(قانون ناموسِ رسالت... مسئلہ ’فقہی بحث‘ سے بڑا ہے ) 1/4
قانون تحفظ ناموسِ رسالت
مسئلہ فقہی بحث سے بڑا ہے
اِن
دنوں، ہمیں موصول ہونے والے متعدد سوالات، جن کا تعلق اسلامیانِ پاکستان کے
اختیارکردہ قانون ’’تحفظِ ناموس رسالت‘‘ پر وارد اعتراضات سے ہے:
1۔ نبیﷺ کے حق میں بدزبانی کرنے والے شخص کو قتل کرنا آپ کے نزدیک
کیا حد ہے یا محض سیاستِ شرعیہ کا ایک عمل؟ فقہاء نے اگر ایسا کوئی قول اختیار کیا
تو ہوسکتا ہے اس کے پیچھے سیاستِ شرعیہ کارفرما ہو اور آپ نے اس کو باقاعدہ
شرعی سزا سمجھ لیا۔ ویسے مجھے اور آپ کو کیا حق ہے کہ ہم اللہ اور رسول کے
خودساختہ نمائندہ بن کر کسی سے انتقام لیتے پھریں؟ خود رسول اللہﷺ اپنے
گستاخوں کو معاف فرما دیا کرتے تھے تو ہم کون ہوتے ہیں ان کو سزائے موت دینے والے۔
2۔ مغرب میں رہائش پزیر مسلمانوں پر کیا فرض ہے؟ کیا انہیں بھی چاہئے
کہ شاتمینِ رسول کے سر قلم کردیا کریں۔ اگر ہاں تو صحابہ کے بارے میں کیا خیال ہے
جب وہ مکہ میں رہتے تھے جبکہ کفار ان کے سامنے رسول اللہﷺ کو گالیاں دیتے تھے؟
3۔ غازی علم الدین کے بارے میں کیا خیال ہے وہ بھی تو ایک دار الحرب
ہی میں رہتے تھے جب انہوں نے ایک ہندو شاتم رسول کو قتل کردیا؟
4۔ کتبِ فقہ میں جہاں شاتم رسول کی سزا ذکر ہوئی وہاں حوالہ ’ذمی‘ کا
تھا۔ اب تو ذمی ہی موجود نہیں، یہاں آپ ایک نیشن سٹیٹ رکھتے ہیں۔ یعنی قوم ہی ایک
ہو گئی ہے۔ یہاں آپ کس دلیل سے ایک عیسائی کو شتمِ رسول پر سزائے موت دے ڈالیں گے؟
5۔ مسلمان تو چلیں رسول اللہﷺ کے حق میں بدزبانی کر کے مرتد ہو جاتا
ہے، لہٰذا اس کی تو سزا ارتداد کے باب سے بن جاتی ہے۔ غیر مسلم کو آپ کس کھاتے میں
سزا دیں گے؟ جبکہ مرتد کی سزا پر بجائے خود اختلاف ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے؟
6۔ ہر شخص جانتا ہے کہ شاتمِ رسول کو سزائے موت دینے پر امام ابو
حنیفہؒ متفق نہیں۔ یعنی یہ مسئلہ کوئی ایسا متفق علیہ نہیں جیسا کہ آپ لوگوں کی
طرف سے یہ تاثر دیا جاتا ہے۔ حنفی اکثریت کے ایک ملک میں امام ابو حنیفہؒ کی
رائے پر چلنا آخر آپ کو کیوں قبول نہیں؟ یہ ایک فقہی اختلاف ہے، اس کو آپ فقہی اختلاف
کے طور پر لینے سے کیوں گریز کرتے ہیں؟
جواب:
کچھ
سوال یہاں ’’استفتاء‘‘ کی زبان میں ہوئے ہیں، جن کے جوابات ’’افتاء‘‘ کی صورت
ہمارے ہاں سے نہیں دیے جاتے۔ ہاں جو باتیں اہل علم کے ہاں معروف ہیں، یا اہل علم
کے اقوال سے بآسانی کشید ہوتی ہیں، ہم طالبعلم کے طور پر اپنا وہ حاصل مطالعہ آپ
کے سامنے رکھ دیتے ہیں:
(مضمون کا اگلا حصہ: ’’شاتم رسول کی سزا کا سٹیٹس‘‘)