مولانا حافظ عبدالحمید ازہر کا سانحۂ وفات
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
موتُ العالِم موتُ العالَم
راولپنڈی کی
معروف علمی شخصیت، علمائے اہلحدیث میں ایک معتبر نام
حافظ
عبدالحمید ازہر وفات پا گئے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ
آپ اُس دور میں جامعہ اسلامیہ
مدینہ منورہ کی علمی فضاؤں سے بہرہ یاب ہوئے جب شیخ ناصرالدین البانی ایسے نوابغ
جامعہ میں مدرس تھے۔ ایک خاموش طبع، کتابوں میں گم، خوش مزاج، بذلہ سنج، مسلکی
تعصب سے دور، حدیث اور عربی تکلم سے خصوصی شغف رکھنے، خطبہ مختصر اور قرآن کو ڈوب
کر پڑھنے والی شخصیت۔ راولپنڈی میں ہمیں بھی کچھ دیر (سن 85،86) ان سے حدیث پڑھنے
کا شرف حاصل رہا۔ ہمارے پہلے ترجمہ (اہل سنت فکروتحریک) میں ان کی اصلاح و رہنمائی
میسر رہی۔ اللہ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائے۔ (مدیر ایقاظ)
|
|
|
|
|
|