ابن تیمیہ کی ’’خلافت و ملوکیت‘‘۔۔۔ تمہید
|
:عنوان |
|
|
ضروری معلوم ہوا کہ دورحاضر کےہیومن اسٹ پیراڈائم کو مسلسل زیرموازنہ رکھتےہوئےابن تیمیہ کےبیان کردہ ان ایمانی مباحث کو اس حد تک کھول دیاجائےکہ"شناخت"،"اجتماع"اور"تقسیمِ آدمیت"
ایسےموضوعات فی زمانہ واضح ہوجائیں |
|
|
ابن تیمیہ کی ’’خلافت و ملوکیت‘‘
مولانا مودودی کی اردو تالیف
’’خلافت و ملوکیت‘‘ کا عربی ترجمہ بھی ‘‘الخلافة والملك‘‘ کے عنوان سے ہی پایا جاتا ہے
اور بڑی دیر پہلے ہماری نظر سے گزر چکا ہے۔ اتفاقاً
عین اسی عنوان سے مجموع فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی ورق گردانی کرتے ہوئے
ہمیں 93 صفحات پر مشتمل ایک پورا باب ملا: ‘‘الخلافة والملك‘‘(مجموع الفتاوی ج 35 ص 5 تا 98)۔ اس کی چند ابتدائی فصول شدید اختصار کے باوجود
ہماری آج کی بہت سی ضرورتیں پوری کرتی دکھائی دیں۔ اسی دوران ہمیں مجموع الفتاویٰ
کا وہی باب ایک مستقل تصنیف کی صورت میں بھی مل گیا جو مکتبۃ
المنار، اردن سے حماد
سلامہ کی تحقیق اور ڈاکٹر محمد عویضہ کے مراجعہ کے ساتھ 1994 میں شائع ہوئی۔ اردو
قارئین کےلیے اس کی ضرورت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے ہم شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی اِس تالیف کا اردو استفادہ پیش کررہے
ہیں۔ اس کے بعض مضامین کو کھولنے کےلیے کچھ مختصر وضاحتیں مترجم کی طرف سے حواشی
کی صورت میں متن کے نیچے دی گئی ہیں جبکہ کچھ توضیحات طویل ہونے کے باعث علیحدہ
تعلیقات کی صورت میں کتاب کے جزء دوم میں دی گئی ہیں۔ ایقاظ کے حالیہ شمارہ میں
کیونکہ کتاب کی صرف فصل اول دی جا رہی ہے، لہٰذا اس فصل سے متعلقہ تعلیقات بھی
شمارہ میں ساتھ ہی دی جارہی ہیں۔
کتاب کی پہلی دو فصول آئین سے
متعلق ہیں اور درحقیقت اِس میں ’’الجماعۃ‘‘ کے کچھ اہم ترین مضامین کی جانب اشارات
ملتے ہیں (جن کو ’’تعلیقات‘‘ کی صورت اردو استفادہ کے دوران کھولا
گیا ہے)۔ بعد کی فصول خلافت اور امارت سے
متعلق ہیں۔ بیچ میں ملوکیت سے متعلق کچھ مضامین ہیں اور
خلافتِ راشدین اور خلافتِ ملوک کے تعلق سے کچھ ایسے تاریخی پہلو بھی بیان ہوئے ہیں
جو اِس پورے مضمون کوسمجھنے میں بےحد مددگار ہیں۔ نیز اسلام میں ملوکیت کا حکم بھی
بیان کیا گیا ہے۔
فصول کے عناوین اور ذیلی سرخیاں
ہماری دی ہوئی ہیں۔ احادیث کے حوالے اصل متن میں نہیں ہیں۔ ہم نے صحیحین کی احادیث
کے حوالے دے دینے پر اکتفاء کیا ہے۔ دیگر احادیث کے حوالے کے ساتھ، البانی کی تصحیح ذکر کردی اور اس کا حوالہ بھی
دے دیا ہے۔
|
|
|
|
|
|