عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
رمضان... اور 30 اغلاطِ عامہ
:عنوان

اکثر لوگ (خاص طور پر گھروں میں روزہ کھولنے والے) مغرب کی نماز باجماعت سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ بعض لوگ تو دسترخوان پر کھانا چن لیتے ہیں اور پھر حدیث کا حوالہ دیتے ہیں کہ ‘پہلے کھانا پھر نماز’!

. راہنمائى :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

رمضان۔۔۔ اور 30  اغلاطِ عامہ

عبد الرحمن الزھرانی  /    ابن علی


‘‘اغلاط’’ خطِ نسخ اور سرخ رنگ میں دی گئی ہیں۔ اور ان کی ‘‘تصحیح’’ نستعلیق اور سبز رنگ میں۔ واضح رہے بعض غلطیاں فرض چھوڑنے یا حرام کا ارتکاب کرنے کی قبیل سے ہیں، اور بعض غلطیاں سنت کو ترک کرنے یا مکروہ کا ارتکاب کرلینے کی قبیل سے۔


1۔ چاند نظر آنے پر بعض لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھاتے ہیں۔ یا شور اٹھاتے ہیں۔

سنت یہ ہے کہ رمضان یا کسی بھی مہینے کا چاند دیکھے تو اللہ کی تکبیر کرے اور کہے: اللهم أهله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والإسلام ربی وربك الله (ترمذی)

2۔  رمضان کے اعزاز میں، رمضان شروع ہونے سے پہلے ایک یا دو دن کا روزہ رکھنا

نبیﷺ نے فرمایا: لا يتقدمن أحدكم رمضان بصوم يوم أو يومين إلا أن يكون رجل كان يصوم صومه فليصم ذلك اليوم (رواه البخاري) ‘‘تم میں سے کوئی  رمضان سے پہلے ایک یا دو دن کا روزہ نہ رکھے، سوائے وہ شخص جو اپنے معمول کے تحت یہ روزہ رکھنے والا ہو، ہاں وہ یہ روزہ رکھ لے’’۔

3۔  رات سے یا کم از کم طلوعِ فجر سے پہلے فرض روزہ کی نیت نہ کررکھنا۔

نبیﷺ نے فرمایا: من لم يبيت النية من الليل فلا صيام له (أخرجه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه) ‘‘جس نے رات سے نیت نہیں کررکھی اسکا کوئی روزہ نہیں’’۔

4۔  روزے کی نیت بولنے کی صورت میں کرنا (جیسے بعض لوگ بول کرکہتے ہیں وبصوم غدٍ)

اسکی کوئی اصل نہیں، اور یہ دین میں نیا کام ہے۔ آپؐ نے فرمایا: إنما الأعمال بالنيات

5۔  افطار کے وقت بعض لوگ اذان ہوجانے کے بعد بھی اپنی دعاء جاری رکھتے ہیں، یہاں تک کہ مؤذن اذان ختم کرلینے کے قریب ہوتا ہے۔

سورج کے غروب ہوتے ہی افطار میں عجلت کرنا سنت کی روح ہے۔ مصطفیﷺ نے فرمایا: لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر رواه البخاري ‘‘لوگ خیر پر رہیں گے جب تک کہ افطار میں عجلت کرتے رہیں’’۔

 6۔  بعض لوگ افطار کے وقت اس دعاء کو اپنا معمول بناتے ہیں: اللہم تقبل منی إنک أنت السمیع العلیم۔ یا کسی اور دعاء کو اس موقع کیلئے اپنا معمول بنانا۔

افطار کے وقت معمول اُسی دعاء کو بنایا جائے گا جو اِس موقع کیلئے نبیﷺ سے مروی ہے۔  مثلاً آپؐ سے مروی یہ کلمات: ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله رواه أبو داود والدار قطني والبيهقي ، وقال الألباني حديث حسن ‘‘پیاس گئی، رگوں کو تراوت ملی، اور ان شاء اللہ اجر پکا’’۔

7۔  اکثر لوگ (خاص طور پر گھروں میں روزہ کھولنے والے) مغرب کی نماز باجماعت سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ بعض لوگ تو دسترخوان پر کھانا چن لیتے ہیں اور پھر حدیث کا حوالہ دیتے ہیں کہ ‘پہلے کھانا پھر نماز’!

