’نائن الیون‘ ہو یا ’شارلی ایبڈو‘
(فرانس میں ہونے والے واقعہ کے اگلے دن کی جانے والی ایک پوسٹ)
’نائن الیون‘ ہو یا ’شارلی ایبڈو‘
ہم تو اتنا جانتے ہیں، ایسے واقعات
کے بعد...
ý
ایک نئے سرے سے مسلم خون کی ندیاں بہانے کی فضا سازگار ضرور
کر لی جاتی ہے۔
ý
’جیسس‘ کا نعرہ لگا
کر فائر کرنے والوں کو افغانستان تا عراق تا صومال مسلم بستیوں پر آگ برسانے کا
ایک بلینک چیک ضرور حاصل ہوجاتا ہے!
ý
عالمی برادری مسلم سرزمینوں پر کارپٹ بومنگ carpet bombing کرنے والوں کی ’قربانیوں ‘ کو مزید قدر کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی حفظ و
سلامتی کےلیے دعائے خیر کرنے ضرور لگ جاتی ہے!
ý
پاکستان اور سعودی عرب ایسے مسلم ممالک کا امن و امان خراب
کرنے... اور یہاں جرائم پیشہ مافیاؤں کو متحرک کرنے... کی ’وجوہات‘ ضرور پیدا کر
لی جاتی ہیں!
ý
ریمنڈ ڈیوس کی آل اولاد کے سرگرم
ہوجانے کے ’اسباب‘ یہاں ضرور بڑھ جاتے ہیں۔
ý
مسلم سرزمینوں میں بارود کی کاشت کے منصوبے ضرور پروان چڑھا
لیے جاتے ہیں۔
ý
مغربی ممالک، بلکہ شاید پوری دنیا
میں... نماز، مسجد، پردہ اور اسلامی تعلیم کو ’مجرموں‘ کے روپ میں پیش کرنے کے اندھادھند مواقع ضرور پیدا کر لیے جاتے ہیں۔
ý
مغرب میں رہائش پزیر مسلمانوں کو خوف اور دباؤ کے تحت لانے
اور ارتداد پر زیادہ سے زیادہ آمادہ کرنے کی راہ ضرور ہموار کر لی جاتی ہے۔
ý
تیزی سے پھیلتے ہوئے اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی
کرنے... اور پڑھے لکھے دماغوں کو اس سے متنفر کرنے کی کوشش ضرور کی جاتی ہے۔
ý
جہان بھر میں اسلامی شعائر کو دہشت گردوں کے ’حلیے‘ کے طور
پر متعارف کرانے کے ذہین دُوررَس کارنامے بھاری تعداد میں ضرور انجام پاتے ہیں۔
ý
ایئرپورٹوں پر حجاب اور داڑھی ’الارم‘ ضرور بنا دی جاتی ہے۔
ý
عالم اسلام پر قبضے کی وجوہات کی ’معقولیت‘ میں اضافہ ضرور
کرا لیا جاتا ہے۔
ý عالم اسلام کے خلاف جاری ’مقدس
جنگ‘ میں اپنے فوجی مروانے کی ناگزیری مغربی اقوام پر ضرور ثابت کر لی جاتی ہے۔
مگر اس بار اس کا فائدہ لینے کا پروگرام اغلباً یوں ہے... کہ ناموسِ رسالت کےلیے بولنے اور شور اٹھانے کو
’دہشت گردی‘ کے ساتھ جوڑ دیا جائے۔ لوگ اب حرمتِ رسولؐ کےلیے غم و غصہ کے اظہار سے
پہلے سوچ میں پڑیں کہ یہ کام کر کے کہیں وہ دہشتگردوں کے ہاتھ تو مضبوط نہیں کر
رہے!!! فرانس سے اسلام کا پودا اکھاڑنے
کی کچھ نئی ابلیسی اسکیمیں اس پر مستزاد۔
واقعہ کے محرکات کچھ بھی ہوں، اور کرنے والا کوئی ہو... ہم سمجھتے ہیں شانِ
رسالت میں گستاخی کرنے والے کچھ بدزبانوں کو قدرت کی طرف سے سزا پھر بھی مل ہی گئی
ہے۔
کیا بعید... مسلمانوں پر دائرۂ حیات تنگ کرنے کے مواقع پیدا کرنے کےلیے مغرب
کے بہت سارے ٹیری جونز Terry Jones اب اِسی کام آنے لگیں! ٹیمپلرز اور بلیک واٹر واقعتاً کچھ بےرحم مخلوقات ہیں!
کل سارا دن... یورپ اور امریکہ میں ’’مسلمان کو مار دو‘‘ Kill the Muslims کا نعرہ ’’ٹرینڈ‘‘ trend بنا ہوا دیکھنے والا تھا!
’’اسلام‘‘ کے خلاف یوں رائےعامہ
ہموار ہوتی کم ہی دیکھی گئی تھی۔