عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-05 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
معافی مانگنا سویڈن کا سعودی عرب سے!
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

رزمِ حق وباطل ہو تو فولاد ہے مومن

معافی مانگنا سویڈن کا سعودی عرب سے!

عائشہ جاوید

بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے احباب بخوبی آگاہ ہوں گے کہ گزشتہ ستمبر سویڈن کی حکومت  کی زمام کارجس پارٹی کو ملی اسکا مشن feminist policy کا علمبردار بننا تھا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی تب دیکھنے میں آئی جب انکی وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے سعودی بلاگر رائف بدوی کو ٹویٹر پر شعائر اسلا م کا تمسخر اڑانے، دین اسلام سے برءات ظاہر کرنے اور لبرل نظریات کا پرچار کرنے  کوڑوں کی سزا اور ۱۰ سال کی قید کو آزادیء اظہار کے خلاف  ظلم سے تعبیر کیا ۔ محترمہ نے محض اس پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ سعودی عدالتی نظام ہیومن رائٹس کے برخلاف ہے اور عورتوں کو معاشرے میں پسپا کر کے رکھا جاتا ہے ۔

سعودی حلقوں نے اسکو اسلام پر دشنام طرازی تصور کرتے ہوئے سویڈن کی وزیر خارجہ کو عرب لیگ کے اجلاس میں خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر سویڈن نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے کے معاہدہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمال شان بے نیازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی حکام نے اس فیصلے پر کوئی ردعمل دکھانے کی بجائے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور سویڈن کے بزنس مین حضرات کو ویزا دینے پر پابندی عائد کر دی ۔ معاملہ یہاں پر ختم نہیں ہوا بلکہ تما م GCC ممالک نے اتفاق رائے کرتے ہوئے بلاد الحرمین کیساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کی اسلام دشمنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملک کےاندرونی معاملات میں مداخلت کو تمام جی سی سی ممالک کی خود مختاری پر  حملہ تصور کیا جائے گا ۔مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ شریعت اسلامی افراد کے حقوق، جان ، مال اور عزت کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہےلہذا سویڈن اسلام کے حوالے سے کوئی بیان دینے سے پہلے زبان کو لگام دے !

 OIC نے بھی رسمی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن غیرذمہ دارانہ اور متعصب  بیانات دیکر دوسرے ممالک کو اخلاقیات کا درس دینے اور ان پر لیبل لگانے سے گریز کرے ۔

مزید برآں کبار علماء کی کونسل نے اس واقعہ کی بابت کہا کہ سعودی ریاست کو اپنے عدالتی نظام پر فخر ہے جسکا مصدر قرآن و سنت ہے اور جہاں انسانی جان و مال کا تقدس محفوظ ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ فہد بن سعد الماجد نے کہا کہ ایسے واقعات ہمیں اپنی اقدار سے جڑا رہنے میں ممد ثابت ہوتے ہیں اور بلاد الحرمین امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے جس کو اللہ نے حجاج ومعتمرین کی ضیافت کیلئے منتخب کیا ۔

سویڈن کو جب غبارے سے ہوا نکلتی محسوس ہوئی اور خود اسکی اپنی کمپنیوں نے  سعودی بائیکاٹ کے نتیجے میں معاشی نقصان کا کہرام مچایا تو اپنے تجارتی اور معاشی بقاء کے لالے پڑ گئے کہ پچھلے سال  قریبا ڈیڑھ بلین کے لگ بھگ برآمدات سعودی عرب کے ساتھ طے ہوئی تھیں اور اب یکلخت پورا مشرق وسطی متحدہ محاذ بنائے کھڑا تھا ! سفارتی روابط کی کاوشیں ناکام ہوئیں۔ نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ سویڈن کے شاہ کارل گوسٹاف نے اپنے خاص مندوب Bjorn Von Sydowکے ہاتھ اپنا اور وزیر اعظم سٹیفن لووفن کا تحریری معافی نامہ بھیجا  کہ ہم دونوں ممالک کے تعلقات کی بہت قدر کرتے ہیں اور اس دراڑ کو مزید گہرا کرنے کے خواہش مند نہیں اور مقصد اسلام جیسے عظیم مذہب پر تنقید کرنا ہرگز نہیں تھا۔

We apologize if we have acted in such a manner that it has been understood that we have somehow downgraded Saudi Arabia as a nation. That has never been our intention and we have not done that

وزیر خارجہ کو بھی اپنی زبان درازی پر معافی مانگنا پڑی تب کہیں جا کر سعودی عرب تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوا۔ واضح رہے کہ یہ کسی سوشلسٹ حکومت کی جانب سے ایک ڈکٹیٹر بادشاہ کو نہیں بلکہ ایک بادشاہ کی طرف سے دوسرے بادشاہ سےمعافی مانگی گئی تھی اور مندوب وہ شخص تھا جس کو سویڈن کے بادشاہ کی غیر موجودگی میں regent بنایا جاتا رہا ہے !

اسلامی اقدار پر نکتہ چینی کرنے والے مغرب کیلئے امید ہے یہ ایک سبق آموز واقعہ ثابت ہو گا اور آئندہ بیانات میں وہ ایسا کرنے سے اجتناب کریں گے۔ اس بارے میں سعودی فرمانروا کا سخت ردعمل اور عالم اسلام کا انکی حمایت کرنا یقینا قابل صد تحسین ہے ۔ دعا ہے کہ امت محمد دین اسلام پر ہونے والے ہر ہر حملہ کے مقابل ایسی ہی سیسہ پلائی دیوار بنی نظر آئے تاکہ دشمن ہماری جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کا متحمل ہی نہ ہو پائے !

حوالہ جات:

1.             Washington Post: How Saudi Arabia turned Sweden’s human rights criticisms into an attack on Islam   http://goo.gl/v58Gax

2.             Zawiyah: Full GCC solidarity with Saudi Arabia in spat with Sweden   http://goo.gl/SoXVAi

3.             Senior scholars defend KSA’s Islamic laws http://goo.gl/bwLfy1

4.              Sweden Surrenders to Saudi Arabia  http://goo.gl/FqquyM

5.              Diplomatic row: Sweden says sorry  http://goo.gl/kIufLK

(ختم شد)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(بقیہ از صفحہ 38: بی بی سی کی جانبداری)

ہيں۔حتٰى كہ وسعت اللہ خان صاحب تك جھنجھلا اُٹھتے ہيں كہ :‘‘ويسے يہ ہو كيا رہا ہے؟‘‘[1]

ويسے جو بھى ہو رہا ہےٹھيك ہى ہورہا ہے۔ امريكہ اور  عرب ممالك نے جو فصل روس كیخلاف سرد جنگ كے دوران بوئى تھى يہ سب اسى  كا پھل ہے۔ چاہے وہ داعش ہو القاعدہ ہو يا حوثى۔

ويسے بھى ان جنگوں سے كس كو فائدہ ہے اور كس كو نقصان  يہ بھى پيش نظر رہے ۔ دنيا ميں سب سےزيادہ  اسلحہ  كو ن بنا رہا ہے[2]؟

مشہور داعى ڈاكٹر ذاكر نائيك سے بارہا افغانستان ميں لڑنے والے عرب ’’دہشت گردوں‘‘ كے بارے ميں پوچھا گيا  تو وہ جواب ديتے ہيں كہ:  ’’ميں ان كو دہشت گرد نہيں كہتا؟محض ميں ان كوبى بى سى اور سى اين اين كى خبروں كى بنياد پر دہشت گرد نہيں كہہ سكتا۔ ‘‘

غرض آپ اگر اس ادارہ پر بغور نظر ڈاليں تو  نہ صرف  مغرب كى جانبدارى  بلكہ پاكستان  كى بنيادوں كو كھوكھلا كرنے اور  ہمارے پڑوس ميں لگى جنگ كى آگ كو ہمارے ملك ميں لانے كے لئے ہمارا دشمن  جو ہتھيار استعمال كررہا ہے  ان ميں سے ايك كا نام بى بى سى ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز