چیدہ و جستہ
(قادری دھرنے کے وقت، سوشل میڈیا پر دی گئی ہماری ایک پوسٹ):
اُسے
معلوم ہے یہ اپنی ٹوپی اٹھا کر آرام سے ’عالم رؤیا‘ میں واپس چلا جائے گا۔ زیادہ
سے زیادہ، مزدوری مانگے گا اور یہ وہ جانتا ہے کہ بل اُسی کو ادا کرنا ہے۔
اِس
کی کتنی ہی بشارتیں وقفوں وقفوں سے ’تاویل‘ کے کباڑ میں گئیں؛ اور ’تاویلیں‘ ہی اس
کباڑیے کی اصل کمائی ٹھہری... تو حالیہ ’بشارتوں‘ کا بھی بعد میں کچھ نہ کچھ بن ہی
جائے گا! بلکہ آپ دیکھئے گا یہ ان میں نئے پرزے جڑ کر ابھی اور کیا کیا کچھ بنا کر
لاتا ہے! اِن گاہکوں کو تو جو چاہو بیچ لو! یعنی نقصان میں کوئی ایک بھی نہ رہا،
سوائے اِس بیچاری قوم کے!
ملاحظہ فرمائیےہماری دو برس
پرانی ایک تحریر: ’’قادری خرافات اور فرنچائز
معاشرے‘‘
*****
(امریکہ کا ’داعش‘ کی خاطر عراق میں دوبارہ
آنا):
برنارڈ لویس نے 2006 میں کہا
تھا:
’امریکہ عراق سے نکل آیا۔
اسے معلوم ہے ایران اس کی جگہ
لے گا اور سنیوں کی زندگی اجیرن کر ڈالے گا۔ ہاں جس دن کردوں اور ترکوں کے ساتھ
کچھ ہوا اس دن امریکہ عراق کی جانب دوبارہ رخ کرے گا‘‘۔
بحوالہ احمد موفق زیدان، نامہ نگار الجزیرہ: https://twitter.com/Ahmadmuaffaq/status/510313334009499648
*****
شراب پر پابندی کا مطالبہ اس
بار ایک عیسائی ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے آیا تھا
مگر ’مقدس‘ اسمبلی شراب پر
پابندی لگانے کے حق میں نہیں!
’’اکثریتِ رائے‘‘ سے قرارداد
نامنظور!!!!
حوالہ: http://tune.pk/video/1665551/resolution-for-banning-alcohol-rejected-in-national-assembly
*****
(تکفیری
ودہشت گرد کارروائیوں پر ہماری ایک پوسٹ)
جی آپ نے صحیح کہا
یہ ’’مسلمان‘‘ کو نہیں مارتے
پہلے اسے ’’کافر‘‘ کر لیتے ہیں!
*****
جس بھی
خطے میں امریکہ ہوگا وہاں استحکام نام کی چیز دور دور تک نہ ہوگی
استحکام
چاہئے... تو امریکہ سے جان چھڑائیے
یا پھر...
استحکام کے خواب دیکھنا چھوڑ دیجئے
*****
ویسے
تو یہ ظالم کیا کچھ نہیں ہوں گے... مگر یہ امریکی نائب صدر جو بائڈن Joe Biden خود اپنے منہ سے کہہ رہا
ہے کہ وہ ایک زائنسٹ (صیہونی) ہے۔
باقی کیا ہے جس کا آپ
انتظار کریں؟!
امریکی
نائب صدر کو اس ویڈیو پر آپ خود سن لیجئے:
http://vimow.com/watch?v=Uo-UXZ-1ups
*****
یہ ہے مغرب، جس کی نظر میں:
* کروڑوں انسان آج ’ویدا‘ کی
تعلیمات کی طرف واپسی کا رخ کریں... یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں...
* کروڑوں لوگوں کو ’بدھا‘ کی
تعلیمات کی طرف لوٹانے کی تحریکیں چلیں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں...
** ہاں امتِ اسلام کا کوئی ایک
بھی خطہ اگر "نورِ قرآن" اور "ھدیِ محمدﷺ" کی جانب واپسی کا سوچ لے... تو یہ ہوش اڑا دینے والی بات
ہے اور انسانیت کےلیے تاریخ کا خطرۂ عظیم! (فضیلت مآب
سفر الحوالی)
*****
’پولیٹیکل اسلام‘ کی مذمت کرنے
والے اسلام ہی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ اسلام ان کی ’سیاست‘ میں دخل دے.. البتہ ان
کی ’سیاست‘ اسلام میں جیسےمرضی دخل دیتی پھرے.. اس پر کوئی قدغن نہیں!!! پس ان کا
اصل جھگڑا اسلام کے ساتھ ہے نہ کہ اسلام کی سیاست کے ساتھ۔ (امام کعبہ
شیخ سعود الشریم کا ایک ٹویٹ: حوالہ: http://goo.gl/iYEGuA)
*****
کیا کوئی امت اتنی قابل ترس
بھی ہو سکتی ہے کہ اس کا دشمن اسے مارے بھی اور اس بات کا بھی قائل رکھے کہ اِس
مار پڑنے کی تمام تر وجہ یہ امت خود ہے!
یوں اس کا دشمن اسے مار بھی
رہا ہو.. اسے صفحۂ ہستی سے مٹا بھی رہا ہو... اور بیک وقت اس کا معلم، مربی،
خیرخواہ اور محسن بھی مانا جا رہا ہو.. بجائے اس کے کہ اسے ایک ظالم موقع پرست
بھیڑیے کے طور پر دیکھا جائے!!! وائے افسوس ہم پر بےبسی اور لاچاری کا یہ عالَم
بھی آنا تھا!!! (شیخ عبدالعزیز الطریری)
******
جاہلیت منظم ہےتو اس کےمقابلےپر
اسلام کوبھی منظم ہی ہونا ہوگا | سید قطب
کاش ہم اس سادہ لوحی سےنکل
آئیں کہ"افراد"کی کوششوں سے یہ پانسہ پلٹ دیاجائےگا
*****
ایک وہ
شخص جس نےدین کی دعوت اور دفاع میں زندگی بتادی ، اورکہیں غلطی کرلی، ایک وہ شخص
جسےلوگوں کی غلطیاں پکڑنے کے سوا کوئی کام نہیں، دونوں میں کیاموازنہ !
(شیخ
أحمد الصويان)
*****
’’ناخن لمبے کرنا سنت کی خلاف ورزی ہے، نیز
درندوں اور کافروں کی بعض اصناف سے مشابہت‘‘ (شیخ ابن بازؒ)
*****
اگر تم
ملحد ہو
تو
تمہیں کیا نقصان اگر لوگ خدا کو مانیں؟
الحاد
پھیلانے کےلیے یہ اتنی ساری سرگرمی؟؟؟ اتنی محنت و قربانی؟؟؟
کیا
تمہاری بھی کوئی جنت ہے جس کو پانے کےلیے یہ سب دوڑ دھوپ ہوتی ہے؟
یا کوئی
دوزخ، جس سے بچنے کی تگ و دو ہے؟
یا پھر
یہ سب، شیطان کی خاطر ہے... جس کو تم سے بیگار لینے کا فن آتا ہے؟
*****
اتفاقات
و حادثات پر ایمان رکھنے والے ملحدو
کیا
کہتا ہے تمہارا اندازہ...
خون
پہلے تھا جو دل کو ڈھونڈتا تھا؟
یا
دل جو خون کی آس لگائے بیٹھا تھا؟
یا
شریانیں پہلے آکر باقی چیزوں کے انتظار میں گھڑیاں گنتی تھیں؟
یا
پھیپھڑے؟
یا
اِن سب نے ایک ہی وقت میں آ ٹپکنے کی صلاح کی؟!!
کیا
خیال ہے، یہ ایک علیم و خبیر کا کام لگتا ہے... یا اندھے حادثات کا؟
*****
امام
سفیان ثوریؒ نے فرمایا:
تعجب اس
ڈوبنے والے پر ہے جس کے پاس لائف بوٹ تھی، مگر وہ پھر ڈوبا!
پوچھا
گیا:
لائف
بوٹ کیا؟
فرمایا:
استغفار...!!!
*****
إِنَّا
كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ ﴿الطور: ٢٨﴾
’’ہم دنیا میں اسے (بہت ہی) پکارا کرتے تھے۔
وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے‘‘
"دعاؤں کے لمحات" اہل جنت کو جنت میں بھی نہ بھولے!
دعاء سے
لذت لینا اور دعاء میں دل ڈالنا اِس دنیا میں اہل جنت کی خصوصیت ہے!!!
*****
إِلَيْهِ
مَرْجِعُكُمْ
ایک
تمہارا پروردگار، جس سے ملاقات ہوکر ہی رہنی ہے
ایک
تمہارا گھر، جہاں ہمیشہ ہمیشہ کا بسیرا
عقلمند
ہو تو
’’پروردگار‘‘ کو یہیں سے راضی کر جاؤ
اور
’’گھر‘‘ کو ابھی سے آراستہ کر لو
امام ابن قیمؒ:
*****
سیرت عثمانؓ پرغورکرو: قرآن جمع کیا، ایک ایک شہرمیں قرآن
کانسخہ پہنچایا، بوقت موت قرآن آپکی گودمیں تھا! جس چیزسےلگاؤ،اسی پرخاتمہ!
اورتمہارالگاؤ؟ (شیخ عبدالمحسن المطيری)
*****
امام حسن بصریؒ سے پوچھا گیا:
کیا حُبِ ابوبکرؓ و عمرؓ سنت
ہے؟
فرمایا:
نہیں، فرض ہے! (اصول الاعتقاد مؤلفہ امام
لالکائی)
*****
علیؓ کے گھر میں ’’ابو بکر‘‘:
1. أبوبكر بن علی بن أبی طالب
2.
أبوبكر بن
الحسن بن علی
3. أبوبكر بن علی زين العابدين
4.
أبوبكر بن
موسى الكاظم
5.
أبوبكر علی
الرضا
علیؓ کے گھر میں
’’عمر‘‘:
1.
عمر بن علي بن أبي طالب
2.
عمر بن الحسن بن علي
3.
عمر بن الحسين بن علی
4.
عمر بن علی زين العابدين
5.
عمر بن موسى الكاظم
علیؓ کے گھر میں ’’عثمان‘‘:
1.
عثمان بن علی بن ابی طالب (یہ حسین کے ساتھ کربلاء میں
شہید ہوئے)
2.
عثمان بن عقیل بن ابی طالب
علیؓ کے گھر میں ’’عائشہ‘‘:
1. عائشہ بنت جعفر الصادق
2.
عائشہ بنت موسى الكاظم
3. عائشہ بنت جعفر بن موسى الكاظم
4.
عائشہ بنت علی الرضا
5.
عائشہ بنت علی الهادی
شیخ محمد البراک﷿: https://twitter.com/jalees55/status/520558146889076737
****
مقریزیؒ لکھتے ہیں:
میری بیوی بیس سال کی عمر میں
فوت ہوگئی۔ میں نے اس کےلیے استغفار اور دعائےخیر کرنا اپنا معمول بنا لیا۔
بڑی دیر بعد ایک بار وہ مجھے
خواب میں نظر آئی۔ خواب میں، مجھ پر یہ بھی واضح تھا کہ وہ دنیا سے جا چکی ہے۔ میں
نے اُس سے پوچھا: امِ محمد! کیا وہ چیز جو میں تمہارے لیے بھیجتا ہوں تم تک پہنچتی
ہے (یعنی میرا تمہارے لیے استغفار اور دعاء وغیرہ)؟ کہنے لگی: ’’جی میرے سرتاج،
مجھے آپ کی طرف سے روزانہ تحائف ملتے ہیں‘‘۔ پھر وہ رو پڑی، کہنے لگی: ’’میرے
سرتاج آپ جانتے ہیں، میں اس بات سے بےبس ہوں کہ آپ کے اِس احسان کے بدلے میں، میں
بھی آپ کےلیے کچھ کر پاؤں‘‘۔ http://goo.gl/HRhFZ1
اِس جہان والے... واقعتاً یہاں
سے جا چکے اپنے عزیزوں کو روزانہ بہت کچھ بھیج سکتے ہیں۔ اِس جہان کو اگلے جہان پر
صرف یہ ایک فوقیت حاصل ہے کہ یہاں جو کرو، اپنے لیے یا کسی کےلیے، وہ قبول ہوتا
ہے۔
ایسا موقع پھر نہیں!!!