روسی مسلمان اسلام کی طرف مائل!
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
واشنگٹن پوسٹ فارن سروس کے رپورٹ کے مطابق روسی جوان اب مسجدوں کا رخ کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاتاری روسیوں نے پانچ صدیاں قبل اسلام قبول کیا تھا ۔ پھر روس کے طویل کمیونسٹ دور میں آہستہ آہستہ وہ مذہب سے تعلق چھوڑتے چلے گئے۔روس کے حصے بخرے ہونے کے بعد اب انہی غیر مذہبی والدین کی اولادیں اس نتیجہ پر پہنچتی نظر آرہی ہیں کہ سپر سیکیولر،سطحی اور بے حد و حساب آزادانہ طریق زندگی جس میں اسلام کا نام و نشان نہیں، دراصل بے معنی زندگی ہے!وہ ایک ایسی زندگی گزارنا چاہتے ہیں جس میں کچھ اوقات و قوانین ایک پاک اور اخلاقی زندگی کا حاشیہ پیش کرتے ہوں۔وہ اپنے خالق و مالک کی تعظیم اور عبادت کرنا چاہتے ہیں اور اس کی تلاش میں ہیں!جہاں دنیا کے تمام مذاہب نے ڈسپلن اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کرڈالا،اسلام ثابت قدم ہی رہا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے دین کو ملاوٹوں سے محفوظ رکھا۔
|
|
|
|
|
|