چیدہ و جستہ
کچھ لوگ عبادت بغیر علم کی راہ
چل پڑے... اور آخر امت محمدؐ کے خلاف تلواریں لے کر نکل کھڑے ہوئے۔
علم کی راہ چل لیے ہوتے تو علم
خود ہی انہیں اس فعل سے روک لیتا!!! (امام مالک)
*****
"سَنَد"
بیان کرنا صرف اِس امت کی خصوصیت ہے
اور پھر اِس امت میں سے.. صرف
اہل سنت کی! (ابن تیمیہ)
*****
شریعت کے
دلائل و بینات اللہ کے فضل سے بہت واضح ہیں۔ اصل مسئلہ وہی ہے جو اللہ پاک نے
فرمایا:
وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ اللَّـهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِن نُّورٍ
’’جسے اللہ ہی نور نہ دے اس کےلیے کہیں نور نہیں ہے‘‘۔ (ابن عثیمین)
*****
چودہ برس گزر جانے کے بعد
بھی امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف عالمی کانفرنس کےلیے دہائی دینا
کیا اسے دہشتگردی کی جیت
کہا جائے؟
یا امریکہ کا پوری دنیا کو
الو بنانا؟ (شیخ حامد العلی)
*****
انسان برابر ہوں گے،
دستاویزات میں
عملاً تو ایک یہودی کا خون
کئی سو انسانوں کے برابر ہے
امریکی، برطانوی، فرانسیسی
عالمی ’کیٹلاگ‘ میں
نمبروار ہر خون کی قیمت درج ہے
مہنگی اور سستی کرنسی کی
طرح!
جیسے ایک ’ڈالر‘ میں سو
’روپے‘ آتے ہیں!!!
*****
"غریب"
زمین پر خدا کا نصب کردہ ترازو ہے۔
اس ترازو
میں معاشرہ ایک لمحے کے اندر "تولا" جاتا ہے!
یہاں کے سب
نعرےباز، دعویدار، اصلاح کار، نصیحت کار، خطبے اور وعظ ... سب فی الفور اس ترازو
میں اپنا "وزن" بتا دیتے ہیں! (مستفاد از کلام شیخ مصطفی السباعی)
*****
جو لوگ نپا تُلا کھاتے ہیں
ان کا نعمت سے لطف پانا بسیار خوروں سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔
نعمتوں کا عادی نعمت میں
وہ لطف ہی نہیں پاتا
ہاں بسیار خوری سے بیماریاں
ضرور لگوا لیتا ہے!!! (ابن
تیمیہ)
*****
یاد رکھئے گا… ’’اسلامی نظام‘‘
وہ صورت ہوتی ہے جہاں منافقین بھی اپنا بچاؤ ’’مَا أنۡزَلَ اللّٰہُ‘‘ کے حوالوں میں دیکھیں۔ نہ کہ
وہ صورت جہاں سچے بھی ’پارلیمنٹ پارلیمنٹ‘ کے وِرد ہی سے اپنی بات میں دلیل اور وزن
پیدا کریں۔
*****
بش اور اوباما کی جنگ میں فرق:
بش خود لڑا
اور اوباما
ایران، شام، لبنان، عراق اور افغان حکومتوں کی صورت میں شکاری کتے لے آیا!
)بشکریہ
الجزیرہ نامہ نگار احمد موفق زیدان(
*****
عورت کی ’تکریم‘: کچھ ’مخصوص‘ پیشے:
مرد
کی ’سیکرٹری‘!
لیڈی
’ریسپشنسٹ‘!
کمپنیوں
کی مصنوعات بیچتا لائیو ’اشتہار‘، بتیسی کاخصوصی استعمال!
’ماڈل‘!
اور
اسی سے ملتی جلتی کچھ ’مخصوص‘ آسامیاں!
*****
طہران
میں اہلسنت کی واحد جائےنماز حکومت کی طرف سے بند کروادی گئی
یہ ایک گھر تھا جس میں اہلسنت نماز کےلیے اکٹھے ہوجاتے
http://goo.gl/HHMJDe
retweeted
by Aljazeera reporter @ahmadmusffaq
یہ
تو آپ جانتے ہیں پورے طہران میں اہلسنت کی کوئی مسجد نہیں۔
*****
اتحادیوں
کے بمبار طیارے شام میں بشار کے طیاروں کے ساتھ
اور
عراق میں فارس کےطیاروں کے ساتھ
باقاعدہ
ٹائم ایڈجسٹمنٹ کرکے بمباری کرتے ہیں۔
اور
ابھی ہمیں ’بڑے اور چھوٹے شیطان‘ کے قصے بھی سنائے جاتے ہیں!!!
)الجزیرۃ
نامہ نگار فیصل القاسم: http://goo.gl/F86i5I )
*****
لیجئے... نیپال میں جنسی
چھیڑچھاڑ کی روک تھام کی خاطر... خواتین کےلیے ’’علیحدہ بسیں‘‘ چلانے کا فیصلہ!
(ٹیلی گراف رپورٹ: http://goo.gl/OGNDfi )
کہئے، ’پسماندگی‘... یا ’’تہذیب‘‘؟!
سب سے زیادہ نفرت انگیز ہمارے
یہاں کے نام نہاد ’مسلم‘ لبرل ہیں... جنہیں محمدﷺ کی شریعت میں کوئی حسن نظر نہیں
آتا۔