السلام
علیکم
قارئین
کرام! مارچ+اپریل 2015 کا ایقاظ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اِس خصوصی اشاعت میں دو شمارے
یکجا ہیں۔ یکجا کرنے کا باعث یہ کہ موضوع کی وحدت اور روانی برقرار رہے۔ مضامین کا
تسلسل ٹوٹ جانے سے ظاہر ہے وہ مقصد حاصل نہ ہوتا۔
یوں اپریل
کا شمارہ پیشگی آپکے پاس آ چکا، اگلا ایقاظ آپکے پاس ان شاء اللہ مئی میں آئے گا۔
قارئین!
ایقاظ جس فکری محاذ پر یہاں پہرہ داری کا فریضہ انجام دینے کےلیے کوشاں ہے اس کا
پایہ تکمیل کو پہنچنا آپ کے تعاون بغیر ممکن نہیں۔ جو خصوصی تعاون اس سلسلہ میں آپ
سے درکار ہے وہ یہ کہ ایقاظ کی تحریرات کو اس کے مخاطب طبقے تک زیادہ سے زیادہ
پہنچانے میں آپ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ یہ سب تحریری محنت اگر اس کے ضروتمند طبقے تک
پہنچ ہی نہیں پاتی، یا اپنے مخاطَب طبقے کی پوری توجہ ہی نہیں لے پاتی تو عملاً بےفائدہ
رہتی ہے۔ ایقاظ کا قاری بخوبی جانتا ہے، یہ سب تحریری محنت کسی گروہی یا فروعی چیز
کو کھڑا کرنے کےلیے نہیں ہو رہی بلکہ امت
کی کچھ محکم بنیادوں کو اذہان میں پختہ کرنے کےلیے ہے۔ آپ پر مخفی نہ ہوگا، ایقاظ کو لوگوں تک پہنچنے
کےلیے کسی مسلکی نفری یا تنظیمی نیٹ ورک کی سہولت حاصل نہیں ہے۔ حضرات! ہمارے پاس
اپنے مخاطب طبقے تک پہنچنے کےلیے آپ
قارئین کے سوا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ ایقاظ کا حلقہ بڑھانے میں
آپ ہماراساتھ دیں۔ اس کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں:
á
اپنی
کاپی کے ساتھ آپ ایقاظ کی کچھ مزید کاپیاں طلب فرمایا کریں اور موصول ہونے پر
انہیں اپنے دوست حلقے میں تقسیم کردیا کریں۔
á
اپنے
حلقۂ احباب میں ایقاظ کے خریدار پیدا
کریں۔ ان کےلیے آرڈر دلوائیں، تاکہ ہم ان کو پرچہ براہِ راست ارسال کردیا کریں۔
á
آپ کے
علاقہ کے بعض اہل علم و دانشور حضرات جن کی بابت آپ کا گمان ہو کہ ایقاظ کا ان تک
پہنچنا فائدہ مند رہ سکتا ہے... آپ ہمیں
ان شخصیات کے ایڈریس بھیجئے۔ ہو سکے تو ان کے زراشتراک کا خرچہ آپ خود
اٹھائیے۔ نہیں، تو ہم اپنی محدود سی
گنجائش کے اندر ان کو اعزازی بھیجنے کی کوشش کریں گے۔
á
خود
اپنی کاپی، مطالعہ کرلینے کے بعد، دوسروں کے ساتھ شیئر کر لیا کریں۔ جزاکم اللہ
خیراً