دسترخوان کو بوقت افطار اتنا بھاری نہ کرنا چاہئے۔ نماز باجماعت کو پانا فرض ہے: فرمانِ الٰہی ہے: واركعوا مع الراكعين ‘‘جھکنے والوں کے ساتھ جھکو’’۔ نیز مصطفیﷺ کا فرمان ہے: من سمع النداء فلم يجب فلا صلاة له إلا من عذر رواه الترمذي وابن حبان، وقال الألباني: حديث صحيح ‘‘جس نے اذان سنی اور اس پر لبیک نہ کہا اس کی کوئی نماز نہیں سوائے یہ کہ عذر ہو’’۔

8۔  بعض لوگ سحری نہیں کرتے اور رات کے کھانے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔

نبیﷺ نے فرمایا: تسحروا فإن في السحور بركة رواه البخاري ومسلم والترمذي ‘‘سحری کیا کرو؛ یقیناً سحری کے اندر ایک برکت ہے’’۔ امام نوویؒ کہتے ہیں: سحری کے مستحب ہونے پر علماء کا اجماع ہے۔

9۔  بعض لوگ اذانِ فجر سے گھنٹہ دو گھنٹہ پہلے ہی سحری کھا کر فارغ ہوجاتے ہیں!

سحری کو موخر کرکے کھانا سنت ہے۔ جس کا تخمیہ یہ ہے کہ اذان فجر کو پچاس آیتوں جتنا وقت باقی ہو تو سحری کھائی جائے۔

10۔  سحری میں کھجور کے استعمال کو ترک رکھنا۔

نبیﷺ فرماتے ہیں: نعم سحور المؤمن : التمر رواه أبو داود وابن حبان والبيهقي، وقال الألباني حديث صحيح ‘‘کھجور مومن کی سحری کیلئے کیا ہی اچھی ہے’’!

11۔  افطار یا سحری میں خوب پیٹ بھر لینا۔ بعض لوگ تو کھا کھا کر بے حال ہوجاتے ہیں۔

مسلمان کے لائق یہی ہے کہ بھوک رکھ کر کھانا کھائے۔ نبیﷺ نے فرمایا:  ما ملأ آدمي وعاءً شراً من بطنه بحسب ابن آدم أكلات يقمن صلبه .... رواه ابن حبان ‘‘پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں جسے آدمی لبالب بھر لیتا ہو۔ ابن آدم کیلئے اتنے لقمے بڑے ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھیں’’۔

12۔  بعض لوگ اذانِ فجر شروع ہوجانے کے بعد بھی کھاتے چلے جاتے ہیں، یہاں تک کہ بعض تو اذان ختم ہوجانے کے بعد بھی کھاتے چلے جاتے ہیں۔

آدمی کو چاہئے کہ اپنا دین اور اپنا روزہ خطرے میں نہ ڈالے۔ فرمان الٰہی ہے: وكلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود ‘‘کھاؤ پیو تاوقتیکہ فجر کی پو پھٹ جائے’’

13۔  رمضان میں رات کے وقت لیٹ جاگتے رہنا۔ صبح فجر میں سست ہونا، یا فجر کی نماز باجماعت سے پیچھے رہ جانا۔ بعض لوگ تھوڑی بہت سحری زہرمار کرکے پھر سوجاتے ہیں اور سوج چڑھے نمازِ فجر پڑھتے ہیں!

