عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-05 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
دشمن کا مسلمان پر ہنسنا شرع کو ناپسند
:عنوان

ذرا غور فرمائیے، یہ دنیا کی اجڈ اور گنوار ترین قوم تھی! دِنوں کے اندر کیا سے کیا ہو گئی! یہ ہے ان میں ’’ایک رسول کا مبعوث ہونا‘‘! عقیدہ سے لے کر احکام، اخلاق اور آداب تک ہر چیز سکھائی گئی

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

عَن أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ العُطَاسَ، وَيَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ، فَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ، فَحَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ سَمِعَهُ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَأَمَّا التَّثَاؤُبُ: فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإِذَا قَالَ: هَا، ضَحِكَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ»     (صحیح البخاری رقم 6226)

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے، رسول اللہ سے:

بندے کا چھینک لینا اللہ کو پسند ہے اور جمائی لینا ناپسند۔ پس جب وہ چھینک لے پھر اللہ کی حمد کرے، تو ہر مسلمان پر جو اس کو سن لے حق ہے کہ اس کےلیے کلمۂ مسرت کہے۔ رہی جمائی تو وہ شیطان کی طرف سے ہے۔ پس چاہئے جتنا ہو سکے اس کو روکے۔ کیونکہ جب وہ ’ہا‘ کرتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔

*****

چھینک آنا اور جمائی لینا بڑی عام سی باتیں ہیں۔ البتہ حدیث میں ان کو ایک غیر معمولی چیز سے جوڑ دیا گیا ہے:  خدا کو ایک چیز کا پسند ہونا۔ اور خدا کو ایک چیز کا ناپسند ہونا۔

اِن احادیث کی شرح میں محدثین کہتے ہیں:

چھینک آنا صحت اور چستی کی علامت ہے۔ یہ اس وقت جب یہ زکام کے باعث نہ ہو:

عَنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الرَّجُلُ مَزْكُومٌ»                           (صحیح مسلم۔ رقم 2993)

سلمہ بن الاکوع سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو سنا، ایک آدمی نے چھینک لی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہا۔ آدمی نے دوبارہ چھینک لی تو آپﷺ نے فرمایا: یہ آدمی تو زکام میں مبتلا ہے۔

نیز یرحمک اللہ کہنے کا حکم اس وقت ہے جب چھینک لینے والا الحمد للہ کہے:

«إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللهَ، فَشَمِّتُوهُ، فَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللهَ، فَلَا تُشَمِّتُوهُ»

(صحیح مسلم۔ رقم 2992، عن أبی موسى)

تم میں سے اگر کوئی چھینک لے اور الحمد للہ کہے تو اس کو یرحمک اللہ کہو۔ اگر الحمد للہ نہ کہے تو اس کو یرحمک اللہ نہ کہو۔

دوسری جانب، جمائی جو مسلمان کےلیے خدا کو ناپسند ہے، طبیعت کے سُست اور بوجھل ہونے کی علامت ہے۔ فرمایا پوری کوشش سے اسے روکو۔ آ ہی جائے تو بھی بھدےپن سے بچو۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے منہ پر ہاتھ رکھ لو:

«إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ، فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ»

(صحیح مسلم۔ رقم 2995، عن أبی سعید الخدری)

جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے، اسے چاہیے وہ (منہ پر) اپنا ہاتھ جما لے؛ کیونکہ (اس طرح کھلے منہ میں) شیطان داخل ہو جاتا ہے۔

حدیث کی شرح میں ابن حجر عسقلانیؒ کہتے ہیں: ’’جمائی کو جس قدر ہو سکے روکے‘‘۔ مثلاً ہونٹ بھینچ لے۔ ’’کیونکہ جب وہ ہا کرتا ہے‘‘ مقصد یہ کہ حدیث میں جمائی لینے والے کی تصویر کشی کی گئی ہے ’’تو شیطان اس پر ہنستا ہے‘‘ یعنی اس کی بگڑی ہوئی شکل پر بغلیں بجاتا ہے۔ ابن ماجہ کی روایت میں: «إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى فِيهِ، وَلَا يَعْوِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَضْحَكُ مِنْهُ» (ابن ماجہ رقم 968) ’’جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لے، اور بھونکنے کی آواز نہ نکالے، کیونکہ شیطان اس پر ہنستا ہے۔ چنانچہ لمبی جمائی لینا ساتھ آواز نکالنا کتے کے بھونکنے کے ساتھ مشابہ ٹھہرایا گیا ہے؛ کیونکہ کتا سر اٹھا لیتا منہ پورا کھول لیتا اور بیہودہ آواز نکالتا ہے۔ چنانچہ ایسی حرکت آدمی پر شیطان ہنسائی کا موجب بنتی ہے۔ آگے چل کر ابن حجرؒ لکھتے ہیں: ابو ہریرہ کی حدیث میں نماز میں جمائی کی بات ہوئی ہے۔ کیونکہ نماز میں شیطان کی اور بھی کوشش ہوتی ہے کہ آدمی کو خراب کرے۔ چنانچہ احتمال یہ ہے کہ نماز میں یہ اور بھی ناپسندیدہ ہو۔ البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ نماز کے ماسوا اوقات میں یہ مکروہ نہیں ہے۔ نوویؒ نے بھی اسی کی صراحت کی ہے۔

(فتح الباری شرح صحیح البخاری:  مؤلفہ ابن حجر ج 10 ص 612)

یہاں ایک اشکال کہ: چھینک اور جمائی دونوں پر آدمی کا کیا اختیار؟ ابن جوزیؒ اس کا جواب دیتے ہیں: چھینک کا تعلق مسام کھلنے اور طبیعت میں چستی اور پھرتی آنے کے ساتھ ہے۔ آدمی غذا کے معاملے میں ہلکاپھلکا رہے تو ہی طبیعت ہشاش بشاش ہوتی ہے۔ جمائی کا تعلق جسم کی مردنی اور خوابیدگی سے ہے۔ آدمی پیٹ میں غذا ٹھونس لے تو طبیعت خودبخود بوجھل ہوتی ہے۔ چنانچہ چھینک کی تعریف ہوئی کیونکہ ایسی طبیعت عبادت میں مددگار ہوتی ہے۔ جمائی کی مذمت ہوئی  کیونکہ یہ اعلیٰ کاموں میں انسان کو بےرغبت کرتی ہے۔ جمائی لینے والے آدمی سے ’ہا‘ کی آواز نکلنے پر شیطان کا ہنسنا، اس کے دو معنے ہیں: ایک یہ کہ شیطان پہلے اِسے پیٹ بھرنے پر اکساتا رہا۔ اب جب اُس کی محنت رنگ لائی تو اِس ادھ موئے پر وہ ہنس ہنس کر خوش ہونے لگا۔ دوسرا یہ کہ جمائی لینے والے کے حق میں مسنون یہ ہے کہ وہ حتی الامکان اس پر قابو پائے۔ لیکن یہ شخص شریعت کے بتائے ہوئے ادب manner کا پابند نہ رہ سکا اور منہ باک کر ’ہا‘ کرنے لگا، تو اِس سے ادب کا دامن چھوٹتا دیکھ کر شیطان بغلیں بجانے لگا۔

(کشف المشکل من حدیث الصحیحین مؤلفہ ابن جوزی ج 3 ص 530)۔

ملا علی قاریؒ ودیگر اہل علم نے ذکر کیا: کسی نبی نے کبھی جمائی نہیں لی۔

تاہم چھینک کو مستحسن ٹھہرانے کے باوجود، حدیث میں آتا ہے:

«أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَطَسَ غَطَّى وَجْهَهُ بِيَدِهِ أَوْ بِثَوْبِهِ وَغَضَّ بِهَا صَوْتَهُ»: «هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ» (الترمذی عن أبی ھریرۃ، حسنہ الألبانی)

نبیﷺ جب چھینک لیتے، اپنے چہرے کو اپنے ہاتھ یا کپڑے سے ڈھک لیتے، اور آواز اونچی نہ ہونے دیتے۔

مستدرک حاکم کی ایک حدیث میں ایسا کرنے (کپڑے یا ہاتھ سے منہ ڈھک لینے)  کا باقاعدہ حکم بھی دیا ہے۔

بیہقی کی شُعب الایمان میں ڈکار کی بابت بھی کچھ ایسے ہی آداب سکھائے جاتے ہیں:

یزید بن مرثد نے تین صحابیوں کو پایا: عبادۃ بن الصامت، شداد بن اوس، واثلہ بن الاسقع﷢، تینوں نے نبیﷺ کا یہ ارشاد روایت کیا:

"إِذَا تَجَشَّأَ أَحَدُكُمْ أَوْ عَطَسَ , فَلَا يَرْفَعَنَّ بِهِمَا الصَّوْتَ , فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يُحِبُّ أَنْ يَرْفَعَ بِهِمَا الصَّوْتَ"                                      (شُعَب الإیمان للبیہقی، رقم 8912)

جب تم میں سے کسی آدمی کو ڈکار آئے یا چھینک آئے، تو وہ ہرگز آواز اونچی نہ ہونے دے؛ کیونکہ شیطان چاہتا ہے کہ یہ دونوں (حرکتیں) اونچی آواز سے ہوں۔

*****

قارئین!

کیا آپ نے غور فرمایا:

شہزادوں کو بھی کب اس طریقے سے آداب manners & etiquettes  سکھائے جاتے ہوں گے جس طرح نبیﷺ اپنی امت کو ازرُوئےدین یہ آداب سکھا رہے ہیں! اور ذرا غور فرمائیے، یہ دنیا کی اجڈ اور گنوار ترین قوم تھی! دِنوں کے اندر کیا سے کیا ہو گئی! یہ ہے ان میں ’’ایک رسول کا مبعوث ہونا‘‘! عقیدہ سے لے کر احکام، اخلاق اور آداب تک ہر چیز سکھائی گئی، یہاں تک کہ یہ دنیا کی سب سے دلبر قوم بن گئی اور لوگ اس کی ایک ایک ادا پر مرنے لگے۔ اس کے عقیدہ کو دیکھیں اور اس میں جو خدا کا وصف بیان کیا گیا ہے، نیز کائنات کی جو حقیقت اور غایت بیان کر کے دی گئی ہے، نیز زمین پر انسان کا جو کردار متعین کر کے دیا گیا ہے، پھر اس میں عبادت کا جو حسن سمویا گیا ہے، لوگوں نے اس کو دیکھا تو اش اش کر اٹھے اور ایسے اعلیٰ تصور کی مالک قوم کو خدا کے آگے سجدہ ریز ہوتے اور خدا کا ذکر کرتے دیکھ کر ہی محمدﷺ کے گرویدہ ہونے لگے۔ اس کی شریعت کے احکام کو دیکھا تو ان میں ایک ایسا حسن اور نظم پایا کہ محمدﷺ پر فریفتہ ہوتے چلے گئے۔ اس کے اخلاق کو دیکھا تو محمدﷺ کو دل دے بیٹھے۔ اس کے آداب کو دیکھا تو محمدﷺ کا کلمہ پڑھتے چلے گئے۔ سبحان اللہ اس دین کو پڑھیں تو یوں لگتا ہے جیسے یہ شہزادوں کا دین ہو؛ غلاموں، ’گلیوں میں پلنے والے بچوں‘، نیچ لوگوں، گھٹیا اور میلےکچیلے پر راضی ہو رہنے والوں کےلیے تو گویا یہ ہے ہی نہیں۔ غرض ایک قوم کو پاتال سے اٹھا کر تہذیب کے ثریا پر پہنچا دیتا ہے۔

حضرات اوپر احادیث کا جو بیان ہوا... اسے پڑھنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ انہیں ’جمائی سے متعلقہ مسئلے مسائل‘ کی صورت میں لیا جائے! بالعموم ہمارے ہاں یہی ہوتا ہے۔

البتہ ایک طریقہ اِن نصوص کو پڑھنے کا یہ ہے کہ ایک جزء سے اُس پوری تصویر کا اندازہ کیا جٍائے جو شریعت ’’مسلمان‘‘ میں تخلیق کرنا چاہتی ہے اور اس سے وہ سپرٹ کشید کی جائے جو ’’فرد‘‘ اور ’’سوسائٹی‘‘ کی تشکیل میں شریعت کے پیش نظر ہے۔

کیا آپ تعجب نہیں کرتے، جمائی سے منہ کھلے شخص پر شیطان کا ہنسنا! اور شرع کو یہ بات گوارا نہ ہونا! تصور کرلیجئے، چند لمحات کےلیے بھی ’’مسلمان‘‘ کے حق میں یہ بات شرع کو منظور نہیں! خدا کا دشمن خدا کے بندے پر ہنسے، شرع کو یہ ایک لحظہ قبول نہیں!

تو پھر... سُستی، کاہلی، عدم فاعلیت کا شکار، لتھارجی کا مارا ہوا مسلمان! دنیا بھر میں جوتے کھاتا مسلمان! ذلت قبول کر چکا، کافروں کے آگے کشکول پھیلاتا، خیرات مانگتا، سفارتخانوں کے آگے دھکے کھاتا مسلمان! کافروں کے آگے بھیگی بلی بنا اور ان سے ’تہذیب‘ سیکھتا، اقوامِ عالم سے بدنظمی اور گنوارپن کے طعنے سنتا مسلمان! اعلیٰ آداب اور تہذیبی رویوں سے تہی دامن مسلمان! دنیا میں ’مسلمان‘ کی یہ جو قسم دریافت ہوئی ہے اس پر شیطان بھلا کیسی کیسی بغلیں نہ بجاتا ہوگا۔ شرع کےلیے یہ کس قدر ناگوار ہوگا... ’چھینک‘ اور ’جمائی‘ والی حدیث فرفر پڑھ جانے والے قوم کے معلّم کیا اس پر بھی کبھی سوچتے ہوں گے؟!

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز