عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, December 4,2024 | 1446, جُمادى الآخرة 2
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-09 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
بالاکوٹ میں اسلامی جمیعت طلبہ کا احیائےدین کیمپ
:عنوان

. احوال :کیٹیگری
محمد زکریا خان :مصنف

مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے!

بالاكوٹ ميں اسلامى جمعيت طلبہ پنجاب كا

"احيائے دين كيمپ"

محمد زکریا خان

مدير ايقاظ نے اس كيمپ ميں  چار روز تك قيام کيا۔ چار موضوعات پر  لكچر ہوئے۔ جس كا مختصر احوال پيش خدمت ہے۔

    شمالى علاقہ جات كى طرف جاتے ہوئے ہم عمداً بالا كوٹ ميں ضرور ٹھہرتے ہيں۔ اكتوبر 2005ء كے تباہ كن زلزلے كے بعد سے يہ ہمارا معمول رہا ہے۔ ہم نے زلزلے كے دنوں ميں يہاں جماعت اسلامى كے ساتھ مل كر امدادى كاموں ميں بھى شركت كى تھى۔ زلزلے كى تباہ كارياں زميں ميں مكمل دھنسى اونچى اونچى عمارتيں اور زلزلے كے بعد افٹر شاكس سب ہمارى آنكھوں ميں سمائى ہوئے ہيں۔ وہ سچى كہانياں جو بالا كوٹ ميں زلزلے كے دنوں ميں ہم نے سن ركھى ہيں اور وہ معجزات بھى جن ميں كئى ہستياں جو ملبے ميں پھنس گئى تھيں اور پھر خدا كے حكم سے با سلامت آج ہمارے درميان موجود ہيں سب ہميں كھنچ كھنچ كر يہاں لے آتى ہيں۔ يہ سرزمين جس نے شہدائے بالا كوٹ كے كارنامے ديكھے زلزلہ زدگان كا صبر ديكھا اور وہ ناقابل فراموش واقعات ديكھے جس ميں سينكڑون لوگ جن كے زندہ بچ جانے كى ايك كرن بھى اہل خانہ كے لرزتے دلوں ميں نہ رہى تھى وہ آج مكمل تندرستى كے ساتھ ہمارے درميان موجود ہيں۔ ان ہى يادوں كو تازہ كرنے كے ليے ہم بالا كوٹ جاتے ہيں كبھى كسى بہانے تو كبھى كسى بہانے۔

   اس مرتبہ بالا كوٹ جانے كا سبب نہايت قيمتى تھا۔ اسلامى جمعيت طلبہ جامعہ پنجاب نے بالاكوٹ ميں جماعت اسلامى كے عارضى دفتر ميں سات روزہ تربيتى كيمپ منعقد كر ركھا تھا۔ اس تربيتى كيمپ كا عنوان بھى نہايت جاذب نظر تھا۔ احيائے دين كيمپ۔ اسلامى جمعيت طلبہ موسم گرما كى تعطيلات ميں دسيوں تربيتى كيمپ مختلف شہروں ميں منعقد كرتى ہے۔ احيائے دين كيمپ جامعہ پنجاب كے اُن منتخب طلبہ كیلئے ركھا گيا تھا جو "اميد واران" كے مرحلے ميں ہيں۔

