شارلی ایبڈو
کے مردود
شام تا عراق تا فلسطین تا
افغانستان تا کشمیر
ہمارے پاس تو اپنے شہیدوں پر رونے کےلیے آنسو نہیں بچے
اُن کے مرداروں پر کہاں سے
روئیں!
*****
صرف 12 انسان... اور پوری دنیا
ہل گئی
تو کیا پتہ چلا... ’انسان‘ کسے
کہتے ہیں!
*****
انسان برابر ہوں گے،
دستاویزات میں
عملاً تو ایک یہودی کا خون
کئی سو انسانوں کے برابر ہے
امریکی، برطانوی، فرانسیسی
عالمی ’کیٹلاگ‘ میں
نمبروار ہر خون کی قیمت درج ہے
مہنگی اور سستی کرنسی کی طرح!
جیسے ایک ’ڈالر‘ میں سو
’روپے‘ آتے ہیں!!!
*****
لوگو دیکھو
خدا کی قدرت
تاریخ میں
پہلی بار
عرب حکام آزادی اظہار
کےلیے احتجاجی جلوس میں شریک!!!
فرانسیسیو!
صرف تمہارے 12 آدمیوں کے واسطے!
اور بھلا
کس آزادیِ اظہار کےلیے؟؟؟
خیر البشرﷺ
کے خلاف بھونکنے کی آزادی کےلیے!!! (شیخ
حامد العلی)
*****
فرانسیسیو!
یہ کھیلیں
کہیں اور کھیلو
فرانس میں
اسلام کا پودا اکھاڑنے کےلیے اتنے گھٹیا ڈرامے اچھے نہیں۔
یہ
’’ملالہ‘‘ بنتا جا رہا ہے!
*****
کیا
یہ عجیب نہیں...؟
ہمارے
عالم اسلام کے گلی کوچوں میں اِس وقت جو آگ اور خون کا بازار گرم ہے، اور جس پر
بیرونی انگلیوں کے نشانات بےحد نمایاں ہیں... اس پر گوری اقوام تو کہیں یہ شور
نہیں ڈال رہیں کہ واہ واہ یہ رہی ہماری ’’بلیک واٹر‘‘ کی کامیابی۔ فلاں مسلم ملک آگ کا
الاؤ بن چکا، فلاں مسلم ملک میں ’شیعہ سنی فسادات‘ کے پردے میں مسلمانوں کا اتنا
خون کیا جا چکا اور مسلمانوں کے اتنے مفادات تہ خاک کیے جا چکے، زندہ باد ہمارے
صلیبی ٹیمپلرز! بہت خوب!
سیانی
اقوام تو کہیں ایسی بڑھکیں نہیں مار رہیں...
وہ
بڑے مزے سے ہمارا نقصان بھی کر رہے ہیں اور اس کو بڑی مہارت کے ساتھ ہمارے اپنے ہی
سر پر ڈال بھی رہے ہیں، بلکہ ’ہمدردی‘ تک کرنے چلے جاتے ہیں۔ یہی معاملہ بھارت کے
’سیانوں‘ کا ہے...
مگر
ہمارے لوگ ہیں کہ ایک کارنامے کا ذکر کر کے فرانس واقعہ پر کافر کو اپنی قوم کو
متحد و صف آراء کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں!!!
حضرات! واقعات کے ’آفٹر میتھ‘ کو ’ہینڈل‘ کرنا
قوموں کے ہاں پوری ایک سائنس بن گئی ہوئی ہے۔ قوموں کا اس پر زور لگ گیا ہوا ہے۔
دماغوں کی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہوئی ہے۔ جذباتیت سے کام لینا اِس وقت افورڈ ہی
نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے معلوم ہے بہت سے لوگ ان باتوں کو نہیں سمجھیں گے۔ لیکن
عالم اسلام میں سمجھداروں کی ایک بھاری کھیپ بہرحال درکار ہے جو اب یہاں کچھ پختہ کار لہجوں کو فروغ دیں۔
سمجھداری مسلمان پر حرام نہیں ہے!