|
|
|
|
|
فصل30 رہبانیت ہماری نئی تالیف یعنی دینداری کا ایک ایسا تصور کہ دنیاداری میں پڑنا اور کازارِ حیات میں شریک ہونا آدمی کے حق میں معیوب اور خاص ’مذہبی‘ اعمال تک محدود رہنا لائق ستائش ٹھہرے۔ نصاریٰ کے متعلق بتایا: وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّـهِ (الحدید: 27) رہبانیت (ترک دنیا) تو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا تھا سوائے اللہ کی رضاجوئی کے۔ جبکہ اِدھر بھی کئی ایک طبقے مسلمانوں میں سے اس بدعتی رجحان کا شکار ہوئے۔ یہ بھی ترک دنیا کو نیکی اور تلاشِ خداوندی کا ذریعہ جاننے لگے۔ (ہنگامۂ ہائے زندگی، مسائلِ عمران اور سرگرمیِ معیشت و سیاست کو ہاتھ ڈالنے سے ازراہِ ’دینداری‘ گریز کرنے لگے)۔ ’’رہبانیت‘‘ کا کچھ ذکر شدت پسندی اور دلوں پر وحی کی دھاک کم ہو جانے کے باب میں آگے چل کر بھی آ رہا ہے۔ (کتاب کا صفحہ 471 تا 490)
|
|
|
|
|
|