور ’ٹیگ‘ ہو رہا ہو گا!

ظاہر ہے اس سے بڑا لطیفہ ہم کریں گے اگر ہم اس کو جواب دینے چل پڑیں اور مقاصدِشریعت سے اس کے ’استدلال‘ کی غلطی کو زیربحث لائیں۔

رَحِمَ اللہُ امۡرَءًا عَرَفَ قَدۡرَ نَفۡسِہٖ۔

کالم نگار کا کہنا ہے، یہ فقہائے (مذاہبِ اربعہ) جو اپنے وقت کے شرکیہ مذاہب اور ان کے مذہبی شعارات سے بیزاری پر مبنی یہ فتاوىٰ دیتے چلے گئے ہیں، یہ فقہاء اپنے اِس عمل سے دراصل اس بات کے ذمہ دار ہوئے ہیں کہ دنیا میں دینِ اسلام نہ پھیل سکے! ورنہ اگر فقہاء اُس دور میں نمازیوں کو بتلاتے کہ اپنا ’’قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ... لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ‘‘ اور ’تبرأتُ من الشرک والکفر‘ کا پڑھنا ذرا موقوف کر کے خدا کا بیٹا کہنے والوں کے ساتھ اُس مزعومہ ’خدا کے بیٹے‘ (معاذاللہ) کا برتھ ڈے کیک کاٹ کر آئیں تو آج اسلام دنیا میں چہار دانگ پھیل چکا ہوتا! اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کالم نگار کی رائے میں، فقہائے مذاہبِ اربعہ کا یہ وتیرہ خود اُن کے دور میں بھی تکبر اور غرور میں آتا تھا؛ البتہ وہ لوگ جو آج غربتِ اسلام کے دور میں بھی فقہاء کے اسی دستور پر باقی ہیں وہ خدا کے ہاں ان تین مبغوض ترین لوگوں میں آئیں گے جن میں ازروئےحدیث  ایک وہ شخص ہے جو تنگدست ہونے کے باوجود تکبر کرتا ہے!

کالم نگار کے خیال میں فقہاء کی نظر نجانے کیوں اس طرف نہ جا سکی کہ سورۃ النساء کی ایک آیت میں ’’تحیۃ‘‘ (آداب تسلیمات) سے متعلق جو ایک بات آئی ہے اس میں (کالم نگار کے مطابق) شرک کا ایک شعار منانے والوں کو اُن کے اِس شرکیہ شعار پر مبارکباد دے کر آنا بھی باقاعدہ طور پر شامل ہے! (قاعدہ اگر یہی ہے کہ اس آیت میں کوئی کافر ہو یا مسلم، اس کے ہر قسم کے فعل اور تقریب پر مبارکباد دینے کا وجوب یا استحباب آتا ہے، قطع نظر اس سے کہ اس فعل کا تعلق کیسے ہی شرک یا معصیت سے کیوں نہ ہو... قاعدہ اگر یہی ہے تو معلوم نہیں کالم نگار کا فتوى شراب کی کسی گرینڈپارٹی میں جانے والوں کو مبارکباد پیش کرآنے کی بابت کیا ہو گا؟ حضرت صاحب آیت کے عموم سے شراب پارٹی پر مبارکباد کے وجوب یا استحباب کو کس دلیل سے مستثنىٰ کریں گے!)۔ چونکہ فقہاء کو سورۃ نساء میں مذکور اِس ’’تحیہ‘‘ کے دائرہ کی سمجھ نہ آئی کہ وہ کہاں تک جاتا ہے (یا جا سکتا ہے!) لہٰذا اللہ کے بندوں (فقہاء) نے اتنی بڑی غلطی کی کہ ایک شرکیہ تہوار پر مبارکباد کو حرام قرار دے کر آیت کے مقصود کو معطل کر بیٹھے!

علاوہ ازیں، سورۃ الممتحنۃ کی آیت 8 (لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّـهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ  ’’جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا‘‘)۔ اس آیت میں مذکور ’’بھلائی اور انصاف کا سلوک‘‘ کو فقہاء ظاہر ہے دنیوی معاملات پر محمول کرتے رہے، یعنی غیرحربی کفار کے ساتھ عام خوشی غمی، تحفہ تحائف، آنا جانا، میل جول اور معمول کا رہن سہن رکھنا اور ان سب معاملات میں ان کے ساتھ ایک نہایت اچھا اور مہربانی کا معاملہ کرنا۔ اور یہ وہ حسن سلوک ہے جو صحابہؓ کے وقت سے لے کر مابعد ادوار تک مسلم معاشروں میں غیرحربی کافروں کے ساتھ ہوتا آیا ہے اور جس سے متاثر ہو کر اللہ کا شکر ہے ڈھیروں کے ڈھیروں کافر اسلام قبول کرتے رہے، اور آج بھی ہم بجا طور پر ان کے ساتھ وہ حسن سلوک رکھنے کے داعی ہیں جو سورۃ الممتحنۃ میں ذکر ہوا... کالم نگار کے نزدیک فقہاء کا اِس ’بھلائی اور حسن سلوک‘ کو دنیوی معاملات تک محدود رکھنا اور اُن کے اعمالِ دین تک کھینچ نہ لے جانا غلط ہے!  یہاں ہمارے دین کے عمومی اصول کہ جہاں تک کفار کے دین اور اعمالِ دین کا تعلق ہے تو ان  سے ہمیں بہرحال بیزاری ہی رکھنی ہے (اگر کوئی حسن سلوک ہے، اور یقیناً ہے، تو اس کا تعلق عام دنیوی امور سے ہی رہے گا)... ہمارے دین کی یہ عمومی ہدایات کہ کفر کے اعمال اور شعارات سے ہماری علیحدگی اور بیزاری برقرار رہے، ’ہیومن ازم‘ کی بھاری خوراکیں لے چکے ذہنوں سے چونکہ محو ہیں... لہٰذا کالم نگار کے نزدیک الممتحنۃ کی اس آیت میں مذکور یہ ’’بھلائی اور مبنی بر انصاف سلوک‘‘ اُس وقت تک مکمل نہیں ہونے کا جب تک ہم دینِ کفر کے کسی مذہبی شعار پر ہی اپنی خوشی ظاہر کر کے نہ آئیں! یہ وجہ ہے کہ ان کے خیال میں فقہائےمذاہبِ اربعہ کا وہ مشہور فتویٰ جس میں وہ اہل کفر کے تہواروں پر تہنیت کو حرام ٹھہراتے ہیں، سورۃ الممتحنۃ میں مذکور ’’حسن سلوک‘‘ کے حکمِ شرعی کے ساتھ متصادم ہے!

اپنے صحافیوں کے ایک طبقے کا گویا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ اور صحابہؓ کے ہاں کفار کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنے کی نوبت آنے سے جو رہ گئی (معاذاللہ)  تو اغلباً اس لیے کہ صحابہؓ کو پالا ہی ایسے کافروں سے پڑا رہا جو حربی (اسلام کے خلاف جنگ کرنے والے) تھے! ورنہ کم از کم کچھ کافر اگر صحابہؓ کے دور میں اور ان کے زیراقتدار خطوں میں ایسے بھی پائے جاتے جو امن کے ساتھ صحابہؓ کے جوار میں رہائش پزیر ہوتے تو آپ دیکھتے صحابہؓ کس طرح (سورۃ الممتحنۃ کی آیت نیز مقاصدِشریعت پر عمل کرتے ہوئے) ان کے مذہبی تہواروں کو رونق بخش بخش کر آتے ہیں!  بس یہ (’میری کرسمس‘ کا) واقعہ اس وجہ سے ہونے سے رہ گیا کہ صحابہؓ کے دور میں غیرحربی کافر کہیں دستیاب ہی نہ ہو سکے تھے! اور جب تک دستیاب ہوئے تب تک مذاہبِ اربعہ رونما ہو گئے تھے! سو سورۃ الممتحنۃ کی اِس آیت پر اکیسویں صدی تک عمل معطل رہا؛ اب کہیں جا کر آپ کو یہ ’حکم شرعی‘ بحال ہوتا ہوا نظر آتا ہے جب ہمارے کچھ جبہ بردار چرچ جا کر پادری کے ساتھ کھڑے کرسمس کاٹنے کی تصویر بنوا کر آتے ہیں! یہ ہے شریعت کی روح کو زندہ کرنا!

ظاہر ہے ہم کالم نگار کو کسی بات کا جواب نہیں دے رہے۔ اور نہ دینا بنتا ہے۔  البتہ یہ تجویز کریں گے کہ وہ اپنے ’مقاصدِشریعت‘ اور اپنے فہمِ سورۃ الممتحنۃ کے ساتھ تصادم کو مذاہبِ اربعہ تک محدود نہ رکھیں۔ بیہقی، مصنف عبدالرزاق اور دیگر کتب میں حضرت عمرؓ کا یہ حکم نامہ آتا ہے کہ مسلمان کفار کے گرجوں میں ان کے تہواروں کے موقع پر نہ جائیں کیونکہ یہ خدا کے غضب کا محل ہیں۔ (یہاں بھی یہی نظر آتا ہے کہ ان کے ساتھ ہمارا حسن سلوک اپنی جگہ حق ہے مگر اس کا مطلب اُن کے مذہبی اعمال کےلیے قربت ظاہر کرنا نہیں ہے)۔  لہٰذا حق بنتا ہے کہ کالم نگار بحق ہیومن ازم دورِصحابہؓ تک کی خبر لیں! اس اصلاح اور نظرثانی کا دائرہ خاصا وسیع کرنا پڑے گا!

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز