جہاد سے بغض.. کفر اور شرک کا سنگم
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخبار وآراء
جہاد سے بغض.. کفر اور شرک کا سنگم ابو زید
اسلام کے نام پر شرک کی دعوت دینے والے مقامی طبقوں اور مسلم ممالک پر حملہ کر کے ان کو اپنا غلام بنانے والے عالمی دریوزہ گروں میں کس تیزی کے ساتھ ایک اتحاد تشکیل پارہا ہے، اس کی ایک جھلک حال کے کچھ واقعات میں صاف نظر آرہی ہے۔ روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ ہالبروک صاحب سیلاب سے متعلقہ امدادی سرگرمی کی آڑ میں کسی اورہی کام میں مصروف تھے۔ موصوف کی سرگرمیوں کا مرکزملتان بنا ہواتھا اور جناب مزارات کے سجادہ نشینوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس سال کے اوائل میں "علما"، گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کا ایک گروہ خصوصی تربیتی پروگرام کے لئے خیر سے پنٹاگون بھی ہو کر آچکا ہے۔ کچھ عرصے پہلے ایک شیخ الاسلام صاحب دہشت گردی کے خلاف چھ سو صفحے کے فتوی پر مشتمل کتاب چھاپ کر انگلینڈ جاکر اس کا اجراءبھی کرچکے ہیں ۔ اسی سلسلے میں امریکہ کی خارجہ سکریٹری ہلیری کلنٹن صاحبہ امام بری درگاہ میں چادربھی چڑھا چکی ہیں۔ اس گلوبل ولیج کی مارکٹ میں کوئی اسلام کے انقلاب کا داعی ہے اور اس کے لئے دار و رسن کے آزمائشوں سے گذرنے کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے تو کوئی اور انقلاب کی ایمانی حرارت کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اپنا افیونی مذہب بیچ رہا ہے۔ افیونی مذہب کے خریدار تو یہاں بہت ہیں۔ بڑی طاقتیں جو کہ غیرت مند نوجوانوں کے انقلابی جذبے سے ٹوٹنے پھوٹنے کے قریب ہیں وہ اس مذہبی افیون کو خریدیں نہ بھی سہی اس کی مارکیٹنگ میں اچھی خاصی دلچسپی لینے لگی ہیں۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ مغربیت کی یہ سڑی گلی لاش ان قبر پرستی کے داعیوں کے افیون سے استفادہ میں کہاں تک کامیاب رہتی ہے۔ چونکہ اِن کے دین میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کی ہوئی انقلابی جدوجہد اور باطل کو کئے ہوئے چیلنج سے زیادہ، معاذ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مافوق الفطری حیثیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے یہاں تک کہ آپ کے وصال سے متعلقہ بحثیں ہی اچھا خاصا طول کھینچ جاتی ہیں اور زیادہ زور ہی اُن باتوں پر ہے جس کا ہنگامہ ہائے زندگی سے بہت زیادہ تعلق نہیں اس لئے باطل کا ہر داعی اور عملبردار جو اسلام کی پیش قدمی سے خائف ہے، ان کے دین میں اپنے لئے پناہ دیکھتا ہے۔ ظاہر بات ہے ایسا دین جس میں کوئی انقلاب، باطل کی مخالفت اور چیلنج نہ ہو وہ شیطان کے ایجنڈا برداروں کو کیوں پیارا نہ ہوگا۔ امریکہ کی عالمی منڈی میں یہ مذہب خوب بک رہا ہے۔ اور اس وقت بر صغیر کے پڑھے لکھے قبر پرست اپنی مارکیٹنگ بھی خوب کرا رہے ہیں۔ مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کو ڈالروں کے عوض بیچنے والے بھی ان کو بہت پسند بھی کرتے۔ حوالہ جات
|
|
|
|
|
|