رمضان کی راتوں کا قیام، اور ذکر اور دعاء ومناجات ترک کر بیٹھنا ایک بے حد بڑی محرومی ہے۔ سحر کے وقت عبادت میں چستی آنا اس بات پر منحصر ہے کہ رات کا اول حصہ آرام کرلیا گیا ہو۔ بعض اہل علم نے ایسے شخص کے حق میں رات کو لیٹ جاگتے رہنا حرام تک کہا ہے جس کی نماز فجر باجماعت اس لیٹ جاگنے کے باعث متاثر ہوجاتی ہو۔

14۔  بعض روزہ دار جو ویسے گالی گلوچ سے پرہیز بھی کرلیتے ہیں، کسی کے گالی دینے پر البتہ اُسی لہجے میں جواب دینا شروع ہوجاتے ہیں۔

نبیﷺ کا فرمان ہے: وإذا كان صوم يوم أحدكم فلا يرفث ولا يصخب فإن سابه أحد فليقل : إني امرؤ صائم رواه البخاري ومسلم وابن ماجه والنسائي وابن ماجه وأحمد و ابن حبان ‘‘جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو، اُسے چاہئے جھگڑا اور شورشرابہ نہ کرے۔ کوئی دوسرا بھی اُس کے ساتھ گالی گلوچ کرے تو کہے: بھئی میں روزے سے ہوں’’۔

15۔  بہت سے روزہ دار صرف کھانے پینے کا روزہ رکھتے ہیں۔ زبان کو لغو، جھوٹ اور بہتان سے بچانا ان کے لیے روزہ کا حصہ نہیں! اسی طرح لغو اور بیہودہ چیزوں کا سننا اور ٹی وی، کمپیوٹر یا موبائل پر دیکھنا موقوف نہیں ہوتا!

روزہ ہر قسم کے فضولیات سے بچنے کا نام ہے اور اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ اللہ کی یاد میں گزارنے سے عبارت ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا: من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه رواه البخاري ‘‘جس شخص نے قولِ زُور نہیں چھوڑا اور اس پر عمل کرنے سے نہیں رکا، تو اللہ کو حاجت نہیں ہے کہ ایسا شخص بس اپنا کھانا پینا ہی چھوڑ کر رہے’’۔

16۔  بہت سے روزہ دار رمضان میں بھی بخیل کے بخیل رہتے ہیں۔ حاجتمندوں کا ہجوم دیکھنے کے باوجود  ‘‘روزہ’’ ان سے انفاق کروانے میں ناکام رہتا ہے۔

رمضان میں گرہ کھولنا اور لٹانا خاص طور پر مرغوب ہے۔ اعمال کا بدلہ  رمضان میں کئی کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔  نبیﷺ رمضان میں خاص طور پر صدقات اور انفاق کا اہتمام فرماتے۔ ابن عباسؓ کا قول ہے: كان رسول الله أجود الناس وكان أجود ما يكون في رمضان حين يلقاه جبريل، وكان يلقاه في كل ليلة من رمضان فيدارسه القرآن ‘‘رسول اللہﷺ سب سے بڑھ کر انفاق کرنے والے تھے اور سب سے بڑھ کر وہ رمضان میں انفاق کرتے جب جبریل سے ملاقات کرتے، اور جو کہ آپؐ کو ہر رات ملتا اور آپ کے ساتھ قرآن کا دور کرتا’’۔

17۔  بعض لوگ کسی کو رمضان میں دن کے وقت مسواک کرتا دیکھیں تو اس پر نکیر کرتے ہیں۔ اور ان کا خیال ہے کہ یہ روزہ کے حق میں نقصان دہ ہے!

مسواک کا سنت ہونا عام ہے  اور ہر وقت کیلئے ہے۔  نبیﷺ کا فرمان ہے : لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة رواه مالك في الموطأ والبخاري ومسلم وأبو داود والترمذي ‘‘مجھے اپنی امت پر مشقت کردینے کا ڈر نہ ہوتا تو میں ان کو حکم دیتا کہ وہ ہر نماز کے وقت مسواک کریں’’۔

18۔  ایسے لوگ بھی ہیں جو روزہ سے ہونے کے باوجود گناہ کی مجالس میں شریک ہوتے ہیں۔ فلمیں ، سینما، اور گلیوں میں چھیڑچھاڑ اور خواتین کی طرف جھانکنا سب جاری رہتا ہے!

