جنرل گل کی وفات پر اظہارِ تعزیت
ادارہ ایقاظ
آئی
ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر، جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی وفات پر، یہ بیان ہمارے سوشل
میڈیا فورَمز پر دیا گیا:
حمید گل
کی رحلت کے ساتھ
معاصر جہادی
تاریخ کا ایک بڑا باب اختتام کو پہنچا
یہ وہ
آدمی تھا جس کو دیکھ کر لگتا تھا
کہ ضیاء
الحق ابھی زندہ ہے!
*****
جس دن ہمارا یہ لبرل میڈیا تاریخ کے
ڈسٹ بن میں جا پڑے گا، اور وہ دن ان شاءاللہ دور نہیں
اُس دن تاریخ کے صفحے پر یہ بھی درج
ہوگا
کہ:
’عالمی توازن‘ کو اس کی اوقات میں
لانے ایسے ایک طویل عمل کے اندر ’’مسلمان‘‘ فیکٹر کی واپسی ان دو آدمیوں اور ان کے
رفقائے کار کے ہاتھوں شروع ہوئی:
ضیاء الحق اور حمید گل ۔
رِحِمَھُمَا اللہُ رحمۃً واسعۃ۔