عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, December 3,2024 | 1446, جُمادى الآخرة 1
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’فرد‘ میں آجانے والا بگاڑ اور ’ذاتی اصلاح‘ کا فلسفہ
:عنوان

تو پھر آئیے ’اپنی اصلاح‘ کی طرف…. اور ’دنیا‘ کی جان بخشی فرمائیے…. جوکہ خدا کا شکر ہے اس وقت بڑے ہی محفوظ ہاتھوں میں ہے اور نہایت صحیح سمت چلائی جارہی ہے!

. ایقاظ ٹائم لائن :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

’’فرد‘‘ میں آ جانے والا بگاڑ

اور ’ذاتی اصلاح‘ کے زیرعنوان ہونے والی تلبیسات

 ایقاظ کے فائل سے


’’ذاتی اصلاح‘‘…. !

اس سے خوبصورت شعار کیا آپ کہیں سے لا کر دے سکتے ہیں؟!

’’ذاتی اصلاح‘‘ ایسی اعلیٰ و ارفع بات کیا کبھی بھی اور کہیں بھی رد ہوسکتی ہے؟ تو پھر…. یہ ہوا صحیح منہج: اپنے من میں ڈوب جاؤ، اور دنیا کو بھول جاؤ! اِس اندر کے پاپی کو اگر تم نے ٹھیک کرلیا تو پھر سب ٹھیک ہے؛ اور اگر اِسی کو درست نہ کرپائے تو کیا حاصل؟ تو پھر آئیے ’اپنی اصلاح‘ کی طرف…. اور ’دنیا‘ کی جان بخشی فرمائیے…. جوکہ خدا کا شکر ہے اس وقت بڑے ہی محفوظ ہاتھوں میں ہے اور نہایت صحیح سمت چلائی جارہی ہے!

’’ذاتی اصلاح‘‘…. جس کی تفسیر البتہ مختلف طبقے، جماعتیں اور فرقے اپنے اپنے انداز سے کریں گے!

دانشور اور ’ذاتی اصلاح‘ کا فلسفہ

داعیانِ اَخلاق اِس ’’ذاتی اصلاح‘‘ کی تفسیر اپنے اسلوب سے کریں گے، اور جوکہ اوپر کے ایک نمونے میں آپ کے سامنے بیان ہوئی… اِس ’بحران‘ کا باربار حوالہ دینے والے ’ماہرینِ سماجیات‘ کے خیال میں فرد گویا ایک پلاسٹک کا پودا ہے جو ہر جگہ اور ہر موسم میں ہرابھرا رہ سکتا ہے اور جس کے لیے ’موسم‘، ’مٹی‘ اور ’آب وہو‘ کچھ لایعنی و غیرمتعلقہ اشیاء کا نام ہے! کسے معلوم نہیں، باہر جو آندھیاں چل رہی ہیں وہ ’’اخلاق‘‘ اور ’’تہذیب‘‘ کی دیرینہ تعمیرات تہِ خاک کرنے کے لیے ہی اٹھائی گئی ہیں۔ اور کسے معلوم نہیں کہ یہ جھکڑ اَب بھی (یعنی ’آزادی‘ کی نیلم پری ہاتھ آجانے کے بعد بھی!) تیز ہی ہوتے چلے جارہے ہیں۔ پھر بھی تعجب فرمایا جارہا ہے کہ ’’فرد‘‘ اخلاقی پستی کی اِس خوفناک حد کو کیوں جاپہنچا! حضرات! تعجب یہ کیوں نہیں کرتے کہ آپ کا یہ ’’فرد‘‘ اس سے بھی گہرے پاتال میں جاگرنے سے اب تک بچا کیسے رہ گیا؟! وہ زہرآلود فضائیں جودو صدی سے اِس ’’فرد‘‘ کو سانس لینے کے لیے یہاں مہیا ہیں، زہر کا یہ حیرت انگیز خوش اثر فارمولہ کسی لیبارٹری نے ’’قدروں‘‘ کو تلف کرنے کے لیے ہی ایجاد کیا ہے! دو سو سال آپ کے ہاں یہی ’قرض کی مے‘ چلی اور اس ’آبِ حیات‘ کو ایک سے بڑھ کر ایک نام دیا گیا۔ تاآنکہ جب یہ نشہ عروج کو پہنچا، اور آپ کی وہ ’فاقہ مستی‘ رنگ لے آئی، تو وہی دانش ور جو قوم کو بھر بھر کر اس کے جام پلا رہے تھے یکلخت قوم سے بیزار ہوئے اور اِس بیہودگی پر جو اِس نشے کا ہی طبعی اثر ہے ’’فرد‘‘ کو ’اخلاقی بحران‘ اور ’سماجی پستی‘ کے طعنے دینے چل پڑے۔

اس کا یہ مطلب کسی صورت نہیں کہ قوم کی اخلاقی حالت پر سرد آہیں بھرنے والے یہ ’مدعیانِ دانش‘ اخلاق اور دیانت میں خود کسی بہتر حالت میں ہیں! جس پستی کو یہ پہنچ چکے ہوئے ہیں، خدا کا شکر ہے قوم آج بھی ان سے لاکھ درجہ بہتر حالت میں ہے۔ الا ماشاء اللہ، جتنا یہاں کوئی دانش وری اور چارہ گری کے زعم میں مبتلا ہے وہ اتنا ہی کرپٹ ہے، مالی، اخلاقی، سماجی ہر ہر سطح پر۔ اور یہ ہو بھی کیسے سکتا ہے کہ اوروں کو جام بھر بھر کر پلانے والے خود سب سے بڑھ کر اس نشے میں دھت نہ ہوں! تاہم ’اربابِ سخن‘ کو قدرت سے جو فصاحت عطا ہوئی ہے اس کا بہترین استعمال یہی ٹھہرا کہ ایک بے بس قوم کو جی بھر کر رگیدا جائے! یوں بھی ان سے بڑھ کر کون واقف ہوگا کہ ’ناصح‘ کو اپنے کرتوت چھپانے کا جو بہترین طریقہ دستیاب رہتا ہے وہ اس کا ’’پیشۂ نصیحت‘‘ ہے! نیز اِس ’قومی بحران‘ کے موضوع پر کچھ تو ’اظہارِ خیال‘ کرنا ہے! اور اگر ایک سامنے کی چیز کو ’انکشاف‘ بنا کر پیش کرنے کا ملکہ آدمی کو عطا ہوا ہو، تو گہرائی میں جاکر کسی حقیقی سبب کی جستجو کرنا اور اس پر عرق بہانا کیا ضروری ہے!؟ اور جبکہ حقیقی سبب کی جستجو کے لیے جو دیانت اور خداخوفی درکار ہے وہ یہاں آخری حد تک مفقود ہے۔ اپنی دانشوری کے جوہر دکھانے کے لیے ان لوگوں نے جس طرح اِس قوم کو تنقید کی دھار پر رکھا ہوا ہے ، خصوصاً ’’ملامتِ باہمی‘‘ کے کچھ مہلک ترین رویے عام کررکھے ہیں، اس سے قوم کے اعصاب شل ہونے کو ہیں۔ قوم فی الوقت اِن ’صاحبانِ نظر‘ کے ہاتھوں جو نقصان اٹھارہی ہے وہ تمام قومی نقصانات سے سوا ہے۔ ’ہم تو ہیں ہی ایک ناکام اور نالائق قوم‘ ایسی ذہنیت اب سرچڑھ کر بولنے لگی ہے اور ہر مجلس میں سنی جانے لگی ہے تو اس کے پیچھے یہی کالموں اور چینلوں میں گھس بیٹھی مخلوق ہے۔ کسی قوم کے’ففتھ کالمسٹ‘ جو وہاں مایوسی اور بددلی بانٹنے میں لگے ہوں دشمن کا کام حددرجہ آسان کردیتے ہیں۔ یہی ہمارا اصل بحران ہیں، ورنہ آج بھی یہ ایک بہترین قوم ہے اور ان شاء اللہ العزیز معجزے کرکے دکھاسکتی ہے، صرف اِن کورچشموں اور نورِخداوندی سے محروم تاریک دماغوں سے خلاصی پانے کی دیر ہے؛… اور یہ البتہ ناگزیر ہے۔) اِن نکتہ وروں کے خیال میں ’’فرد‘‘ وہ چیز ہے جس کو اس زہرناک فضا کا کوئی اثر لیے بغیر اُسی تسلسل کے ساتھ ماحول میں خیر اور بھلائی کے ڈھیر لگاتے چلے جانا چاہئے تھا! اور چونکہ ایسے معجزے اور کرامات ایک معاشرے میں اس بہتات کے ساتھ نہیں ہورہے تو اِس کو یہ اربابِ دانش ’فرد‘ کا بحران کہیں گے جس کا ذمہ دار بھی اِس ’سائنٹفک‘ تجزیے کی رُو سے یہ ’فرد‘ بھلامانس خود ہے؛خارجی صورتحال (جس کے سب سے بڑے ذمہ دار یہ خود ہیں) اور اس کے زہریلے اثرات کو اس کی ذمہ داری اٹھوانا اِن ’دیدہ وروں‘ کی نظر میں ایک سخت غیرعلمی رویہ ہے!

کسے معلوم نہیں، باہر جو آندھیاں چل رہی ہیں وہ ’’اخلاق‘‘ اور ’’تہذیب‘‘ کی دیرینہ تعمیرات تہِ خاک کرنے کے لیے ہی اٹھائی گئی ہیں۔ پھر بھی تعجب فرمایا جارہا ہے کہ ’’فرد‘‘ اخلاقی پستی کی اِس خوفناک حد کو کیوں جاپہنچا! حضرات! تعجب یہ کیوں نہیں کرتےکہ آپ کا یہ ’’فرد‘‘ اس سے بھی گہرے پاتال میں جاگرنے سے اب تک بچا کیسے رہ گیا؟!
اربابِ سخن‘ کو قدرت سے جو فصاحت عطا ہوئی ہے اس کا بہترین استعمال یہی ٹھہرا کہ ایک بے بس قوم کو جی بھر کر رگیدا جائے! یوں بھی ان سے بڑھ کر کون واقف ہوگا کہ ’ناصح‘ کو اپنے کرتوت چھپانے کا جو بہترین طریقہ دستیاب رہتا ہے وہ اس کا ’’پیشۂ نصیحت‘‘ ہے!

مذہبی طبقے

آپ کو معلوم ہے اِس’گلوبل بستی‘ میں کلاسیکی اشیاء کے لیے پورا ایک پورشن مخصوص ہے۔ اس کے ’کلاسیکی‘ سیکشن میں سرفہرست ’مذاہبِ عالم‘ آتے ہیں (ہر مذہب اپنے فرعی ’مسالک‘ کے پورے پورے شجرے سمیت!) پس ایسی ’اصلاح‘ پر کسی کو کیا اعتراض ہوگا؛ اِن سب مذہبی ومسلکی وروحانی واخلاقی ومابعدالطبیعیاتی رنگوں کا جھلکنا تو اِس تصویر کے چند گوشوں میں بجائے خود درکار ہے! یہ رنگ جس قدر اصلی، مستند اور ’دلائل‘ سے لبریز اور تنوع سے بھرپورہوں، اُتنی ہی یہ تصویر شاہکار بنتی ہے!

ایک ایسے ماحول میں صالحین کا پہلا کام یہ تھا کہ وہ یہاں کے موسموں کے ساتھ الجھتے؛ زمین اور فضا کو سونپ رکھے گئے اُس فاسد فنکشن کے آڑے آتے جو یہاں معصیت کی پیدائش اور افزائش کرتا ہے۔ یوں ایک نظریاتی وسماجی جنگ کے نتیجے میں زمین اور فضا کا ہی وہ طبعی کردار بحال کراتے جو خدا کا مطلوبہ انسان پیدا کرنے کے لیے درکار ہے۔

انبیاء کی اصل اتباع تھی تو وہ یہ : یعنی ایک صالح عمل کی پرورش کے لیے ’’انسان‘‘ کو زمین اور فضا صاف کرکے دینا (جس کے بعد ہی لوگوں کا معاملہ ’’وحسابهم على الله‘‘ پر چھوڑا جاتا ہے)۔ البتہ ’’زمین‘‘ اور ’’فضا‘‘ سے دستبردار ہوکر ’’فرد‘‘ کی افزائش کے لیے مصنوعی incubators پر آجانا کوئی ’’منہج‘‘ ہی نہیں ہے (اس کا صحیح یا غلط ہونا تو بہت بعد کی بحث)، اگرچہ ایسے کسی غیرطبعی عمل کے نتیجے میں بیس کروڑ کے ایک ملک میں چند لاکھ افراد پیدا کیوں نہ کرلیے گئے ہوں۔

یہاں جس ’تبلیغی‘ مساعی پر آج ہم فریفتہ ہیں (اور اس کی ’’کامیابی‘‘ کو بطورِ مثال پیش کرتے ہیں) وہ اس سے مختلف نہیں کہ ایک پودے کو اُس کے ناموافق فضا اور زمین میں کاشت کرنے کی کوشش ہو (مقصود اگر واقعتاً وہ انسان ہو جو نبوتوں اور کتابوں کا مطلوب ہے)۔۔۔ گویا ایک برفانی علاقے کا درخت گرم استوائی خطے میں! ایک غیر معمولی لاگت اور کچھ غیرطبعی انتظامات کے نتیجے میں آپ ایسے کسی ’تجربہ‘ میں کامیاب ضرور ہوجاتے ہیں مگر اسے آپ ’’کھیپ‘‘ نہیں کہتے۔ ماحول کے مقابلے پر؛ وہ کوئی نحیف ولاغر پودا ہی ہوا کرتا ہے جو بالعموم ’دیکھنے‘ کے کام آتا ہے نہ کہ ’’پھل‘‘ دینے کے!

البتہ کسی بڑے پیمانے پر اُس کی فصل لینا جو قوموں کا پیٹ بھرسکے ناممکنات میں رہتا ہے، جبکہ ’’معاشرے‘‘ جس فصل پر انحصار کرتے ہیں وہ ایک ’’کھیپ‘‘ ہوتی ہے! اور بلاشبہ وہ کھیپ mass-production بڑی کامیابی کے ساتھ یہاں ہو رہی ہے جس کو ہم نظر اٹھا کر دیکھنے کے روادار نہیں، اور جس کے مابین کچھ نحیف پودے ’اسلامی‘ صورت کے کاشت کرلینے کو ہی ’’دین کا کام‘‘ سمجھتے ہیں!

ہماری یہ ’تبلیغی‘ پیش قدمی اگر اس مسئلے کا ذرہ بھر حل ہوتی تو ہماری اِس مزعومہ ’’تبدیلی‘‘ کی شروعات کم از کم ماحول کے ساتھ کوئی ایکویشن equation ضرور بناتی؛ اور تب ہم واقعتاً ’’امید‘‘ رکھتے کہ پون صدی کی محنت سے معاشرے میں بدی اور معصیت کا گراف اللہ کے فضل سے اتنے پوائنٹ نیچے لے آیا گیا ہے تو ان شاء اللہ اتنی صدیوں کی مزید محنت سے یہ گراف کسی معقول حد تک نیچے لے آیا جاسکتا ہے!

لیکن ’صالحین‘ کی اس تمام تر ترقی کے متوازی، معاشرے میں بدی اور الحاد کا گراف جس کامیابی کے ساتھ اوپر گیا ہے اور مسلسل جا رہا ہے وہ کس ’نتیجے‘ کی طرف اشارہ کررہا ہے؟؟؟ معاملہ ہم سب کے سامنے ہے اور ایک ’منہج‘ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت! یہ معادلہ equation جو پون صدی کے اِس ’کامیاب‘ عمل نے ہمارے سامنے لاکر رکھا ہے اگر اِسی ’کامیابی‘ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو ’نتیجہ‘ آپ سے آپ ظاہر ہے (’گلوبل ولیج‘ اپنی کامیاب ترین صورت میں!)۔ پون صدی پیشتر ہم جہاں کھڑے تھے،اِس تبلیغی پیش قدمی کے بعد، معاشرے کے ساتھ اپنی ’’ایکویشن‘‘ بنانے میں ہم اُس کی نسبت آج بہت پیچھے کھڑے ہیں مگر اپنے اِن دعوتی نیٹ ورکس کی عظیم الشان سرگرمی اور اپنے اِن مراکز اور اجتماعات کی دل افروز رونقیں دیکھ کر ہم اپنی پسپائی پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں!

اسکا نام اگر اصلاح ہے تو پون صدی میں ہونے والی ’اصلاح‘ معاشرے میں آپ سے آپ بول رہی ہے! ’ہم‘ آگے بڑھے ہوں گے مگر ’’اصلاح‘‘ کا عمل تو جو معاشرے کے کسی کام آئے، وہیں کا وہیں کھڑا ہے بلکہ اُس سے بھی بہت پیچھے! ’’فرد‘‘ بیچارہ تعلیم وتربیت وابلاغ کے اُسی آہنی شکنجے میں جکڑا، کراہ رہا ہے اور ہم اس کی بے بسی پر کوئی رحم کھائے بغیر اُسی قائم مزاجی کے ساتھ اس کو اپنی ’اصلاح‘ کرلینے کی دعوت دیے جارہے ہیں۔ (گویا دھیرے دھیرے سہی کامیابی ہو تو رہی ہے!)۔ منکرات کے وہ ڈھیر جو آسمان کو چھونے لگے ہمارے اِن مصلحین کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی نہیں اور یہ مسلسل دو صدی سے فرد کو عین اُسی ’ذاتی اصلاح‘ کی زبان میں خطاب کرتے اور کوستے چلے جارہے ہیں؛ جبکہ یہ فرد بیچارہ الحاد کے پنجوں میں اور سے اور بے بس، فکر آخرت سے مسلسل دور ہوتا چلا جارہا ہے اور گناہوں کے مقابلے میں اس کی قوت مزاحمت اور سے اور جواب دیتی جارہی ہے۔ یہ دیکھ کر؛ اِس قسمت کے مارے پر اسی نصیحت، آموزش، وعظ اور سرزنش کی خوراکیں بڑھائی جانے لگیں!

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں
تنقیحات-
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں عرصہ ہوا، ہمارے ایک فیس بک پوسٹر میں استاذ سید قطبؒ کے لیے مصر کے مع۔۔۔
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ ایقاظ ڈیسک یہ صاحب[1]  خود اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ یہ طلبِ عل۔۔۔
معجزے کی سائنسی تشریح
ایقاظ ٹائم لائن-
ذيشان وڑائچ
معجزے کی سائنسی تشریح!              &nbs۔۔۔
جدت پسند: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانے کی کوشش! دنیوی اور اخروی احکام کے خلط سے ’دلیل‘ پکڑنا
ایقاظ ٹائم لائن-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
جدت پسند حضرات کی پریشانی: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانا! دنیوی اور اخروی احکام کے۔۔۔
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟ مدیر ایقاظ اِس مضمون سے متعلق یہ واضح کر دیا جائے: ہمارا مقصد معاشرت۔۔۔
حوثی زیدی نہیں ہیں
ایقاظ ٹائم لائن-
شیخ ناصر القفاری
حوثی زیدی نہیں ہیں تحریر: ناصر بن عبد اللہ القفاری اردو استفادہ: عبد اللہ آدم بعض لوگ ۔۔۔
مسلم ملکوں میں تخریب کاری، استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
مسلم ملکوں میں تخریب کاری استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا ایقاظ کے فائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہ۔۔۔
’اَعراب‘ والا دین یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
’اَعراب والا‘ دین... یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟  عَنْ بُرَيدَةَ رضی اللہ عنہ، قَالَ: كَانَ رَسُو۔۔۔
ایمان، ہجرت اور جہاد والا دین
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
               ایمان، ہجرت اور جہاد والادین إ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز