|
|
|
|
|
اللہ کے کلام
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ اُسی نے ان پڑھ لوگوں کے اندر اُن ہی میں سے ( محمدﷺ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا ، جو اُن کے سامنے خدا کی آیات پڑھتا اور اُن کو پاک کرتا اور اُن کو کتاب اور حکمت و دانائی کی تعلیم دیتا ہے۔ وگرنہ اِس سے پہلے یہ لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔ اور ان میں سے دیگر لوگوں کی طرف بھی ( محمدﷺ کورسول بنا کر بھےجا ہے) جو ابھی اِن لوگوں سے آکر نہیں ملے۔ اور وہ بڑا زبردست، بڑی حکمت والا ہے۔ یہ خدا کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرما دیتا ہے۔ اور وہ بڑا فضل والا، عظمت والا ہے۔ جن لوگوں پر توراۃ کا بار رکھا گیا (کہ وہ اُس کی تابعداری کرِیں) پھر وہ اُس کے بارِ تعمیل کو نہ اُٹھاسکے، اُن کی مثال گدھے کی سی ہے جو پیٹھ پر بڑی بڑی کتابِیں لادے ہوئے ہو۔ سو، کیا ہی بری مثال ہے اللہ کی آیات کو جھٹلانے والوں کی۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
|
|
|
|
|
|