muhammed-kutub

الوداع اے رہبر اسلام

محمد قطب!

انتخاب و ترتیب: عرفان شکور

قريب ايك  صدى تك عالم اسلام كى تحريكوں كى رہنمائى كرنے والے اور شيخ الصحوة كے نام سے پہچانے جانے والے بابائے تحريكات محمد قطب﷫  4اپريل  2014ء بمطابق 4 رجب 1435ھ بروز جمعہ  كو وفات پا گئے۔ آپ كى وفات پر معروف سوشل ميڈيا  ويب سائٹ ٹويٹر(Twitter)  پر #وفاة_محمد_ قطب كے عنوان (ہيش ٹيگ) سے  ايك دن ميں  60 ہزار ٹويٹس كيے گئے۔عالم اسلام  كےمعروف علماء و دعاة نے جو ٹويٹس كيے ان ميں سے كچھ  كاانتخاب ذيل ميں ديا  جارہا ہے۔

فقيد امت محمد قطب کی وفات پر

عالم اسلام كى علمى شخصيات كى تحريرات و ٹويٹس:

على الخميس (رياض):

قريب 30 سال پہلے ايك مجلس جس ميں شيخ ابن باز﷫، شيخ جعفرادريس اور شيخ محمد قطب تھے،  بیاد سید مودودی۔شيخ ابن باز نے اپنى بات جلد ختم كرتے ہوئے شيخ محمد قطب كے بارے ميں كہا كہ شايد اِس موضوع پر وہ مجھ سے بہتر بول سکتے ہیں۔

شيخ احمدياسين رحمہ اللہ کی شیخ محمد قطب سے ایک ملاقات ہوئی۔ شيخ احمد ياسين﷫ ايك ملاقات ميں شيخ محمد قطب سے كہا:اے شيخ محمد ہم نے آپ كى كتابوں سے بہت كچھ سيكھا۔ جواب ميں شيخ محمد قطب نے فرمايا: ہم نے سياہى سے لكھا اور آپ نے اپنے عمل اور خون سے اسے كردكھايا۔

شيخ ناصر العمر:

اللہ شيخ محمدقطب پر رحمت فرمائے۔ آپ ايك عظيم مربى اور داعى تھے۔آپ ام القرىٰ يونيورسٹى كے عقيدہ ڈيپارٹمنٹ ميں سابق استاد تھے۔ان كے گھر والوں اور  ديگر(مصرى) لوگوں نے بہت مصيبتيں جھيليں۔

شيخ عبدالعزيز آل عبدالطيف:

ميں نے تقريباً35 سال پہلے شيخ بن باز اور شيخ محمد قطب سے فكر كى تجديد كے لئے ايك محاضرہ منعقد كيا جس كا عنوان تھا:

اصيل علم كے ساتھ اثرى علوم كا تزكيہ و تكميل۔

شيخ سلمان العودہ:

اللہ ہمارے محبوب استاد محمد قطب پر رحمت فرمائے۔آپ ايك عظيم داعى اور مجاہد تھے۔اللہ انہيں صالحين ميں شامل كرے۔پہلى مرتبہ ان كى آواز ميں نے ايك محاضرہ ميں سنى تھى جس پر شيخ بن باز نے تعليق كى تھى۔

شيخ  يوسف قرضاوى:

ہم فقيد امت… دعوت، ثقافت اور تربيت كے عالم’اديب’عظيم مربى استاد محمد قطب  كے لئے اللہ سے رحمت طلب كرتے ہيں اور جنت الفردوس  مانگتے ہيں۔

شيخ محمد الخضيري:

 طاغوت مٹ جاتے ہيں اور داعى ہميشہ ياد ركھے جاتے ہيں۔مزيد كہتے ہيں كہ ايك دن ميں 60 ہزار ٹويٹس۔ (جن ميں سے كچھ ٹويٹس ميں شيخ سے بغض كا اظہار كيا گيا)كسى نے درست كہا ہے كہ:

جب اللہ كسى كى اچھائى كو پھيلانے كا ارادہ ركھتا ہے

تواس كا ذكر حاسدين كى زبان پر لے آتا ہے

صالح سليمان الحناكى(سعودى عرب):

ان كى وفات پر لبرل كميونٹى نے خوشى كا اظہار كيا۔ مطلب وہ حق پر تھے۔

عبدالعزيز فضلى(ركن رابطہ دعاة كويت):

لبرل لوگ يہود ونصارىٰ كى موت پر افسوس كرتے ہيں  اور شيخ كى وفات پر خوشياں منارہے ہيں۔

حسان عبود  ابوعبداللہ الحموي(رہنما جبھة الاسلاميہ شام):

اے اللہ اپنے  بندے محمد قطبرح  اور اس كے بھائى سيد قطبرح پر اپنى رحمت اور بخشش كے بادل برسا جنہوں نے اپنى زندگى اس دين كے مستقل كى تعمير كے لئے ’مفاہيم كى درستگى اور ذہنوں كو روشن كرنے ميں لگا دى۔

ڈاكٹر صالح الصقير(سعودى عرب):

يہ شخص ہمارے ملك كے لئے قابل فخر تھا۔  مغرب كے تربيت ’ تہذيب و ثقافت اور ميڈيا  كےسارے ماہرين  سےان كى چند كتابوں كہيں زيادہ بہتر ہيں۔

مزيد كہتے ہيں كہ:

شيخ كى وفات پر سيكولروں اور لبرلوں كى خوشى بنتى بھى ہے كيونكہ شيخ نےاپنى كتابوں كے ذريعے سالہاسال سے ان (سيكولرز)كى پیٹھوں پر کوڑے برسائے تھے، ملک وملت کے ساتھ ان کی خیانت کا پردہ کیا اور دشمنانِ اسلام کے ساتھ ان کی فکری ساز باز سے امت کو خبردار کیا۔

ڈاكٹر على العمري (سربراہ  اوپن يونيورسٹى مكہ مكرمہ):

استنبول ميں ان سے آخرى ملاقات ميں مجھ سے ازراہ مذاق كہنے لگے : تم ہر جگہ ہنگامہ كھڑا كرديتے ہو۔

اللہ مولانا كو خوش ركھے۔

شيخ نبيل العوضى:

 عظيم مفكر شيخ محمدقطبرح  اسلامى دعوت كے آسمان كے چمكتے ہوئے ستارے تھے۔ ان كى تصنيفات اسلامى ورثہ كى حيثيت ركھتى ہيں۔

وائل الھنيدى(كويت):

اللہ! ان آنسوؤں كو كيسے روكيں۔

ڈاكٹر  حاكم المطيرى:

آج امت نے ايك  عظيم عالم اور مفكر شيخ محمد قطب رح كو كھوديا۔ان كا اور ان كے بھائى كا اس  امت اور اس كے جوانوں پركيا خوب اثر ہوا۔

ايك ملاقات كے دوران مجھ  سے  كہنےلگے : ميں كبھى بھى اپنے بھائى سيد قطب كى طرح  نہيں ہوسكتا۔ وہ  آسمان پر اُڑتا تھا ميں زمين پر چلتا ہوں۔

شيخ خلف بن سليمان الحودى:

(ايك ٹويٹ جس ميں شيخ محمد قطب كو دہشت گردوں كامؤسس كہا گيا، كے جواب ميں كہتے ہيں)كتنے ہى فاضل علماء كو سب وشتم كيا جاتا ہے ليكن كوئى ان كے جوتے كے تسمے كے برابر بھى نہيں ہوتا۔

وفات كے دن طريق الاسلام ويب سائٹ(www.islamway.com) كے ٹويٹر كے آفيشل اكاؤنٹ كا پيغام:

عالم اسلام آج مفكر اسلام محمد قطب كو الوداع كريں گے۔

ڈاكٹر عبداللہ الصبيح(استاد نفيسات):

وہ سعوديہ  ميں اسلامى ادب’اسلامى علم’اسلامى نظريہ اور نفسيات كےاولين اساتذہ ميں سے تھے۔

مزيد كہتے ہيں كہ: محمد قطب رحمہ اللہ معروف اور باصلاحيت شخصيت  اور 30 كے قريب  شہرہ آفاق كتب كے مصنف تھے۔

ڈاكٹر عبداللہ النفيسى:

ہم تركى ميں مقيم تھے جب ہم نے يہ خبر  سنى كہ ہمارے شيخ ’ استاد’سروں  كے تاج محمد قطب وفات پا گئے۔ ميں ان كى وفات پر امت اسلام سے تعزيت كرتا ہوں۔

*****

شيخ حامد  العلى نے آپ كى وفات پر ايك نہایت پرتاثیر مرثيہ [1] تحرير كيا۔ اس كے علاوہ شيخ عبداللہ الشہرى نے بھى آپ كى وفات پرمرثيہ اشعار كہے۔[2]

*****

فقید امت کےلیے اثرانگیز ٹویٹس کرنے والی چند دیگر اہم شخصیات:

  1. ڈاكٹر خالد سليمان الدايل۔ سعودى عرب كے مشہور داعى
  2. عبداللہ العذبہ۔ مدير تحرير صحيفة العرب۔ قطر
  3. شيخ محمد صالح المنجد۔ معروف عالم اور islamqa.com  كے مفتى۔
  4. شيخ عبدالعزيز دميجى۔ ركن جمعيت فقہيہ سعوديہ
  5. ڈاكٹر صنھات بدر العتيبى۔كنگ سعود يونيورسٹى رياض
  6. احمد بن راشد بن سعيد۔جرنسلٹ۔ پروفيسر كنگ سعود يونيورسٹى رياض
  7. فيصل بن جاسم آل ثانى۔مضمون نگار صحيفہ العرب قطر
  8. شيخ ابراہيم التركي۔ مشرف   موقع مختصر  almokhtsar.com
  9. وسام عبدالوارث۔مؤسس حكمت چينل مصر
  10. مسروج الروقى۔ ركن تعليمى كميٹى كنگ عبدالعزيز  يونيورسٹى جدہ
  11. شيخ عبدالوہاب طريرى۔ پروفيسر و ركن تعليمى كميٹى محمد بن سعود يونيورسٹى و  اسلام اليوم ادارة كے نائب سربراہ۔
  12. ڈاكٹر محمد الھيدان۔ ركنرابطه علماء المسلمين (رياض)
  13. شيخ فہد بن صالح العجلان(سعودى عرب)
  14. ڈاكٹر عبداللہ التميمى۔ محمد بن سعوداسلامى يونيورسٹى
  15. شيخ عادل الكلبانى
  16. عبداللہ المبرد
  17. ڈاكٹر خالد عبيد العتيبى(كويت)
  18. ڈاكٹر جمعان الحريش۔نائب مجلس امة كويتى
  19. يمان موسىٰ ۔ داعى شام
  20. عبدالعزيز ثانى(جمعيت شباب السنة بحرين)
  21. شيخ محمد العريفى
  22. حركت مقاومہ اسلاميہ حماس۔فلسطين
  23. باسم عليم(جدہ سعودى عرب)
  24. ابوعيسىٰ (رئيس مجلس شورى ٰجبھة الاسلاميہ شام)
  25. كمال الاندلسى۔قلعہ اندلس۔تيونس
  26. ابو محمد الجزائرى۔
  27. فيصل على سوڈان
  28. شيخ مجد مكى۔رابطہ علماء سيريين(شام)
  29. شريف محمدجابر۔فلسطين

جبکہ ہزاروں ويب سائٹس اور فورمز پر  شيخ كى وفات پر تعزيت كى گئى۔