تحریکوں کا استاد.. خصوصی ضمیمہ
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
تحریکوں
کا استاد
محمد قطب رحمہ اللہ کی وفات پُرملال پر ایقاظ کی جانب سے دی گئی خصوصی تحاریر
فقیدِ
امت محمد قطب!
’’اور آج… اسلام واقعتاً اجنبی ہے؛ خود اپنے لوگوں میں
اجنبی؛ جو اِس کو پہچانتے تک نہیں! جبکہ اعمال اور کردار کا انحراف اس پر مستزاد! اسلام اپنے اصل حقیقی
روپ میں ان کے سامنے پیش ہو تو یہ اُس کو کسی عجوبے کی طرح دیکھتے ہیں! وہ اسلام
جو کتاب اللہ میں بیان ہوا ، جو رسول اللہ ﷺ کی سنت اور سیرت میں وارد ہوا، اور جو زمانۂ اسلاف میں زمین پر ایک جیتی جاگتی چلتی پھرتی
حقیقت کی مانند دیکھا جاتا رہا، اُس اسلام کو آج یہ حیران پریشان ہوکر دیکھتے..
اور سنتے ہیں!
آج... ساری محنت اگر ‘‘کردار’’ اور ‘‘اعمال’’ کی اصلاح پر لگا دی جاتی ہے، جبکہ ‘‘تصورات’’ کا انحراف جوں کا توں چھوڑ دیا جاتا ہے، تو اِس
محنت کا کوئی بہت اعلیٰ ثمر سامنے آنے والا نہیں۔
صرف ‘‘کردار’’ اور ‘‘اعمال’’ پر کرائی جانے والی محنت امت کو – اس
کے حالیہ انحطاط سے نکالنے کےلیے – ہرگز کافی نہیں۔ یہ غربتِ ثانیہ جس کا آج
ہمیں سامنا ہے، اس کو دور کرنے کے لیے آج ایک ویسی ہی محنت درکار ہے جو اسلام کی
اُس جماعتِ اولیٰ نے اُس غربتِ اولیٰ کو دور کرنے کے لیے صرف کی تھی۔
اور یہ ہے وہ گھاٹی جو ہماری ‘‘صحوۃ اسلامیۃ’’ کو آج چڑھ کر دکھانی ہے‘‘۔
تحریرات کے لنک:
|
|
|
|
|
|