سرمایہ داری اور چینی تہذیب
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخبار وآراء
سرمایہ داری اور چینی تہذیب ابو زید
چین صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک پرانی تہذیب بھی ہے۔ رینڈ کارپوریشن نے جب مغربی تہذیب کی مقابل تہذیبوں کی فہرست تیار کی تو اسلامی تہذیب کے ساتھ ساتھ چینی تہذیب کو بھی اپنے مقابل میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ لیکن معاشی ترقی میں آگے بڑھنے کے جنون نے چین کو سرمایہ داری کا روگ لگادیا۔نتیجہ، چین دھیرے دھیرے اپنی اصلیت کھوتا جارہا ہے۔ کسی بھی تہذیب کی بنیاد خاندانی نظام اور اس کا مذہب ہوتا ہے۔ اب جبکہ پوری دنیاہر کسی پر بالکل افشاں ہو رہی ہے چینی مذاہب میں قطعاً اتنا دم نہیں کہ وہ اپنے آپ کو کسی بھی اعتبار سے کسی نظریے کے متبادل کے طور پر پیش کرے۔ دوسری طرف ایک روایت پرست خاندانی نظام پر مشتمل معاشرے کو سرمایہ داری کا روگ گھن کی طرح کھائے جارہا ہے۔ہمارا دھیان اس طرف ایک خبر کی وجہ سے گیا ہے۔ چینی عورتوں نے محسوس کیا کہ جاب ملنے کے لئے صلاحیت سے زیادہ شکل صورت اور حسن زیادہ اہم ہے۔ چونکہ ہر کوئی غیر معمولی طور پر حسین تو نہیں ہوسکتا اسلئے چینی خواتین میں پلاسٹک سرجری کافی مقبول ہورہی ہے۔ مغرب اور مشرق کا فرق یہاں واضح ہورہا ہے۔ مغرب کے لئے مرد ہو یا عورت وہ سرمایہ داری میں جھونکے جانے کا خام مال ہوتا ہے جبکہ مشرق کے لئے عورت ایک معاشرے اور خاندان کی بنیاد ہوتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چین کب تک اپنے آپ کو مکمل طور پرمغرب بنا پاتا ہے۔ حوالہ
|
|
|
|
|
|