فصل12: تیز ترک گام زن!
|
:عنوان |
|
|
سفرالحوالی نے یہ پیغام امت کے پرعزم نوجوانوں اور برسرعمل طبقوں کےلیے لکھا ہے نہ کہ بحث و آراء کی خاطر بیٹھ رہنے والوں کی کسی ’ضرورت‘ کےلیے |
|
|
شرح
’’تعامل اہل قبلہ‘‘ 12
تیزتَرَک گام زن!
شیخ الحوالی کے یہ جو 13 نکات ہیں، ان میں سے ایک ایک...
سنت و صحابہؓ سے منسلک طبقوں کی ایک زوردار اٹھان کےلیے کوئی نہ کوئی بنیاد اور
کوئی نہ کوئی جہت فراہم کرتا ہے۔
پس یہ ’اعتدال‘ کی کوئی خواب آور
گولی نہیں... بلکہ کفر کے خلاف معاشرے میں ایک وسیع تر
محاذ تشکیل دینے... اور اس مشن میں اہل اسلام کے زیادہ سے زیادہ طبقوں
کوساتھ لے کر چلنے... نیز اس راہ کی رکاوٹوں کو زیادہ سے زیادہ دور کرنے...
اہداف کو موثر بنانے... توانائیوں کو ضائع ہونے سے بچانے... حوصلوں کو مہمیز
اور عزیمتوں کو جہت دینے... اور معاشروں کی سرزمین پر ’’اہل سنت
کی پیش قدمی میں ایک اعتماد، ایک وثوق، ایک یکسوئی اور ایک دلجمعی لانے کا منشور manifesto ہے۔
سفرالحوالی نے یہ پیغام امت کے پرعزم نوجوانوں اور
برسرعمل طبقوں کےلیے لکھا ہے نہ کہ بحث و آراء کی خاطر بیٹھ رہنے والوں کی کسی
’ضرورت‘ کےلیے۔ رسالہ کا یہ ’’باعثِ تحریر‘‘... شروع تا آخر... پیش نظر رہنا ضروری
ہے۔
نوٹ: شرح کی
یہ 12 فصول مع رسالہ کا اصل متن کتابی
صورت میں ادارہ سے دستیاب ہوگا۔
|
|
|
|
|
|