|
|
|
|
|
اللہ کے کلام سے
فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَى أَن تُصِيبَنَا دَآئِرَةٌ فَعَسَى اللّهُ أَن يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِندِهِ فَيُصْبِحُواْ عَلَى مَا أَسَرُّواْ فِي أَنْفُسِهِمْ نَادِمِينَ وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُواْ أَهَـؤُلاء الَّذِينَ أَقْسَمُواْ بِاللّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ إِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَأَصْبَحُواْ خَاسِرِينَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ وَمَن يَتَوَلَّ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ فَإِنَّ حِزْبَ اللّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ (المائدۃ 52:56) اب تم دیکھو گے جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے، وہ انہی (یہود و نصاریٰ) کے (ساتھ سازگاری) لئے دوڑ دوپ کرتے ہیں۔ کہتے ہیں، ہمیں ڈر ہے ہم کسی گردش میں نہ آ جائیں۔ تو پھر قریب ہے کہ اللہ فتح لے آئے یا کوئی فیصلہ اپنے پاس سے، تب یہ لوگ اُس پر جو اپنے دلوں میں چھپایا تھا پچھتا کر رہ جائیں۔ اور ایمان والے کہتے ہیں کیا یہی ہیں جنہوں نے بڑی زور زور کی قسمیں اٹھائی تھیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، انکا کیا دھرا سب اکارت گیا اور یہ خالی کے خالی رہ گئے۔ اے ایمان والو! تم میں سے جو کوئی ایمان سے پھرے گا، تو اللہ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جن سے اللہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اللہ سے محبت کرتے ہوں گے، مومنوں پر نرم اور کافروں پر سخت، اللہ کے راستے میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہ رکھیں گے۔ یہ ہے اللہ کا فضل جسے وہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے۔ اللہ وسعت والا ہے علم والا ہے۔تمہارا جتھا تو اللہ ہے، اس کا رسول ہے اور اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں زکات دیتے ہیں اور اللہ کے حضور جھکے رہتے ہیں۔ اور جو کوئی جتھہ بنے گا اللہ کا، اس کے رسول کا اور ایمان والوں کا تو یاد رکھو اللہ کا یہ ٹولہ ہی غالب آ کر رہنے والا ہے۔
|
|
|
|
|
|