   مدير ايقاظ نے يہاں چار موضوعات پر لكچر دينے تھے: جديد افكار كا تنقيدى جائزہ۔

الجہاد فى الاسلام۔ امت كى يادداشتيں۔ اور دعوت اور اس كے تقاضے۔

  اس كيمپ كا انعقاد ناظم اسلامى جمعيت طلبہ جامعہ پنجاب برادرم اسامہ نصر نے كيا تھا۔ آپ كے ساتھ تعاون كيا تھا محترم جناب حافظ فرحان احمد نائب امير جماعت اسلامى سرگودھا اور مقامى سطح پر انتظامات كا فريضہ ناظم جمعيت بالا كوٹ برادرم عثمان مياں نے انجام ديا تھا۔ مدير ايقاظ كے ذمہ تو شام كے لكچر تھے صبح كى مجالس جماعت اسلامى كے اراكين انجام ديتے تھے جنہيں "مربى" كہا جاتا ہے۔ جماعت اسلامى كے مربيوں ميں محترم جناب زاہد اقبال بھى شامل تھے جو اس کیمپ میں شریک ہوئے۔ محترم زاہد اقبال اسلام آباد سيكٹر اى اليون ٹو سروس روڈ پر واقع ايك اسلامى مركز "جامع مسجد قرطبہ" كے منتظم بھى ہيں۔ عشاء كے بعد كھانے كے دوران ميں محترم زاہد اقبال كے ساتھ دلچسپ گفتگو ہوتى۔ بہت سے اشكالات زير بحث آتے اور مدير ايقاظ كے پُر مغز اضافوں كے ساتھ ہمارے بہت سے اشكالات رفع ہو جاتے۔ و للہ الحمد

   جيسے كہ ہم نے اوپر بيان كيا ہے صبح كى مجالس اسلامى جمعيت طلبہ كے اپنے درميان ہوتى تھيں۔ جماعت اسلامى كے مربى حضرات صبح كى مجالس كى سر پرستى ضرور فرماتے تھے ليكن يہ طلبہ كى تخليقى صلاحيتوں كو مہميز دينے كے ليے خاصى آزادانہ ہوتى تھيں۔ شام كے لكچر جن كے ليے مدير ايقاظ كو دعوت دى گئى تھى اس سارے كيمپ كا ماحاصل رہے ہيں۔ پہلے روز كا لكچر تھا "جديد افكار كا تنقيدى جائزہ"

  اس لكچر ميں لادينيت (سيكولرزم) مغربى جمہوريت اشتراكيت، لبرلزم، قوميت وطنيت اور انسان پرستی (ہيومنزم) زير بحث آئے۔

  دوسرے لكچر كا عنوان تھا "الجہاد فى الاسلام" اسكے تحت مدير ايقاظ نے جہاد كى غرض و غايت مفہوم جہاد پر اشكالات پر سير حاصل بحث كى۔ اسكے علاوہ جہاد دفع (جب مسلمانوں كے ملكوں پر بيرون سے حملہ ہو) خلافت كے بغير جہاد كا حكم اور قومى نوعيت كے جہاد پر تفصيلى بات ہوئى۔ اس غلط فہمی کا بطور خاص ازالہ کیا گیا کہ کفار کے ساتھ جنگ میں جہاں مسلمان اپنی کچھ نارسائیوں کے باعث نفاذِ شریعت کی پوزیشن میں نہیں، وہاں کفار اور کفر کے ساتھ انکی جنگ کو ’قومی جنگ‘ یا ’جہاد حریت‘ وغیرہ کے کھاتے میں ڈال کر ’جہاد فی سبیل اللہ‘ کے سٹیٹس سے محروم کر دیا جائے اور ’اعلائے کلمۃ اللہ‘ سے بھی اسکا کچھ تعلق ماننے سے انکار کر دیا جائے۔

  تيسرے دن كے لكچر كا عنوان تھا "امت كى يادداشتيں۔" اس ميں مدير ايقاظ نے بتايا كہ امت محمديہ پہلى سارى امتوں سے بہتر ہے۔ اس امت كے اثرات عالمگير ہيں۔ يہ واحد امت ہے جس نے ربع معمور كے بيشتر حصوں سے شرك كو ختم كيا۔ بت کدے ويران ہوئے۔ اس امت كے ركھوالوں نے بتوں كو پاش پاش كيا۔ يہ نہيں كيا كہ آستانوں كے نئے مجاور بن كر اپنى آمدنى بڑھاتے۔ بت کدوں كو برقرار ركھنے كى بڑى سے بڑى آفر كو نہ صرف اس امت نے ٹھكرا ديا بلكہ انہيں توڑنے كے ليے اگر مشركين نے سپاہ فراہم كر لى تو اس سے بھڑ گئے۔ اپنى جان جان آفريں كے سپرد كر دى مگر غير اللہ كى چلنے نہيں دى۔ مدير ايقاظ نے اس غلط فہمى كا ازالہ كيا جو استعمارى ذہنيت نے پيدا كى ہے كہ يہ امت محض چند عشروں تك اصل اسپرٹ پر رہى۔ بعد كے زمانے شاہى فرماں روى كے تھے جيسے دنيادار ملوك ہوتے ہيں۔ معزز لكچرر نے اس خيال كو واقعے كے بر عكس بتايا۔ امت كے پہلے تين عشرے بلا شبہ باقى پندرہ سو سالہ مدت دراز سے دينى اسپرٹ كے لحاظ سے بڑھے ہوئے ہيں۔ ہاں اس كے بعد كى تاريخ ميں بھى ملوك فيصلے شريعت سے ہى كرتے تھے۔ خواتين كى عزت اور آبرو خلافت راشدہ كى طرح محفوظ تھى۔ مسلم ہستى ويسى ہى محترم سمجھى جاتى تھى جيسے خلافت راشدہ ميں اغيار كے ہاں بھى اور ملوك كے ہاں بھى۔ قانون كا اول و آخر ماخذ كتاب و سنت تھى۔ اينگلوسيكسن يا فرانسيسى لاء كسى ايك اجنبى قانون كا شائبہ تك ہمارى عدليہ يا قضاة كے ہاں نہ پايا گيا۔ استعمار سے پہلے كا تمام عرصہ شريعت كى سربلندى اور امت كى عزت كا زمانہ رہا ہے۔ ہاں ذاتى حيثيت سے ملوك كے ہاں شاہانہ طور طريقے اور گاہے بگاہے ظلم كے واقعات ضرور مل جاتے ہيں۔

   مدير ايقاظ نے كہا كہ امت كى يادداشتيں ايسى ہيں كہ اس كا بہت كم حصہ قابل التفات نہيں۔ ہمارا كل تك كا ماضى ايسا ہے كہ اس سے ہم اپنا مستقبل كشيد كر سكتے ہيں۔

ہوتا ہے جادہ پيما پھر كارواں ہمارا

    چوتھے روز كا عنوان تھا "دعوت اور اُس كے تقاضے"

   يہ اس سمر كيمپ كا آخرى لكچر تھا۔ دعوت كى غرض و غايت دعوت كا اسلوب اور دعوت كى اہميت اس لكچر كا سير حاصل تھا۔ بتايا گيا كہ جب اس امت كے پاس خير كثير ہے تو اسے دوسروں تك پہچانے ميں امت نے بخل سے كام نہيں ليا۔ اگر چہ مدينہ منورہ ميں مسجد نبوى ميں نماز پڑھنا باقى تمام مساجد سے افضل ہے سوائے مسجد حرام كے اِس كے باوجود صحابہ كرام نے مدينے كو دعوت اسلام كى وجہ سے خيرباد كہا۔ كوئى جاوا جا بسا تو كوئى سمر كند۔ كسى نے تركستان كو دين كا گہوارا بنايا تو كسى نے ہندوستان كو۔ تھمتا تھا نہ كسى سے سيل رواں ہمارا۔

   داعى كیلئے لازمى ہے كہ وہ اپنى دعوت كے مضمون كا علم ركھتا ہو۔ جنہيں دعوت پہنچا رہا ہے ان سے مانوس ہو۔ دعوت كى اولويات اور دين كے مسلمات سے آگاہ ہو۔ اپنے زمانے كے لحاظ سے دعوت كے تدريجى عمل سے واقف ہو۔ لٹھ مارى اور مناظرانہ انداز تكلم سے كوسوں دور ہو۔ اور دعوت قبول كرنے والوں كو مسلمانوں كى اجتماعى قوت كے ساتھ جوڑنا جانتا ہو۔

  لكچر كے اختتام پر پُر رونق ہال اللہ اكبر كے فلك شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ دور ناگا پربت كى برف پوش پہاڑياں اللہ اكبر كى صدا سے پگھلى جا رہى تھيں۔ آب رواں سيلاب بن كر واديوں كو سيراب كرنے لگا۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز