اس لبرل سویرے پر شام لانے کےلیے
|
:عنوان |
|
|
’سرخ‘ اپنی تصادم پسندی کےلیے مشہور، تو ’لبرل‘ اپنی مکاری اور کیموفلاج کےلیے۔ اُس ’سویرے‘ کو بھی شرعی دلائل کے معاملہ میں ہمارے یہاں کچھ مددگار میسر رہے۔ اِس ’سویرے‘ کا دامن بھی ایسے رضاکاروں سے خالی نہیں۔ |
|
|
اس لبرل سویرے پر شام لانے کےلیےعین جس طرح __ چند عشرے پیشتر __ ہم نے ’سرخوں‘ کے ساتھ اپنی تاریخ کا ایک کامیاب
معرکہ لڑا تھا... آج ’لبرلز&سیکولرز‘ کے ساتھ ہمیں اپنی تاریخ کا ایک سنگین
معرکہ درپیش ہے۔ وہ روس کا اعتمادیافتہ، یہ امریکہ کا۔ دونوں فتنوں سے ہمارا عسکری
مقابلہ افغانستان میں رہا اور نظریاتی مقابلہ پاکستان میں۔ نتیجہ بھی ان شاءاللہ
ایک سا رہے گا۔ ’سرخ‘ اپنی تصادم پسندی
کےلیے مشہور، تو ’لبرل‘ اپنی مکاری اور کیموفلاج کےلیے۔ اُس ’سویرے‘ کو بھی شرعی
دلائل کے معاملہ میں ہمارے یہاں کچھ مددگار میسر رہے۔ اِس ’سویرے‘ کا دامن بھی ایسے رضاکاروں سے خالی نہیں۔
’لبرل‘ اپنے پیش رَو کی نسبت البتہ اس بات کا زیادہ ادراک رکھتا ہے کہ مسلم امت کا
ایک حصہ صرف ’شرعی‘ دلیل سے گھائل ہو سکتا ہے؛ لہٰذا ’شرعی‘ دلیل سے ہی وہ نظریاتی
مزاحمت روکی جا سکتی ہے جو مسلم وجود میں ایک حملہ آور کے خلاف طبعی طور پر اٹھ بیٹھتی ہے۔ اتفاقاً اِس چیز کا
کچھ اچھا انتظام بھی ہوگیا ہے اور اسے کانوں میں انڈیل دینے کا بندوبست بھی۔ اس کے
نتائج بھی تاحال غیرمعمولی آ رہے ہیں۔ اس ’لبرل سویرے‘ پر رات لانے کےلیے ہمارے
اہلِ علم و دانش کا اٹھنا اپنی جگہ ضروری؛ اور اس عمل کے تقاضے اپنی جگہ... تاہم
یہ بھی کم ضروری نہیں کہ اس ’اسلامی‘ ڈسکورس کو قوم سے مسترد کروایا جائے جو اُس
لادین کےلیے فی الوقت ایک رضاکار ’دینی محاذ‘ کا کام دے رہا ہے۔ (عبارت از inner front page خصوصی شمارہ: مسلم اجتماعیت.. جدت پسند حملوں کی زد میں)
|
|
|
|
|
|