عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2013-04 apniJamhuriat آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جمہوریت کے اجزائے ترکیبی!
:عنوان

کہیں ایسا تو نہیں ہمارے مسلم معاشروں میں جمہوریت کو اسلام سےہم آہنگ کرتے کرتے اسلام کو ہی جمہوریت سے ہم آہنگ کرد یا گیا ہو؟

. باطل :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

فصل 3 کتابچہ: ’’اپنی جمہوریت یہ تو دنیا نہ آخرت‘‘

اسلام جمہوریت کو کن بنیادوں پر مسترد کرتا ہے، اس کااحاطہ اس مختصر مضمون میں مشکل ہے۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں:

1۔  اکثریت کی حکمرانی۔ }جوکہ قانون پاس کرنے میں ہی نہیں بلکہ قدم قدم پر سامنے آتی ہے۔ ایک قانونی مسودے کے ساتھ اکثریت کا کیا مفاد اور دلچسپی وابستہ ہے یا اکثریت کے مفاد پر اس سے کیا زد  پڑتی ہے  اس کا آپ سے آپ تعلق اس بات سے ہوجاتا ہے کہ اس مسودے کی تیاری اور اس کی زبان میں سقم چھوڑنے اور نہ چھوڑنے سے لے کر اس کو لٹکاتے چلےجانے یا بلاتاخیر سامنے لےآنے میں ایوان کی اکثریت آپ کو کیا کرکے دیتی ہے (اور ایوان کی اکثریت کے پیچھے عوام کی اکثریت جس کو ’شیپ‘ کرنے میں ساہوکاری کا پورا ایک نیٹ ورک کارفرما ہوتا ہے)۔ حتیٰ کہ یہ بھی فرض کرلیا جائے کہ ایک قانونی بل پاس ہوچکا، اب اُس کو چلانے یا سُلارکھنے میں اکثریت کیا کردار ادا کرتی ہے، کچھ دیگر قوانین کے ساتھ اس کا تعارض یا موافقت کروادینے میں اکثریت کے نظریات یا مفادات کیا رخ اختیار کرتے ہیں، پھر جب وہ ایک قانون کا نفاذ کرتی ہے تو اس دوران بھی وہ اُس قانون کی روح کو قائم رکھنے یا اسکا ستیاناس کردینے کے معاملے میں کیا ترجیحات رکھتی ہے، پھر وہ اُس قانون سے کیا نتائج برآمد کرتی ہے (کیونکہ وہ چاہے تو ایک قانون پر عملدرآمد کے دوران لوگوں میں اُس کےلیے نیک جذبات پیدا کراتی اور اس سے اعلیٰ ترین نتائج برآمد کراتی ہے اور اگر چاہے  تو لوگوں کے اُس سے بِدک اٹھنے اور اس سے بدترین نتائج نکال دکھانے کا انتظام کرتی ہے)۔فرض کرلیں آپ نے ایک نظام کو وضع کرنے میں اکثریت کا اختیار ختم کردیا ہے اور اسکا کردار صرف اُس نظام کے چلانے تک محدود کردیا ہے (یہ سب  مفروضات کی بات ہو رہی ہے) تو اسکی مثال ہم ایسے لےلیتے ہیں کہ ایک طیارے کا پورا مینووَل (قانون) آپ نے تیار کرلیا ہے حتیٰ کہ اس میں کوئی ردوبدل بھی خارج ازاِمکان ٹھہرادیا ہے، لیکن طیارے کو چلانا اکثریت کا اختیار رکھا ہے۔ اب اس عمل کیلئے اکثریتی ہڑبونگ کسی وقت ایک ’کوچوان‘ کی صورت سامنے آتی ہے۔ یعنی ہے وہ طیارہ مگر اپنے چلائے جانے کیلئے ایک کوچوان کے سپرد ہوگا (’کوچوان‘ طیارہ بنانے کا مجاز بےشک نہیں مگر طیارہ چلانا اُسی کا حق ہے اور اُس کے سوا کسی کا نہیں)... تو پھر آپکا وہ طیارہ اور مینووَل ’کوچوان‘ کے ہاتھ آکر کیا اپنی بیچارگی پر ماتم نہ کرےگا؟ غرض ’اکثریت کی حکمرانی‘ اِس سسٹم میں ہزارہا پہلو رکھتی ہے؛ اس کا قانونی پہلو اس کی صرف ایک جہت ہے۔ آپ جانتے ہیں اس نظام میں اکثریت کو صرف قوانین ہی نہیں پالیساں بھی بنانی ہوتی ہیں۔ ’قوانین‘ کے معاملے میں فرض کریں آپ نے کوئی شق رکھ بھی دی، ’’پالیسیوں‘‘ کے معاملے میں آپ کیا کریں گے؟ (مثال کے طور پر بھارت کو ’فیورٹ کونٹری‘ قرار دینا، یا امریکہ کو اڈے فراہم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا۔ یہاں؛ ملٹی نیشنلز کی لائی ہوئی اکثریت کیا گل کھلاتی ہے اور اسکے اختیارات کی بابت آپکا دستور کیا کہتا ہے؟) دفاع سے لےکر تعلیم، ابلاغ اور معاش تک۔۔۔ بنیادی طور پر یہاں ’قوانین‘ نہیں بلکہ ’’پالیسیاں‘‘ چلتی ہیں۔ اِس پہلو سے ’جمہوریت کو اسلام سے ہم آہنگ کرلینے‘ کا موضوع شاید کبھی دیکھا تک نہ گیا ہو!  اِس ’اکثریت کی حکمرانی‘ کو جوکہ جمہوری عمل کی مرکزی ترین حقیقت ہے کسی ایک آدھ شق سے ’موافقِ اسلام‘ کرلینا محض فلسفوں اور مفروضوں کے اندر ممکن ہے، جبکہ جمہوریت کے دیگر اجزائے ترکیبی ابھی باقی ہیں:{

2۔  گروہ بندی اور پارٹی بازی۔

3۔ باہمی رقابت( اخوت اسلامی کا پار ہ پارہ ہونا)۔

4۔ عالم اور جاہل کی یکسانیت۔

5۔ رائے دہندگی میں نیک اور بد کی عدم تمیز اور فاسقوں فاجروں کے اقتدارتک پہنچنے کےلیے راہیں کھلی کرنا۔

6۔ مر د اور عورت کا یکسا ں حق رائے دہندگی و حق حکمرانی۔

7۔ دولت اور سیاہ دھن کے غلط استعمال کا بار بار امکان( یورپی ملک تک اس سے محفوظ نہیں)۔ جمہوریت کی اعلیٰ ترین مثال امریکہ سے پیش کی جاتی ہے۔ وہاں کی صدارتی مہم کےلیے ’پیسہ‘ لانے والے عوامل پر ایک نظر غور کرلیں؛ آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کیسا مہنگا اور پیچیدہ کھیل ہے اور اس میں کس کس انداز کے کھلاڑی حصہ ڈالتے ہیں!

8۔ جہالت زدہ اور پسماندہ طبقوں کااستحصال۔ (بلکہ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ معاشرے میں مراعات یافتہ طبقوں کےلیے یہ عمل کیسے کیسے امکانات لےکر آتا ہے اور بھولے سادہ طبقے یہاں کیسے مارے جاتے ہیں)

9۔ میڈ یا جیسی اندھی قوت کاشیطانی استعمال (یعنی عوام الناس کو بے وقوف بنانے کے فن کا استعمال۔ بہت سے پانسے یہاں سے ہی پلٹے جاتے ہیں اور یہاں مار کھانے والا پھر مار ہی کھاتا چلا جاتا ہے)۔

10۔ برادری اور طبقاتی تعصب کو ہو ا دی جانا۔

11۔ انسانوں کو قانون سازی کا حق ہونا۔

12۔ دین اور دنیا کی تقسیم(یعنی سیکولرازم، جس کے بغیر جمہوریت آج تک کہیں چل ہی نہیں سکی)۔

13۔ مغربی قوموں کی مشابہت اور ان کی پیروی کے کلچر کو فروغ۔ اصطلاحات terminology   سے لےکر معیارات standards اور مثالوں examples اور نظائر precedents  تک... حوالے ہی وہاں کے چلتے ہیں (چیز ہی جب وہاں کی ہے!)

14۔ اسلامی شعائر(مانند شوری و بیعت) کا مسخ کیا جانا۔

15۔ عقیدہ قومیت پر ایمان لازم آنا( جمہوری عقیدے کا ایک بنیادی عنصر ’زمین‘ ہے جو کہ ’دارالاسلام ‘ کے تصور سے براہ راست متصادم ہے ۔ جمہوریت کا ’نظریہ زمین‘ دھرتی کو قیامت تک کےلئے قوموں میں بانٹ کر فارغ ہوجاتا ہے۔ انسانوں کو قوموں میں تقسیم کرتا ہے۔ جمہوریت کی رو سے کسی خاص قوم کا کسی خاص خطہ زمین پر ہمیشہ ہمیشہ کےلئے حکمران رہنے کا حق آپ اصولاً ماننے پر مجبور ہوتے ہیں اور ہر قسم کی بیرونی اثر اندازی کو اس کے داخلی امور میں مداخلت تسلیم کرنے پر اصولاً پابند ہوجاتے ہیں)۔

16۔عقیدہ قومیت کو قبول کرلینے سے عقیدہ جہاد کا واضح طور پر انکار اور تعطل لازم آنا۔

17۔ مسلم اور غیر مسلم دونوں کو ایک قوم، ایک وحدت اور ایک برادری ماننا اور ان میں اتحاد ، یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت کو تسلیم کرنا جس سے عقیدہ ولا و براء [یعنی کفار سے بیزاری اور صرف اہل ایمان سے وابستگی] کا انکا ر لازم آتا ہے۔

18۔ وطنیت (وطن سے وفاداری اور وطن پر جان دینے کا عقیدہ)۔

19۔ سرحدو ں پر ایمان۔

20۔ ’عالمی برادری‘ اور ’ملتِ اقوام‘ کا حصہ ہونے کا تصور۔

اب آپ اگر جمہوریت کو اسلام سے ہم آہنگ کرنے چلے ہیں تو ذرا اس فہرست پر نگا ہ ڈال لیجئے۔ جمہوریت کے ان بنیادی اجزاءکو ایک نظر دیکھئے اور پھر کہئے کہ اسلام میں داخل کرنے کےلئے آپ جمہوریت کاآخر کیا کیا نکالیں گے؟

کہیں ایسا تو نہیں ہمارے مسلم معاشروں میں جمہوریت کو اسلام سےہم آہنگ کرتے کرتے اسلام کو ہی جمہوریت سے ہم آہنگ کرد یا گیا ہو؟ایسا تو نہیں کہ ہمیں کفار سے کچھ لیتے لیتے الٹا بہت کچھ دینا پڑ گیا ہو؟

یہود کے ساتھ معاملہ  کرنا کسے مہنگا نہیں پڑا!!!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز