عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-10 TaamulAhleQibla آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فصل 7: اہل سنت "ليبلز" میں نہیں الجھتے
:عنوان

یہاں تعریف اور مذمت ہوتی ہی ’ٹھپوں‘ کی بنیاد پر ہے؛ اور یہی آسان ترین کام! کیونکہ "حقائق" کی بنیاد پر مدح اور مذمت کرنے لگیں... تو ایک ہی جماعت میں ہو سکتا ہے، ایک آدمی مدح کے قابل نکلے اور دوسرا نہ نکلے۔

. اصولمنہج :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

شرح ’’تعامل اہل قبلہ‘‘ 7

اہل سنت

’’القاب‘‘.. میں نہیں الجھتے

(بسلسلہ حاشیہ 13، متن سفر الحوالی)

بالعموم... ایک فریق اپنے لیے اچھے سے اچھے القاب اور اپنے زیرعتاب طبقوں کےلیے برے سے برے القاب اور پیرائے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض نعرے یا دعوے اس کے اپنے افراد کے لاشعور میں بیٹھ اور زبانوں سے چپک جاتے ہیں۔ ان کو اپنی بابت وہی کچھ ہونے کا ایک یقین سا ہوجاتا ہے جو کچھ القاب یا نعروں یا دعووں کی صورت ان کے یہاں برس ہا برس دہرایا گیا۔ ’دوسروں‘ کی بابت بھی اس بات کا ایک یقین سا ہو جاتا ہے جو ان کے بڑوں کے ہاں بڑی دیر تک کہی جاتی رہی!

چنانچہ القاب، لیبل، پیرائے ہی کہیں پر ’’مدح‘‘ کی بنیاد بن جاتے ہیں تو کہیں پر ’’مذمت‘‘ کی۔ خاص طور پر جب مسئلہ کسی جماعت کے ’عوام الناس‘ کی سطح پر جاتا ہے۔  یہاں تو آپ دیکھتے ہیں، تعریف اور مذمت ہوتی ہی ’ٹھپوں‘ کی بنیاد پر ہے؛ اور یہی آسان ترین کام ہے! کیونکہ ’’حقائق‘‘ کی بنیاد پر مدح اور مذمت کرنے لگیں... تو ایک ہی جماعت میں ہو سکتا ہے، ایک آدمی مدح کے قابل نکلے تو دوسرا مدح کے قابل نہ نکلے۔  دوسری جانب، ایک ہی جماعت میں ہو سکتا ہے ایک آدمی مذمت کا حقدار ہو تو اس کے ساتھ کھڑے دوسرے آدمی کی مذمت کرنا نہ بنتا ہو۔

پھر یہ بھی ہو سکتا ہے، کوئی جماعت صدی دو صدی پہلے جہاد یا اصلاح یا ارشاد میں واقعتاً ایک بہترین کردار ادا کر آئی ہو اور اس کی بنا پر وہ بہت اچھے القاب کی مستحق ٹھہر چکی ہو۔ لیکن بعد کے لوگ ایک بڑی تعداد میں ’’فَخَلَفَ مِن بَعدِھِم خَلفٌ‘‘[1]  والا نقشہ پیش کرنے لگے ہوں اور محض اپنے پہلوں کی کمائی پیش کر کے تحسین پا رہے[2]  اور ’’یُرِیدُونَ أن یُحمَدُوا بَمَا لَم یَفعَلُوا‘‘[3]   کا مصداق بن رہے ہوں۔ اکثر جماعتیں، حلقے، انجمنیں ذرا عرصہ گزر جانے (طَالَ عَلَیھِمُ الأمَدُ) کے بعد ’’گدیاں‘‘ بنتی دیکھی گئی ہیں جبکہ قربانیاں دینے والا عنصر کسی اور جانب کا رخ کر چکا ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک جماعت یا حلقے کے اندر کارفرما حقیقتیں متغیرات میں آتی ہیں جبکہ نام، القاب، نعرے اور دعوے ثابت۔ ’’ظروف‘‘ وہی، مگر اندر کا ’’مواد‘‘ موسمی تبدیلیوں کے اثرات قبول کرجانے کے باعث کچھ سے کچھ۔ البتہ ’وابستگیوں‘‘ کا ہالہ دیکھتے ہی دیکھتے ’’عصبیتوں‘‘ میں ڈھل جاتا ہے۔

اس لحاظ سے لیبل  label اور ٹیگ  tag خوش نما مگر زیادہ تر  حقیقت سے نظر کو پھسلانے والی  misleading چیز ثابت ہوتی ہے۔ ائمۂ سلف اس سے بہت زیادہ دور رہنے والے لوگ تھے۔

ہمارے ان ائمہ کے نزدیک خود ’’اہل سنت‘‘ کوئی لقب یا کوئی ’جماعتی نام‘ نہیں بلکہ محض ایک وصف تھا۔ اندلس تا کاشغر، اور ایشیائے کوچک تا سراندیپ، امت کا ہر وہ آدمی جو کسی بدعتی ہلاکت میں پڑا ہوا نہیں یا کسی منحرف نسبت کو گلے لگا ئے نہیں پھرتا، ان کے نزدیک ’’اہل سنت‘‘ تھا۔ ابن عبد البرؓ امام مالک﷫ سے ایک روایت لاتے ہیں:

قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى مَالِكٍ فَقَالَ يَا أَبَا عبد الله أَسْأَلُكَ عَنْ مَسْأَلَةٍ أَجْعَلُكَ حُجَّةً فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ مَالِكٌ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ سَلْ قَالَ مَنْ أَهْلُ السُّنَّةِ قَالَ أَهْلُ السُّنَّةِ الَّذين لَيْسَ لَهُم لقب يعْرفُونَ بِهِ لاجهمى وَلا قَدَرِيٌّ وَلا رَافِضِيٌّ

(الانتقاء في فضائل الأئمة الفقهاء، مالك والشافعي وأبي حنيفة رضي الله عنهم، مؤلفه: ابن عبد البر. ص 35. ط دار الكتب العلمية)

ایک آدمی امام مالک کے ہاں آیا۔  بولا: ابو عبد اللہ! میں آپ سے ایک مسئلہ پوچھتا ہوں جس میں میں آپ کو اپنے اور اللہ عزوجل کے مابین حجت بناؤں گا۔  مالک بولے: سب طاقت توفیق اللہ ہی کے اختیار میں ہے، پوچھئے۔ وہ شخص بولا: اہل سنت کون ہوتے ہیں؟ امام مالک نے جواب دیا: اہل سنت وہ ہوتے ہیں جن کا کوئی لقب نہ ہو جس سے وہ پہچانے جارہے ہوں، نہ جھمی، نہ قدری اور نہ رافضی۔

*****

صحابہ میں سے کچھ خوش قسمت ’’السابقون الاولون‘‘ یا ’’مہاجرین و انصار‘‘ وغیرہ کہلائے تو درحقیقت یہ اللہ رب العزت کے بخشے ہوئے خطابات تھے۔ یا رسول اللہﷺ نے کسی کا کوئی خاص درجہ رکھ دیا تھا۔ جیسے ’’اہل بدر‘‘۔ یعنی ایک چیز ایک خاص وقت میں ہوئی اور گزر گئی۔ اس میں لقب یا تمییز کا وہ معنیٰ نہیں پایا جاتا جو لوگوں کو ’شمولیت‘ کےلیے اپنی جانب کھینچنے اور متوجہ کرانے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

اس کے  باوجود، جیساکہ شیخ الحوالی نے ذکر فرمایا، نبوی معاشرے میں احکام اور حقوق و واجبات کے معاملہ میں اِن سب القاب کو کچھ تاثیر حاصل نہ تھی۔

 


[1]   ’’ان (عظیم) لوگوں کے بعد ایسے ناخلف آئے‘‘

[2]   ’’چاہتے ہیں ان کی تعریف ہو اس کارنامے پر جو اِنہوں نے انجام نہیں دیا‘‘

[3]    بلکہ بیک وقت دو نقصان ہو رہے ہوتے ہیں:

1.        ایک، بعد والوں کا پہلے والوں کے نام پر داد سمیٹنا اور اپنے دور کے اصل لوگوں (جو ہوسکتا ہے اس وقت برے القاب پا رہے ہوں) کی جانب جُویانِ حق کی توجہ نہ جانے دینا۔

2.        دوسرا، کچھ لوگوں کا بعد والوں کی حالت دیکھ کر ان کے بڑوں کی بابت بھی اپنا تاثر خراب کر بیٹھنا کہ شاید وہ بھی اِنہی جیسے ہوں گے!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز