العصر اسلامک سنٹر
مشن اسٹیٹمنٹ۔۔۔ ’’العصر‘‘ ایک اسلامک سنٹر جس کا مقصد ہے:
1. معاشرے کے مختلف طبقوں کو اساسیاتِ اسلام کی ایک بھرپور تعلیم فراہم کرنا، اردو و انگریزی ہر دو زبان میں۔
2. ایک صحت مند، پختہ اور تعلیم وتربیت پر قائم اسلامی ماحول فراہم کرنا۔۔۔۔ جس سے مرد، عورتیں بچے سب مستفید ہوں۔
3. دیگر ہم خیال آوازوں کے ساتھ مل کر یہاں اسلامی تفہیم کا ایک نیا، اصیل، مستند اور معتدل لہجہ متعارف کرانا۔
4. معاشرے کی عملی راہنمائی کے لیے بعض مفید پروگرام لانچ کروانا۔
طریق عمل: تعلیم۔ تذکیر۔ تربیت۔ ابلاغ۔ اجتماعیت کی فطری صورتوں کی نشوونما۔ معاشرتی سرگرمی۔
اعتقاد: توحید اور اتباع۔ کتاب اور سنت سے تمسک، اُس طریقے پر جو اسلام کے پہلے تین ادوار میں سوادِاعظم (مین اسٹریم) رہا۔ کتاب وسنت کا فہم براستہ ائمۂ سنت (ائمہ اربعہ ودیگر) کی تفسیر و فقہ۔
منہج: اصالت (ورثۂ سلف سے تمسک رکھنا) اور معاصرت (اپنے زمانے کی حقیقتوں کے ساتھ پورا اترنا) کو ایک ساتھ لےکر چلنا۔ تمام اہلِ سنت طبقوں اور جماعتوں کے ساتھ اشتراک اور تعاون۔ اسلام کو سمجھنے اور لے کر چلنے میں ایک متوازن، معتدل، مستند اور عمیق طرزِ عمل۔
وسائل: دروس، خطبات، حلقاتِ علم، مصاحبت کی عملی صورتیں، شریعہ کورسز، عربی کلاسز، ورکشاپس، مخصوص ایشوز کے لیے مختص فورمز، آن لائن کورسز، سیمینارز، سماجی و ثقافتی پروگرامات، صحت مند تفریحی سرگرمیاں، سپورٹس، مطبوعات، ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا، رفاہی خدمات، بین المذاہب سرگرمی، مسلم ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرامز، بچوں اور نوجوانوں کے لیے آفٹر سکول سرگرمی، بچوں اور نوجوانوں کے کلب و دیگر۔
خاص قابلِ ذکر سرگرمیاں(مجوزہ):
علماء بلا حدود: ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لاہور کی انٹلکچول کلاس کو مغرب میں بیٹھے ہمارے اچھے اچھے داعیوں کے قریب لانا، نیز یہاں کے علماء طبقہ کو عالمِ عرب کے علماء کے ساتھ رابطے میں لانا اِس پروگرام کا خصوصی امتیاز ہوگا۔
سنڈے سکول: سیکولر سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو اساسیاتِ دین کی تعلیم دینے کیلئے ہفتہ وار سکول، جو ویک اینڈ کلاسز آفر کرےگا۔
آفٹر سکول: اُن بچوں کےلیے جن کے والدین اسلامی تعلیم وتربیت کے مرکوز تر more intensive پروگراموں کے خواہشمندوں ہیں: سنٹر کی وین بچے کو اُسکے سکول سے پک کرتی ہے؛ جہاں بچے پیشہ ورانہ نگران کے تحت ہوم ورک کرتے، جن مضامین میں کمزور ہوں اُن میں خصوصی راہنمائی لیتے، دین کی کچھ تعلیم لیتے، مفید ویڈیو مواد سے محظوظ ہوتے، عربی بول چال کی اہلیت پیدا کرتے، اکٹھا کھیلتے اور دینی دوستیاں قائم کرتے ہیں۔ ماڈرن سکولز میں زیرِ تعلیم بچے کو ایک صالح ماحول دینے اور اُسکی شخصیت کو پروان چڑھانے میں یہ تجربہ مغرب کے اسلامی سنٹروں میں کامیابی دکھا چکا ہے۔
تعلیمی سیشن: روزمرہ وہفتہ وار: تفسیر سیشن۔ اسباقِ حدیث۔ فقہ کلاسز (حنفی واہلحدیث ہر دو مذہب پر مشتمل)۔ مجالس عقیدہ۔ مغازی وغیرہ
مجالسِ تذکیر : قرآنی خواطر کے علاوہ: ریاض الصالحین، الترغیب والترہیب، منہاج القاصدین تہذیب احیاء علوم الدین، تلبیس ابلیس، صفۃ الصفوۃ، التخویف من النار، مدارج السالکین، الوابل الصیب، نیز ابن قیمؒ و ابن رجبؒ وغیرہ ایسے ائمہ کی تصنیفات کو بنیاد بناتے ہوئے۔
خصوصی تعلیمی پروگرامز: شریعہ کورسز (مختلف لیولز کیلئے)۔ عربی کلاسز۔ اسلامی کورسز برائے سوشل سائنسز (جامعات کے طلبہ کیلئے)۔ سیزنل ورکشاپس و سیمینارز۔ مسلم ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام۔ وقف: سود سے پاک قرضہ جات برائے طلبہ۔ کیریئر تکمیل راہنمائی برائے طلبہ۔ (موخر الذکر تین پروگرامز کا ایک بڑا ہدف: دینی نوجوانوں کو ایک جاندار تعلیمی وتربیتی عمل سے گزار کر معاشرے میں زیادہ سے زیادہ اونچی پوزیشنوں تک پہنچانا، جس سے اسلامی ایجنڈا کی رسائی معاشرہ میں خود بخود موثر اور ناقابل شکست ہوجاتی ہے)
لائبریری و میڈیا: کتب۔ آڈیو ویڈیو کلیکشن۔ بچوں کے لیے خصوصی: عربی تعلیم کے سافٹ ویئرز۔ نیز اردو، عربی اور انگریزی میں مفید کارٹونز۔ ملٹی میڈیا پر: نیوز بلیٹن و دیگر معلوماتی سرگرمیاں۔
سماجی و تفریحی: حلقہ خواتین۔ صدقات فنڈ، جس کومفید بنانے اور ری سائیکل کرنے کے موثر طریقے اختیار کیے جائیں۔ خانگی مسائل کے حل کے لیے خدمات۔ نوجوانوں اور بچوں کے تفریحی و سپورٹس کلب (صالح اسلامی ماحول و اسلامی برادری کو فروغ دینے کے لیے)۔ سمر کیمپنگ۔
فورمز: مثل: فورم برائے حل سماجی مسائل ۔ فورم برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر۔ فورم برائے تعلیم۔ فورم برائے دعوت۔ فورم برائے میڈیا ایشوز۔ فورم برائے نصرتِ مظلوم۔ وغیرہ
خاص مواقع پر مہمات: امت کو پیش آنے والے حالات، نیز قومی زندگی میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آواز اٹھانے اور عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ سنٹر کا فلور امت کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
العصر اسلامک سنٹر کیلئے گارڈن ٹاؤن لاہور میں روزمرہ سرگرمیوں کا اجراء عنقریب ہونے جارہا ہے۔ قرض کی ادائیگی میں تاحال تعاون درکار ہے۔
59 Q ۔ ایبک بلاک، گارڈن ٹاؤن لاہور۔ فون: 0323-4031624 , 04235941459
بنک اکاؤنٹ: Javed Foundation, Bank of Punjab, G1 Johar Town Branch: BTA 34180009