ایمانی نہ کہ محض سیاسی آئین
|
:عنوان |
|
|
خدائے مالک الملک کے آگے ان سب ہستیوں کی وہ حیثیت ختم کرانا جو تھیوکریٹک یا ڈیموکریٹک معیارات کے دم سے ان ہستیوں کو حاصل رہی ہے، اور جن کی درآمد کی ہمارے یہاں بھی سرتوڑ کوشش ہوتی رہی ہے |
|
|
یہ وجہ ہے جو فرمایا: إنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ۔ یعنی سب نزاعات
اور سب لاعلمیاں کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ کی طرف لوٹا دو، اور جو کچھ تمہارے
مابین تصفیہ طلب ہو، اس کا فیصلہ وہاں سے کرواؤ اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان
رکھتے ہو۔ چنانچہ معلوم ہوا جو شخص کسی تصفیہ طلب معاملہ میں
کتاب اور سنت کے پاس اپنا فیصلہ لے کر نہیں جاتا، اور کتاب وسنت سے رجوع نہیں کرتا
وہ اللہ اور یوم آخرت کے ساتھ ایمان رکھنے والا نہیں ہے۔
|
|
|
|
|
|