امام ابن رجب فرماتے ہیں: جو شخص اپنا روزہ ضائع کرلے، اس کا روزہ اس کو اللہ کی حرام کردہ اشیاء سے روک ہی نہ سکے،  امکان ہے کہ اس کا روزہ قبول ہی نہ ہو اور اس کے منہ پر دے مارا جائے’’۔

19۔  بعض لوگ رمضان میں تراویح باجماعت کا اہتمام نہیں کرتے، رمضان میں بھی اپنے روزمرہ معمولات اُسی طرح جاری رکھتے ہیں۔

رمضان کی راتوں کا بہترین مصرف نماز میں قرآن کی طویل طویل قراءت کرنا ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا: من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه رواه مالك في الموطأ والبخاري ومسلم وأبو داود والترمذي والنسائي ‘‘جو شخص ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کوقیام کرے، اس کے سب گزرے گنا ہ معاف کردیے جاتے ہیں’’۔

20۔  بعض لوگ امام کے نماز ختم کرنے سے پہلے تراویح ختم کرکے نکل جاتے ہیں (خاص طور پر وتر کے وقت لوگ امام کو نماز پڑھاتا چھوڑ کر نکل جاتے ہیں)

سنت یہ ہے کہ اگر آدمی امام کے ساتھ اُس وقت تک نماز پڑھتا رہے جب تک امام نماز پڑھا رہا ہے تو اس کیلئے پوری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے: من قام مع إمامه حتى ينصرف كُتب له قيام ليلة رواه الترمذي وابن خزيمة وابن حبان ‘‘جو شخص اپنے امام کے ساتھ اُس وقت تک  قیام کرے جب تک امام نماز ختم نہ کرلے، اُس کیلئے (پوری) رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے’’۔

21۔  بعض عورتیں تراویح کیلئے مساجد میں زیب وآرائش اور پرفیوم لگا کر جاتی  ہیں۔

نبی ﷺ نے فرمایا: أيما امرأة أصابت بخوراً فلا تشهد معنا العشاء الآخرة رواه مسلم وأبو داود والنسائي وأحمد والبيهقي ‘‘جو عورت خوشبو لگائے وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنے نہ آئے’’۔

22۔  بہت سے ائمہ رکعتوں کی تعداد پور کرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔ نماز میں طمانیت مفقود۔ نہ رکوع پورا اور نہ سجود۔ نہ دعاء اور نہ خشوع، اور اس کا نام قیامِ رمضان!

نبیﷺ نے فرمایا: أسوأ الناس سرقة الذي يسرق من صلاته، قالوا : يا رسول الله كيف يسرقها ؟ قال: لا يتم ركوعها ولا سجودها ‘‘چوروں میں سب سے برا  وہ  آدمی ہے  جو اپنی نماز کی چوری کرے۔ صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ وہ کیسے نماز کی چوری کرتا ہے؟ فرمایا: اس کا رکوع اور سجود پورا نہیں کرتا’’۔

23۔  بعض ائمہ قنوت کو بہت زیادہ طویل کردیتے ہیں۔

نماز اور قنوت میں اقتصاد (میانہ روی) رکھنا چاہئے۔ نیز سنت میں وارد ہونے والی دعاؤں پر اکتفا کرنا چاہئے۔ نبیﷺ نے فرمایا: إذا صلى أحدكم للناس فليخفف فإن فيهم الضعيف والسقيم والكبير رواه البخاري ومسلم وأبو داود وأحمد وابن حبان

‘‘جب تم میں سے کوئی نماز پڑھائے تو اُسے چاہئے کہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں کمزور بھی ہوتے ہیں اور بیمار بھی اور بڑی عمر کے لوگ بھی’’۔

24۔  بعض ائمہ دعائے قنوت میں نہایت تکلف کرتے ہیں۔ بڑی بڑی مسجع عبارتیں لے کر آتے ہیں، اور خوب تصنع سے کام لیتے ہیں۔

