عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, December 3,2024 | 1446, جُمادى الآخرة 1
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
یہ سب کچھ.. اور ابھی فتویٰ نہیں لگایا!
:عنوان

ایک معیَّن آدمی کے حق میں بس دعائے مغفرت کرنے کو جملہ مسلمانوں کے حق میں حرام اور خود اُس معیَّن شخص کےلیے امکانِ نجات کو معدوم ٹھہرا دیا ہے، کوئی فتویٰ تھوڑی لگایا ہے۔ ’فتویٰ‘ کے سر پر تو بڑےبڑے سینگ ہوتے ہیں، خدا کا شکر ہے آپ نے کبھی وہ نہیں دیکھا

. احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


یہ سب کچھ.. اور ابھی فتویٰ نہیں لگایا!

احوال و تعلیقات

ایک مخصوص سوچ جو ایسے ہر موقع پر لازماً پھوٹ آتی ہے۔ اِس حوالہ سے سوشل میڈیا پر دی گئی ہماری ایک تحریر:

دین سے متمسک نوجوانوں کو بڑے عرصے سے  ایک طبقہ یہاں ’توحید‘ کے نام پر کنفیوز کرتا آ رہا ہے۔ کوئی  دوسرا تیسرا سوال آج مجھے اس مضمون کا موصول ہو رہا ہے کہ ممتاز قادری مرحوم کا جنازہ پڑھ کر کیا ہم نے گناہ تو نہیں کر لیا؟ اس کے حق میں دعائےمغفرت کرنا یا اس کےلیے ’رحمہ اللہ‘ کا لفظ بول دیناکیا صریحاً حرام اور ہمارے عقیدہ کی خرابی کا موجب تو نہیں ہو چکا؟

ظاہر ہے عقیدہ کس کو پیارا نہیں؟!

خاص ان نوجوانوں کے خیال سے جنہیں ’توحید‘ کے نام پر ایسی بحثوں میں الجھایا جا رہا ہے، میں اس پر چند کلمات کہہ دیتا ہوں۔ البتہ اس (کنفیوز کرنے والے) طبقے کی کوئی خدمت کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ وقتاً فوقتاً یہ صریح انداز ہمارے پیجز پر اس طبقہ کی بابت اختیار کیا جاتا رہا ہے۔ قاضی حسین احمد رحمہ اللہ کی وفات پر ہم نے خالصتاً دعائیہ پیرائے میں مرحوم کےلیے خدا سے جنت اور بلندیِ درجات کی دعاء کی تھی۔ (ہمارے فیس بک پیج پر دیا گیا ایک سٹیٹس، جو شاید اب بھی دستیاب ہو)۔ اس پر یہ حضرات عین موقع پر ہمیں یاد دلانا نہیں بھولے کہ دوزخ میں جانے کا بھی امکان تو ہے! ایسے بےرحم لوگوں کے ساتھ آپ کیا بحث کریں گے؟ بھائی یہ آپ کو مسلسل اِس 8 کے ہندسے میں گھمائیں گے: نہ یہ مرحوم کو مشرک کہیں گے۔ نہ یہ اُس کو مسلم مانیں گے۔ نہ یہ تسلیم کریں گے کہ یہ معتزلہ کے ’منزلۃ بین المنزلتین‘ پر ہیں (یعنی ایک آدمی کو نہ مشرک کہنا اور نہ مسلم؛ بلکہ ان ’دونوں کے بیچ میں کچھ‘ ماننا۔ معتزلہ کی ایک معروف بدعت)۔ ’تکفیری‘ کے الزام سے بچنے کےلیے یہ اُس کو ’مشرک‘ کہنے پر بھی معترض ہوں گے، لیکن اس کو ’مسلم‘ کہہ دینے پر سراپا احتجاج بھی ہو جائیں گے! اور پھر صرف اتنا نہیں کہ خود اس کےلیے رحمت اور مغفرت کے الفاظ نہیں بولنے۔ ہمیں بھی اس سے روکنا ہے۔ حرام جو ہے! اُس کےلیے استغفار کر لینے پر آدمی کو ’عقیدے‘ کی باقاعدہ فکر کروا دینی ہے! (شاید آپ جانتے ہوں، ’رحمہ اللہ‘ کے خلاف یہ تحریک کہاں تک پہنچتی ہے اور مختلف ادوار کے کیسےکیسے شہداء و صالحین اس کی زد میں آتے ہیں)۔  سب کو سورۃ توبہ کی ایک آیت کا مصداق ٹھہراتے ہوئے!

حیرت یہ کہ دلیل سورۃ التوبہ کی آیت مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يَسْتَغْفِرُ‌وا لِلْمُشْرِ‌كِينَ سے جو ایسے بدکاروں کےلیے استغفار کو حرام ٹھہراتی ہےجو صاف مشرک ڈیکلیئر ہو چکے اور جو قطعی طور پر ملت سے خارج ہیں۔ دلیل وہاں سے۔ اور اس کا اطلاق اُن بھلے لوگوں پر جن کو یہ خود بھی مشرک ڈیکلیئر کرنے پر تیار نہیں! بحث یہ کہ اُس بھلے آدمی کے پاس (ان لوگوں کے خیال میں) کوئی عذر نہیں بچ گیا تھا۔ بھئی اگر عذر نہیں بچ گیا تو کرو بسم اللہ، اس کو ’وہ‘ کہہ دو جس کےلیے استغفار شریعت میں حرام ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ جرأت بھی نہیں۔ ’احتیاط‘ اس قدر دامن گیر ہے کہ اس کو ’وہ‘ کہے بغیر ہی اس کےلیے استغفار حرام ٹھہرا دینا ہے! آخر اس بات کی دلیل؟ آیت کوئی اور بات کرتی ہے: ایک شخص جو مشرک ہے۔ آپ ایک اور بات کرتے ہیں: ’ہم نے تو اس کو مشرک کب کہا ہے‘! تو پھر یہ کوئی اور شخص ہوا۔ ’وہ‘ تو نہ ہوا جس کی بابت آیت بات کرتی ہے۔ آیت ہے مشرک کے بارے میں، یعنی کافر۔ مشرک آپ اُس کو کہتے نہیں۔ لیکن حکم اُس کا عین وہی جو آیت میں ایک (ڈیکلیئرڈ) مشرک کےلیے آیا ہے! آپ کو اِدھر سے پکڑیں، آپ اُدھر چلے جاتے ہیں۔ اُدھر آپ کو مرحبا کہنا چاہیں آپ اِدھر گھوم آتے ہیں۔ حکم نہیں لگانا، چھوٹ دینی ہے (بعد اس کے کہ اس کا کوئی عذر باقی نہیں رہ گیا تھا!)۔ اور (یہ چھوٹ مرحمت فرما رکھنے کے بعد) پکڑ اس کی وہ کرنی ہے جو حکم لگے (ڈیکلیئرڈ) شخص کی کی جاتی ہے (کسی پر ’مشرک‘ کا حکم لگانے کا مطلب ہی یہ کہ: اس کو بطور مسلم ملی رہنے والی چھوٹ ہمارے یہاں اب ختم ہو چکی)!

یعنی ’حکم‘ لگانے کو تو (بظاہر) سکِپ skip  کرنا ہے۔ جوکہ ان (باقی ماندہ) احکام کی طرف جانے کا اصل دروازہ ہے۔ البتہ (’حکم‘ لگانے والی جگہ سے ایک بڑی چھلانگ بھرتے ہوئے اور پیر زمین کو نہ لگنے دیتے ہوئے) وہاں جا پہنچنا ہے جہاں حکم لگانے کے بعد ہی پہنچا جاتا ہے! یعنی ایک حکم لگ جانے کے لوازم کو بغیر وہ حکم لگائے ہی لازم کر دینا اور باقاعدہ لوگوں کو ان (لوازم) کا پابند کرتے پھرنا!!! ایسے لطائف بھی یہاں ہوتے ہیں! کوئی پوچھے، اس کی بنیاد؟ فرمائیں گے، میں اس کےلیے کوئی عذر جو نہیں پاتا! ویسے مہربان اتنا ہوں کہ آپ نے دیکھا میں نے اُس پر ’مشرک‘ کا حکم تھوڑی لگایا ہے!  میں نے تو اُسے مشرک قرار دینے سے پہلے اُس پر صرف وہ احکام لگا دیے ہیں جو مشرک قرار پانے کے بعد ہی اُس پر لگنے کے تھے!

مختصراً، اُس ایک حکم کو زبان پر لانے سے پرہیز ہے جس پر (شرعاً) ان تمام احکام کا انحصار ہے جو یہ فر فر لگاتے ہیں!

کافر کہے بغیر ہی تمام احکام آدمی پر کافروں والے لگادو، نہ آپ پر ’تکفیری‘ ہونے کا گناہ آیا اور نہ اُس بیچارے کے احکام ’مسلمانوں‘ والے[1] رہے!  بس اس کےلیے اتنی سی علمی بےقاعدگی مطلوب ہے کہ وہ ایک لفظ مت بولو جس پر باقی سب لفظوں کا انحصار ہے!!! کسرِ نفسی اور فراخدلی بھی رہی:  بہت سارے حکم لگا کر بھی ابھی یہ کوئی ’حکم‘ نہیں لگا رہے ہوتے! ایک معیَّن آدمی کے حق میں بس دعائے مغفرت کرنے کو جملہ مسلمانوں کے حق میں حرام اور خود اُس معیَّن شخص کےلیے امکانِ نجات کو معدوم[2] ٹھہرا دیا ہے، کوئی فتویٰ تھوڑی لگایا ہے۔ ’فتویٰ‘ کے سر پر تو بڑےبڑے سینگ ہوتے ہیں، خدا کا شکر ہے آپ نے کبھی وہ نہیں دیکھا!

*****

اسی پوسٹ کے نیچے ہمیں موصول ہونے والا ایک سوال:

یہ... حضرات ایک اور پراپیگنڈہ بھی فرماتے ہیں کہ رحمہ اللہ کہنے والے اور جنازہ پڑھنے والے لوگ یہ 'حرکتیں" مصلحت کے باب میں کرتے ہیں۔ یعنی ان کا گمان ہوتا ہے کہ اصلاََ یہ لوگ بھی "وچوں" 'وہ' ہی سمجھتے ہیں جو یہ لوگ سجھتے ہیں لیکن سیکولرز کے خلاف محاذ کی مصلحت کی وجہ سے کسی کو شہید قرار دے رہے ہوتے ہیں کسی کو رحمہ اللہ ۔ یہ ہمارے حق میں ان کا سوء ظن نہیں حسن ظن ہوتا ہے !!!! اور ہم سادے لوگ اس قسم کی "مصلحت" جن کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی کہ جس کے تحت کسی کو "شہید" قرار دیا جا سکتا ہو۔ شہید کی ایک اور قسم "مصلحتاََ شہید" !!! ویسے مصالح کا یہ "استعمال" بھی فقہ کا ایک نیا باب بن سکتا ہے۔                    https://goo.gl/Ltmlau

جواب:

یعنی زندہ اور اِن کے اپنے دور میں موجود لوگوں کی بابت اِن کی افسانہ نگاری کا یہ حال ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جانا چاہئیے جب یہ ابن تیمیہ وغیرہ ایسی گزری ہوئی شخصیات کو کسی موضوع پر اپنی تائید میں لے کر آتے ہیں اور اس میں یہ جمہور علمائےتوحید کے موقف سے ہٹے ہوتے ہیں!

کوئی پوچھے یہ بات اُن لوگوں نے اپنے ’باطنی‘ عقیدہ کی بابت اِن حضرات کو خود بتائی ہے یا یہ ان کی خودساختہ ترجمانی ہے؟

اس طرزِعمل سے مجھے اہل کوفہ کی وہ افسانہ گری یاد آجاتی ہے جو وہ اہل بیت کی غیرموجودگی میں ان کے ’بی ہاف‘ پر کرتے تھے۔ اہل بیت کی وہ بالکل واضح بات جو ان خودساختہ ترجمانوں کے پھیلائے ہوئے افسانوں کے خلاف پڑتی، کسی ’نادیدہ مصلحت‘ کے کھاتے میں ڈال کر ’آئی گئی‘ کر دی جاتی اور ’’اصل بات‘‘ وہی باور کرائی جاتی جو یہ (خودساختہ ترجمان) اہل بیت کی بابت اُن کی غیرموجودگی میں لوگوں کے اندر پھیلاتے رہے تھے۔ غرض پورا ایک باطنی منہج یہاں سے نکل آیا: اہل بیت خواہ قسمیں اٹھا لیں، سادہ لوح پیروکاروں کو پوری عقیدت کے ساتھ اس کا اعتبار کرنے سے انکاری ہو جانا ہو گا اور اس کی ’تفسیر‘ اہل کوفہ کے ہاں جا کر ڈھونڈنا ہو گی!

Top of Form

 

 

 

 

 

 

 



[1]   ’’مسلمانوں والے‘‘ کچھ موٹےموٹے احکام  جو بعض احادیث میں بصراحت بیان ہوئے: جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں چلنا (اُس کےلیے دعائے مغفرت)۔ وہ سلام کہے تو اس کا جواب دینا (ایک حدیث میں: اس کو از خود سلام کہنا)۔ بیمار پڑے تو عیادت کرنا۔ وہ تمہاری دعوت کرے تو اسے قبول کرنا۔ چھینک لے تو اُسے یرحمک اللہ کہنا۔ مشورہ مانگے تو اسے خیرخواہی والا مشورہ دینا۔ مدد مانگے تو اسے مدد دینا۔  (یہ سب کچھ ظاہر ہے استطاعت سے مشروط ہے)۔ غرض ایک بھرپور سماجی قربت ویگانگت۔

[2]   ایک آدمی کی مغفرت کا اگر امکان ختم نہیں ہے تب تو ظاہر ہے ہم اللہ سے یہ منت سماجت کر سکتے ہیں کہ یہ آدمی اس فریق میں سے ہو جسے نجات ملے گی۔  شریعت ہمیں ایسے ہی آدمی کےلیے بخشش مانگنے سے روکے گی جس کی بابت خدا نے نجات کا امکان ہی ختم کر ڈالا ہو۔ یعنی جب ایک بات کا امکان ہی نہیں تو اس کےلیے دعاء کیسی؟ یہ ہے ’مشرک‘ ڈیکلیئر کر دیے گئے شخص کےلیے دعائےمغفرت سے ممانعت۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز