فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
فرمایا رسول اللہﷺ نے
عن عبادة بن الصامت رضی اللہ عنہ، قال: بایعنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی السمع والطاعة فی المنشط والمکرہ، وأن لا ننازع الامرأہلہ، وأن نقوم او نقول بالحق حیثما کنا لا نخاف فی اللہ لومة لائم (البخاری: الاحکام۔ کیف یبایع الناس الامام۔۔مسلم: الامارة۔ لو دخلوھا ما خرجوا منھا، واللفظ للبخاری) عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: ہم نے بیعت کی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس پر کہ سنیں گے اور مانیں گے خواہ آسودہ ہوں یا تنگ۔ اور اس پر کہ ہم اہل اختیار کے ساتھ اختیار کیلئے نہ الجھیں گے۔ اور اس پر کہ ہم حق کو لے کر اٹھیں گے یا یہ کہ حق کی آواز بلند کریں گے خواہ جہاں بھی ہوں، اللہ کے معاملہ میں ہرگز کسی ملامت کرنے والی کی ملامت کا پاس نہ کریں گے۔
|
|
|
|
|
|