سادگی کے ساتھ مسنون دعاؤں پر اکتفاء کرنا بہتر ہے۔

25۔  بعض لوگ دعائے قنوت میں آواز بہت اونچی کرلیتے ہیں۔

دعاء میں آواز دھیمی رکھنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ادعوا ربكم تضرعاً وخفية إنه لا يحب المعتدين ‘‘پکارو اپنے رب کو گڑگڑا کر اور چپکے۔ بے شک وہ تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا’’۔

26۔ بعض لوگ دعائے قنوت کے دوران، یا امام کے پیچھے ہوں تو اس کی دعاء پر آمین کہنے کے دوران مسلسل آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔

حدیث میں آتا ہے: ما بال أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء في صلاتهم فاشتد قوله في ذلك حتى قال: لينتهين عن ذلك أو لتخطفن أبصارهم رواه النسائي، وقال الألباني حديث صحيح ‘‘کچھ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ نماز میں اپنی نگاہوں کو آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں’’۔ نبیﷺ نے اس پر اس حد تک شدید بات فرمائی کہ: ‘‘یہ اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں’’۔

27۔  بعض نمازی دعائے قنوت کے اختتام پر دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرتے ہیں

یہ چیز سنت سے ثابت نہیں۔ امام بیہقیؒ کہتے ہیں: ‘‘دعاء سے فراغت کے وقت چہرے پر ہاتھ پھیرنا میرے نزدیک سلف کے کسی ایک شخص سے بھی ثابت نہیں’’۔

نوٹ: دعاء کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنے کو خلافِ سنت کہنے کے متعلق یہ مصنف کی رائے ہے جو دراصل حنابلہ کے علماء کی ایک جماعت کی رائے ہے۔ دیگر فقہی گروہ اس کی اجازت دیتے ہوں تو اس پر عمل میں کوئی مضائقہ نہیں (مترجم)۔

28۔  بعض نمازی لیلۃ القدر کی دعاء میں  لفظ ‘‘عفو’’ کے بعد ‘‘کریم’’ کا اضافہ کرتے ہیں۔

دعاء کے الفاظ سنت سے یہی ملتے ہیں ‘‘اللہم إنک عفوٌ تحب العفوَ فاعف عنی’’۔ اس میں کسی لفظ کا (مستقل) اضافہ درست نہیں۔

29۔  اعتکاف ضائع کرلینا۔ اس کو اہمیت نہ دینا۔

اعتکاف رمضان کے آخری عشرے میں کیا جانے والا ایک بہترین عمل ہے۔ اس کی جتنی حفاظت ہوسکے کرنی چاہئے۔ كان رسول الله يعتكف العشر الأواخر من رمضان رواه البخاري ومسلم وأبو داود وقال الألباني: حديث صحيح ‘‘رسول اللہﷺ رمضان کی آخری د س راتیں اعتکاف کیا کرتے تھے’’۔

30۔  فطرانہ کو اس کے وقت سے موخر کر بیٹھنا

صدقۃ الفطر عید کے روز نماز سے پہلے پہلے نکال دینا ضروری ہے۔ اس سے ایک یا دو دن پہلے بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویں
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
مابین مسلک پرستی و مسالک بیزاری
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک
احوال- تبصرہ و تجزیہ
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کسی کی "نیت" اور "اخلاص" کا ثبوت آنے تک! === میڈیا سٹریٹجی کے چند مختصر مباحث  2 حامد کمال۔۔۔
ایک "اِبلاغی چابکدستی" ہم پر حرام نہیں ہے
راہنمائى-
احوال-
حامد كمال الدين
ایک "اِبلاغی چابکدستی" ہم پر حرام نہیں ہے! حامد کمال الدین دین پسندوں کی "میڈیا سٹرٹیجی" کے تعلق سے،۔۔۔
عاشوراء کا روزہ
راہنمائى-
حامد كمال الدين
عاشوراء کا روزہ   فقہ اکیلےدسویں محرم کا روزہ رکھنا (نویں کا ساتھ نہ ملانا) بالکل جائ۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
Featured-
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم سوال: بہت سے مسلم ملکوں میں سوٹ کا رواج ہے، یعنی کوٹ پینٹ۔ جبکہ ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز