فرمایا رسول اللہﷺ نے
“الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُ الصِّيَامُ: أَيْ رَبِّ، مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهَوَاتِ بِالنَّهَارِ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ”، قَالَ: “فَيُشَفَّعَانِ”عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
(رواہ أحمد، والطبرانی، والحاکم، وصححہ أحمد شاکر والألبانی)
روایت عبداللہؓ بن عمرؓو سے، کہ نبی ﷺنے فرمایا:
روزہ اور قرآن دونوں… قیامت کے روز بندے کے سفارشی بن کرآئیں گے۔
روزہ کہے گا: پروردگار! میں نے اسے کھانے پینے اور شہوت سے روک رکھا تھا، اب تو اس کےلیے میری شفاعت قبول فرما!
قرآن کہے گا: میں نے راتوں کواس کو نیند سے باز رکھا اب تو اس کیلئے میری شفاعت قبول فرما۔
آپﷺ فرماتے ہیں : دونوں کی سفارش ہی قبول ہوگی۔